The Daily Justice

The Daily Justice Powerd by Head Office

الله اکبر
09/02/2022

الله اکبر

30/08/2020
ہم خاک ' ہم عاجز ' ہم فقیر تم چُنے ہوئے بیمثال پِیا .
06/05/2020

ہم خاک ' ہم عاجز ' ہم فقیر
تم چُنے ہوئے بیمثال پِیا .

Is Post ko Share kar ka Apna farz pora kary
03/05/2020

Is Post ko Share kar ka Apna farz pora kary

01/05/2020

Beautifull Naat

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے بعد مودی سرکار کا مسلمانوں کے خلاف ایک اور نی...
31/08/2019

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے کے بعد مودی سرکار کا مسلمانوں کے خلاف ایک اور نیا منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔

مودی سرکار نے بھارتی ریاست آسام میں بنگلادیشی مہاجرین کی آڑ میں مسلمانوں کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں کرلیں۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں شہریت کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں 31 ملین سے زائد افراد کو شامل کیا گیاہے جب کہ مسلمانوں سمیت 19 لاکھ سے زائد افراد کو شہریت سے محروم کرتے ہوئے لسٹ سے خارج کردیا گیا ہے۔

حتمی فہرست میں شہریت سے محروم ہونے والے افراد کو اپیل کے لیے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہےکہ اس عمل سے غیر قانونی بنگلادیشی مہاجرین کی شناخت ضروری ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ نیشنل رجسٹر سٹیزن ( این آر سی) کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اور اس کے ذریعے 25 مارچ 1971 کو غیر قانونی طورپر ریاست میں آنے والوں کو علیحدہ کیا جارہا ہے جب کہ این آر سی کی فہرست میں ان لوگوں کے نام شامل ہیں جو یہ ثابت کرنے میں کامیاب رہے ہیں کہ وہ 24 مارچ 1971 کو یا اس سے پہلے آسام پہنچے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے شہریوں سے ان کے خاندانی سلسلے کی دستاویزات طلب کی گئی ہیں اور دستاویزات دینے میں ناکام ہونے والوں کو غیر قانونی مہاجرین میں شمار کیا گیا۔

بھارتی حکومت کے رجسٹریشن کے عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اسے آسام میں اقلیتوں کے خلاف اقدم قرار دیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریت سے محروم ہونے والے افراد ٹریبونلز اور اس حوالے سے بنائی گئی خصوصی عدالتوں میں اپیل کرسکتے ہیں جب کہ انہیں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا بھی حق دیا گیا ہے جب کہ اپیل مسترد ہونے کی صورت میں ایسے افراد کو غیر معینہ مدت کے لیے حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے۔پاک فوج کے ...
31/08/2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور اور پنجاب رینجرز کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو سرحدوں کی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ انہیں فوج کے افسروں اور جوانوں پر فخر ہے جو قوم کی توقعات پر پورا اترے۔

انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ کیلئے سخت جان کردیا ہے، ہم اپنے ارادوں میں ثابت قدم ہیں۔

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا۔  وزارت خار...
31/08/2019

لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ ڈیرہ بابانانک کے مقام پر ٹیکنکل مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے ماہرین نے شرکت کی اور کرتار پور راہداری کی تعمیر سے متعلق تیکنیکی امور پر بات چیت کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکميل کے مراحل میں داخل ہو گیا تاہم بھارت نے راہداری پر کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں کیا۔
دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کے مذاکرات بھارت کی تجویز پر ستمبر کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔

'نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا'
دوسری جانب انٹرنیشنل سکھ کنونشن سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ سکھ کنونشن سیاسی نعرہ نہیں بلکہ ایک منزل کی طرف قدم ہے، وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے، سکھ برادری پاکستان کا امن پسند چہرہ دنیا کو دکھائے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 28 نومبر 2018 کو کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا اور سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن سے پہلے پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ...
31/08/2019

وزرات خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم اب وزرات خزانہ کے نوٹیفکیشن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 5 روپے 63 پیسے کمی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 33 پیسے کمی کے بعد 127 روپے 14 پیسے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 63 پیسے کمی سے 91 روپے 89 پیسے فی لیٹر جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے27 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد99 روپے57 پیسے فی لیٹر فروخت ہو گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر یعنی آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی تھی۔

بھارتی ریاست کیرالہ کے کالج میں طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرادیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کے پیرامبرا سلور کالج م...
31/08/2019

بھارتی ریاست کیرالہ کے کالج میں طالب علموں نے پاکستانی پرچم لہرادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کے پیرامبرا سلور کالج میں پاکستانی پرچم لہرانے کا واقعہ پیش آیا، شکایت ملنے پر پولیس نے 30 طلبا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مسلم اسٹوڈنٹس فرنٹ نامی طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے کالج الیکشن کے حوالے سے نکالی جانے والی ایک ریلی کے دوران کالج کیمپس کے اندر پاکستانی پرچم لہرایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں کیرالہ اسٹوڈنٹس یونین بھی شامل ہے اور ان دونوں تنظیموں کو کانگریس کی حمایت حاصل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 طالب علموں پر تعزیرات ہند کی دفعہ 143، 147، 153 اور 149 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب مسلم اسٹوڈنٹ فرنٹ کا کہنا ہے کہ ان کا پارٹی پرچم پاکستان کے پرچم سے مشابہہ ہے، پرچم اتنا بڑا تھا کہ آدھا حصہ چھپ گیا اور جو حصہ نظر آیا وہ پاکستانی پرچم سے مشابہہ تھا، حکام نے غلط فہمی کی بنیاد پر طلبا پر کیس درج کیا ہے۔

حضرت ابو سعید خدری ؓ بیان فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ میرے بھائی کا پیٹ چل رہا ہے،...
30/08/2019

حضرت ابو سعید خدری ؓ بیان فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا کہ میرے بھائی کا پیٹ چل رہا ہے،(یعنی وہ بد ہضمی کا شکار ہے) آپؐ نے فرمایا کہ اُسے شہد پلاؤ، اُس نے اپنے بھائی کو شہد پلایااور پھر بارگاہ نبویؐ میں آکر عرض کیا کہ میں نے اسے شہد پلایا، لیکن دست اور زیاد ہ ہونے لگے۔

آپؐ نے پھر فرمایا کہ شہد پلاؤ اور اس طرح تین مرتبہ وہ شخص آیا اور تینوں مرتبہ آپﷺ نے یہی فرمایا، چوتھی مرتبہ جب اُس نے کہا کہ میں نے اُسے شہد پلایا تو لیکن دست اور زیادہ آنے لگے۔

رسول اکر م ﷺنے اُس کی بات سن کر فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے سچ فرمایا ہے اور تمہارے بھائی کا پیٹ جھوٹ بولتا ہے۔ پھر اُس نے ایک مرتبہ پھر اپنے بھائی کو شہد پلایا تو اُسے شفا ہوئی اور وہ تندرست ہو گیا۔

اسلام آباد: امریکی قیادت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم ...
30/08/2019

اسلام آباد: امریکی قیادت پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس کیلئے ضروری ہے کہ دونوں فریق آمادہ ہوں محض ایک فریق کی خواہش پر ثالثی کا کردار نتیجہ خیز نہیں ہوسکتا۔

یہ بات اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے زیرانتظام ہونے والی ایک تقریب میں ایک سفارتی ذریعے نے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس تقریب کا اہتمام اسلام آباد کے سفارتخانے کی میڈیا ٹیم میں نئے ترجمان Toe Wierichs اور ڈپٹی ترجمان Sot Robinson کو اسلام آباد میڈیا کے سینئر ارکان سے متعارف کرانے کیلئے کیا تھا۔

دونوں ترجمان شخصیات مختلف ممالک میں امریکی سفارتخانوں میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تقریب میں شریک مذکورہ سفارتی ذریعے نے غیر رسمی گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے تاہم مذکورہ ذریعے نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ ہونے کا کوئی خدشہ نہیں۔

افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے ہونے والی گفتگو میں ذرائع کا کہنا تھا کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ہم اس کا اعتراف اور ستائش کرتے ہوئے ہیں۔ مفاہمتی عمل کیلئے امریکا کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل جلد ہی پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کو لال حویلی میں خطاب کے دوران کرنٹ لگ گیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے...
30/08/2019

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کو لال حویلی میں خطاب کے دوران کرنٹ لگ گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے لال حویلی میں اجتماع سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران انہیں مائیک سے زور دار کرنٹ کا جھٹکا لگا جس سے وہ حواس باختہ ہوگئے۔

کرنٹ لگنے پر شیخ رشید نے کہا کہ کرنٹ لگ گیا ہے خیر ہے، کوئی بات نہیں۔

وزیر ریلوے نے ازراہِ مذاق کہا کہ میرا خیال ہے کرنٹ آگیا ہے لیکن مودی اس جلسے کو ناکام نہیں کرسکتا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دی...
30/08/2019

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عوام دوست حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت 4 روپے 59 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 113 روپے 24 پیسے ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 124 روپے 80 پیسے ہوگی۔
فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 63 پیسے کی کمی گئی جس کے بعد نئی قیمت 91 روپے 89 پیسے ہوگی۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حکومت خود لینے کی بجائے براہ راست عوام کو منتقل کرےگی اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا دوسرا سال قومی ترقی عوامی فلاح وبہبود اور ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لے کر آئے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 31 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم ڈویژن کو سمری ارسال کی تھی جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کی سفارش کی تھی۔

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر کشمیری ...
30/08/2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا ان کے ساتھ ہوتی مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری اور اقوام متحدہ جیسے انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں۔

وزیراعظم سیکریٹریٹ کے باہر ’کشمیر آور‘ کے سلسلے میں ہونے والے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج پاکستانی جہاں بھی ہیں، چاہے وہ اسکول کے طلبہ ہوں، دکاندار ہوں، مزدور اور سرکاری ملازم ہوں، ہم سب اپنے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آخری دم تک کشمیریوں کےساتھ کھڑے رہیں گے: وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ کشمیری بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، 80 لاکھ کشمیری چار ہفتے سے کرفیو میں بند ہیں، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں پوری طرح شامل ہیں، آج پاکستان سے پیغام جائیگا کہ جب تک ہمارے کشمیریوں کو آزادی نہیں ملتی پاکستانی قوم ان کےساتھ کھڑی ہے، قوم پوری طرح جدجہد کرے گی اور آخری دم تک کشمیریوں کےساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا ہےکہ آج ہندوستان میں کس طرح کی حکومت ہے جو انسانوں پر ایسا ظلم کررہی ہے ان کو سمجھنے کے لیے آر ایس ایس کی فلاسفی کا نظریہ سمجھنا پڑے گا، آر ایس ایس وہ جماعت تھی جس کے اندر سب سے بڑی موٹی ویشن مسلمانوں کے خلاف نفرت تھی، یہ نفرت میں پیدا ہوئی ایک جماعت ہے وہ سمجھتی تھی ہندو سب سے زیادہ اعلیٰ ہیں، جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اسی طرح آر ایس ایس کا نظریہ ہندوستان پر قبضہ کر بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کشمیر میں کیا ہورہا ہے، اگر کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا نے شور مچانا تھا، سب نے ان کے ساتھ کھڑے ہونا تھا مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہےکہ جب مسلمانوں پر ظلم ہوتا ہے تو عالمی برادری اور اقوام متحدہ جیسے انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں۔

وعدہ ہے ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا: عمران خان
عمران خان نے مزید کہا کہ وعدہ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، آج نیویارک ٹائمز میں میرا مضمون چھپا ہے جس میں دنیا کو بتایا کہ کشمیریوں پر کیا ظلم ہورہا ہے، آر ایس ایس کا نظریہ مسیحیوں کے لیے بھی برا ہے، ان سے بھی ظلم ہورہا ہے، ہندوستان میں اعتدال پسندوں کے لیے عذاب بنا ہوا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی کی حکومت نے نہرو کی فلاسفی پر عمل نہیں کیا، آر ایس ایس والوں نے گاندھی کو قتل کیا تھا، یہ لوگ صرف ہندوراج کو مانتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ مسئلہ اٹھاؤں گا، ہم نے عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ آج دنیا مودی کی فاشسٹ اور نسل پرست حکومت کے سامنے کشمیریوں کے لیے کھڑی نہیں ہوگی تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا، اگر دنیا مودی کے سامنے نہ کھڑی ہوئی یہ بات یہاں نہیں رکے گی۔

مودی کی اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: وزیراعظم کا بھارت کو دوٹوک پیغام
انہوں نے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ بھارت کی کوشش ہے دنیا کی کشمیر سے نظر ہٹائی جائے، اس لیے دنیا کو بتارہے ہیں یہ آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریں گے اور جب یہ کچھ کریں گے تو مودی کو صاف بتانا چاہتا ہوں کہ اینٹ جواب پتھر سے دیں گے، ہماری فوج تیار ہے، دنیا کو پتا چلنا چاہیے جب دو ایٹمی طاقتیں اس طرح آمنا سامنا کرتی ہیں تو صرف برصغیر کو نہیں دنیا کو نقصان ہوگا، جنرل اسمبلی میں یہ سب بتاؤں گا، ابھی سے دنیا کو تیار کررہے ہیں کہ جو ظلم ہورہا ہے اس پر چپ کرکے بیٹھیں گے تو اس کا اثر ساری دنیا پر جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر سے کرفیو ہٹانے کے لیے ایک مہم شروع کررہے ہیں، ہم ساری دنیا میں مہم چلائیں گے سب کو اس میں ساتھ لیں گے، ایک ماہ سے انہوں نے کشمیر بند رکھا ہے، میڈیا تک کو نہیں جانے دیا، دنیا کو پتا ہونا چاہیے کہ وہاں کیسا ظلم ہورہا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کشمیریوں کو بتانا چاہتا ہوں ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، دل کہہ رہا ہے مودی اپنے تکبر میں جو کر بیٹھا ہے یہ آخری پتہ کھیل گیا ہے اس کے بعد کشمیر آزاد ہوگا۔

آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریے سے پوری دنیا کو خطرہ ہے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کیلئے جس انداز میں لوگ آج نکلے مجھے اس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام نے کشمیری بھائیوں کو پیغام دے دیا کہ پوری قوم مقبوضہ جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور کشمیریوں کی نسل کشی کی منصوبہ ساز ظالم اور سفاک مودی سرکار کیخلاف برسرپیکار اہل کشمیر کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم نے دنیا کو بھارت پر ہندو بالادستی کے RSS اور BJP کے نظریے کے (نازی انداز میں) غلبے سے جنم لینے والے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اس سے محض خطے ہی کو نہیں بلکہ پوری دنیا کو خطرہ ہے۔

حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، صدر مملکت
دوسری جانب ایوان صدر کے باہر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا کہ ہم متحد ہوں گے تو کشمیر ضرور آزاد ہوگا، پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کو کسی صورت سلب نہیں ہونے دیں گے، بھارتی پروپیگنڈے کا ہر فورم پر جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر بھی مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں، آئندہ ہفتے بھی یکجہتی کا اظہار کریں گے، پاکستان کو مزید مستحکم کرنا ہے ، کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنی ہے۔

بیارٹز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے ہی ان کی ثالثی کی پیشکش کو ایک...
26/08/2019

بیارٹز: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے ہی ان کی ثالثی کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی جس کےبعد دونوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ مودی نے انہیں بتایا کہ کشمیر میں صورتحال قابو میں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری گزشتہ رات کشمیر پر بات ہوئی تھی، وزیراعظم مودی سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک اسے حل کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ پاکستان سے بات کرتے ہیں اور انہیں یقین ہےکہ وہ کچھ کرلیں گے جو بہت اچھا ہوگا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان اپنے اختلافات آپس میں حل کریں گے۔

اس موقع پر بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر ڈھٹائی کا مظاہرہ کیا اور ٹرمپ کے سامنے ہی ان کی ثالثی کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تمام مسائل دوطرفہ ہیں اس لیے کسی تیسرے ملک کو تکلیف نہیں دینا چاہتے۔

مودی نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد میں ہی کہا تھا کہ بھارت اور پاکستان نے غربت کے خلاف اکٹھے لڑنا ہے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہے۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا میں صدر ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی پیشکش کی تھی تاہم بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرمپ کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور وادی کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا جہاں گزشتہ کئی روز سے کرفیو نافذ ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ نریندر مودی نے تکبر میں بڑی غلطی کردی جس سے کشمیریوں کو آز...
26/08/2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ نریندر مودی نے تکبر میں بڑی غلطی کردی جس سے کشمیریوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر قوم کو اعمتاد میں لینے کیلئے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پالیسی کا فیصلہ کن وقت آگیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ قوم کو اعتماد میں لوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میری حکومت آئی تو پہلی کوشش یہی تھی کہ ملک میں امن پیدا کریں تاکہ لوگوں کیلئے روزگار اور تجارت بڑھائیں اور بھارت کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے، کوشش تھی کہ سب سے دوستی کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں بھی تیزی سے امن کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہندوستان سے بھی بات کی کہ آپ ایک قدم بڑھائیں تو ہم دو قدم آپ کی طرف آئیں گے اور ہمارا ایک ہی مسئلہ کشمیر ہے جو مذاکرات کے ذریعے حل کریں گے لیکن ہم جب بھی مذاکرات کی بات کرتے تو بھارت پاکستان پر الزام لگانے کا بہانہ تراشتا تھا۔

’بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی‘
قوم سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں کشمیری نوجوان نے خود کو انسانی بم بناکر اڑایا، بھارت نے بجائے اس کا جائزہ لینے کے ہم پر انگلی اٹھائی اور موقع تلاش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش کی جس کیلئے لابنگ بھی کی، اس کے بعد ہم نے سوچا کہ ان سے بات چیت بند کرنا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل دی، یہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور گاندھی و نہرو کے وعدوں کے خلاف گئے اور ہندوستان کے آئین سے سیکولر ازم کو بھی ختم کردیا۔

نریندر مودی سے تکبر میں تاریخی غلطی ہوگئی: وزیراعظم
عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو یہ پیغام دیا کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نظریاتی ونگ ہے، مودی بھی اس کے رکن رہے ہیں، ان کی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق ہے جس کا نظریہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے، اس نظریے میں مسلمانوں سے نفرت تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی سے تاریخی غلطی ہوگئی ہے جو وقت ثابت کرے گا، کشمیر کے لوگوں کو آزاد ہونے کا تاریخی موقع مل گیا ہے، یہ غلطی تکبر کی وجہ سے ہوئی۔

بھارت کے آزاد کشمیر میں بالاکوٹ کی طرز پر ایک حملے کی اطلاع مل چکی تھی
عمران خان نے مزید کہا کہ بھارت کا منصوبہ آزاد کشمیر سے دہشت گردوں کی مداخلت کا الزام لگاکر کشمیریوں پر ظلم کرنا تھا، اس کے علاوہ ہمیں اطلاع مل چکی تھی کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں بالاکوٹ کی طرز پر ایک حملہ کرنا ہے اور دنیا کی توجہ کشمیر سے اٹھا کر پاکستان پر ڈالنی تھی لیکن ہم دو چیزوں میں کامیاب ہوگئے اور اس مسئلہ کو عالمی سطح پر لے گئے اور کئی ممالک کے سربراہوں کومطلع کیا۔

ان وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل نے پہلی بار اجلاس بلایا اور اس سے ایک بار پھر مسئلہ اجاگر ہوا جو کہ کامیابی ہے، ہماری فوج پوری طرح تیار ہوگئی اور اب ان کیلئے مشکل ہوگا آزاد کشمیر میں آپریشن کرسکیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس مسئلہ پر پوری قوم نے کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہے، میں کشمیر کا سفیر بنوں گا اور دنیا میں ہر جگہ اس مسئلے پر آواز اٹھاؤں گا، جن جن ریاستوں کے سربراہان سے بات ہوئی انہیں کشمیر کے مسئلے سے آگاہ کیا ہے۔

قوم سے خطاب میں عمران خان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 27 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں پوری طرح کشمیر کا مسئلہ اٹھاؤں گا اور وہاں دنیا کی قیادت سے مل کر اس مسئلے پر بات کروں گا۔

مسلم حکومتیں تجارت کی وجہ سے ابھی ساتھ نہیں دے رہیں، وزیراعظم
عمران خان نے دیگر اسلامی ممالک کے کردار پر کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان حکومتیں تجارت کی وجہ سے ابھی ساتھ نہیں دے رہی ہیں تو آگے ہمارا ساتھ دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے ساتھ دنیا کھڑی ہو یا نہ ہو، پاکستان کے عوام اور حکومت کو کھڑا ہونا ہے، ہم ایک بن کر کشمیریوں کو پیغام دیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہر ہفتے اسکول، کالجز، یونیورسٹی اور دفاتر میں لوگوں کو نکلنا ہے، اس جمعہ کو 12 بجے آدھے گھنٹے کیلئے کام روک کر باہر نکلنا ہے، کشمیر کے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اور ان کو بتانا ہے کہ جب تک ان کو آزادی نہیں ملتی ہمیں کھڑا ہونا ہے۔

نریندر مودی نے اپنا آخری پتا کھیل کیا، عمران خان
وزیراعظم نے کہا کہ مودی نے آخری پتا کھیل دیا ہے، اقوم متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوا ارب مسلمان آپ کو دیکھ رہے ہیں، یہ بڑے بڑے ملک اپنی مارکیٹس کی طرف ہی دیکھتے رہیں گے، اگر یہ مسئلہ جنگ کی طرف چلا گیا تو دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں اور ایٹمی جنگ کوئی بھی نہیں جیتے گا لیکن یہیں تباہی نہیں ہوگی بلکہ پوری دنیا میں اثر جائے گا۔

تقریر کے اختتام پر ان کا کہنا تھا کہ دنیا ہمارے ساتھ آئے یا نہ آئے، پاکستان ہر حد تک جائے گا اور آخری سانس تک کشمیر کے ساتھ جائیں گے۔

آپ کے مسائل اور اُن کا حل میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث عید قرباں کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کا جواب مولانا ڈاک...
26/08/2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے باعث عید قرباں کے حوالے سے سوال کیا گیا جس کا جواب مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر نے دیا۔

سوال:۔ میں ہر سال الحمدللہ قربانی کرتا ہوں، مگر اس سال آخری دنوں میں بارشوں اور موسم کی خرابی کی وجہ سے قربانی نہ کرسکا؟ کیا اب اگلے سال دو قربانیاں کرنی ہوں گی؟

جواب:۔ قربانی کی قضا عید کے دنوں میں قربانی کرکے نہیں ہوتی، بلکہ جانور یا اس کی رقم صدقہ کرنے سے ہوتی ہے، اس لیے آپ جانور یا اس کی رقم فقراء پر صدقہ کردیں اور اگر آپ عید کے دنوں میں صاحبِ نصاب ہی نہیں تھے، تو صدقہ کرنے کی بھی ضرورت نہیں ۔

فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سائیڈلائن پر ملاقات ...
26/08/2019

فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔

کشمیر کے معاملے پر 5 اگست کو اٹھائے جانے والے بھارتی اقدام کیخلاف کشمیری سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود سراپا احتجاج ہیں جبکہ پاکستان بھی اس صورتحال میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا، امریکی صدر سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان سے بات کی اور کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو انتہاپسند قرار دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ مودی نے تکبر میں بڑی غلطی کردی جس سے کشمیریوں کو آزادی کا تاریخی موقع مل گیا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو یہ پیغام دیا کہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا نظریاتی ونگ ہے، مودی بھی اس کے رکن رہے ہیں، ان کی پالیسی آر ایس ایس کے نظریے کے مطابق ہے جس کا نظریہ ہندوستان صرف ہندوؤں کا ہے، اس نظریے میں مسلمانوں سے نفرت تھی۔
پاکستان کے مسلسل آواز اٹھانے کے باوجود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی برادری کے کانوں میں جوں نہیں رینگ رہی، یہاں تک کہ مسلم ممالک کی بھی اس مسئلے میں خاطر خواہ دلچسپی نظر نہیں آرہی جس کا اعتراف وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں یہ کہہ کر کیا ؛ ' دیگر اسلامی ممالک کے کردار پر کہا کہ قوم کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مسلمان حکومتیں تجارت کی وجہ سے ابھی ساتھ نہیں دے رہی ہیں تو آگے ہمارا ساتھ دیں گی۔'
نریندر مودی نے جی سیون اجلاس کیلئے فرانس جانے سے قبل متحدہ عرب امارات، بحرین سمیت دیگر ممالک کے دورے کیے۔ کشمیر کے معاملے پر مودی سے بات کرنا تو درکنار، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈز سے نوازدیا جو بلاشبہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ جی سیون اجلاس کے موقع پر مودی سے ملاقات میں بھی ٹرمپ نے یہ پیشکش کی لیکن مودی نے یہ کہہ کر ثالثی کی پیشکش ٹھکرادی کہ 'کشمیر میں حالات قابو میں ہیں اور تمام تصفیہ طلب معاملات باہمی نوعیت کے ہیں'۔
فرانس میں امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات جس خوشگوار انداز میں ہوئی اس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا مسئلہ کشمیر پر کسی بھی طرح بھارت پر دباؤ ڈالنے کیلئے آمادہ نظر نہیں آتا۔

ملاقات کے دوران نریندر مودی اپنی قومی زبان ہندی میں گفتگو کررہے تھے اور ایک مترجم اسے انگریزی میں ترجمہ کررہا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو صحافیوں کے ساتھ اکثر ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں، انہوں نے مودی کے انگریزی میں گفتگو نہ کرنے پر صحافیوں سے از راہ مذاق کہا کہ مودی دراصل بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں لیکن اس وقت وہ آپ سے بات نہیں کرنا چاہتے اس لیے ہندی بول رہے ہیں۔
یہ سن کر بھارتی وزیراعظم نے زور دار قہقہہ مارا اور دونوں رہنما ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر کچھ دیر ہنستے رہے۔

تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ نے پولیس و انسداد منشیات کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کر...
26/08/2019

تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ نے پولیس و انسداد منشیات کے لیے کام کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے۔

طلبہ میں آئس سمیت دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال بڑھتا جارہا ہے، اس سلسلے میں سول سوسائٹی کی جانب سے آواز اٹھانے پر منشیات کے خاتمے کی جدوجہد میں اینٹی نارکوٹکس فورس، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول اور محکمہ سوشل ویلفیئر فعال ہوگئے ہیں۔

سول سوسائٹی نیٹ ورک برائے انسداد منشیات پاکستان کے چیئرمین اکمل اویسی کہتے ہیں کہ منشیات کی وبا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اور تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئےرجحان کے خاتمہ کے لئے نیٹ ورک پوری ذمہ داری سے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق وطنِ عزیز میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد تقریباً ڈیڑھ کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے، صرف ہیروئن استعمال کرنے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 15 فیصد افراد انجکشن کے ذریعے نشہ کرتے ہیں۔

اس تعداد میں کم عمر بچوں سے لیکر 65 سال کے بزرگ افراد بھی شامل ہیں، دیکھا گیا ہے کہ نوجوان نسل فیشن کے طور پر سگریٹ نوشی یا دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال شروع کرتی ہے بعد میں عادی ہوجاتی ہے۔

پاکستان میں منشیات کی روک تھام کے لئے باقاعدہ قوانین موجود ہیں جن کے تحت اب تک منشیات فروشی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر کے عدالتوں کے ذریعے سزائیں ہوچکی ہیں۔

نمائندہ جنگ کو موصول اطلاعات کے مطابق محکمہ ایکسائز، کسٹم اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے رہتے ہیں، ان ساری کارروائیوں کے باجود پاکستان میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ تشویشناک ہے۔

اس کے استعمال سے سینکڑوں لوگ کینسر، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ نوجوان نشہ حاصل کرنے کی خاطر ہر قسم کے جرائم کرنے پرآمادہ رہتےہیں۔ منشیات کے کاروبار میں ملوث اسمگلرز کی پشت پر اثر و رسوخ کے حامل افراد ہوتے ہیں جو قانون کی گرفت میں آنے سے پہلے ہی اپنے ایجنٹوں کی ضمانت پر رہائی کا بندوبست کر لیتے ہیں۔

بعض افراد کے مطابق منشیات فروش یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا وطالبات کو نشانہ بنا کر نشے کی لت لگارہے ہیں جبکہ پولیس اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث ڈرگ مافیا اپنے کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہو رہی ہے۔

پولیس ڈرگ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی بجائے چھوٹے موٹے منشیات فروشوں کو پکڑ کر اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے مقدمات درج کر لیتی ہے لیکن ان کے پس پشت کار فرما بااثر افرادپر ہاتھ نہیں ڈالتی یہی وجوہات ہیں جن سے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلباوطالبات میں منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے کچھ عرصہ قبل تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی کے اس اہم مسئلے پر نوٹس لیکر ذمہ دار اداروں سے جواب طلب کیا تھا۔

تعلیمی اداروں کے اندر طلباء میں منشیات کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رجحانات پر ایک رپورٹ کے مطابق بڑے اور مہنگے تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ متوسط درجے کے اسکولوں میں بھی منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

کئی تعلیمی اداروں کے ہاسٹلز کا عملہ شراب کی فروخت میں ملوث ہے، طلبہ اور طالبات ویک اینڈ پر نائٹ پارٹیوں میں شرکت کرتے ہیں جہاں شراب اور دیگر منشیات کا استعمال عام ہے، یہاں چرس اور افیون کے علاوہ تمام نشہ آوراشیاء کا استعمال بھی ہوتا ہے اور اس کے ساتھ آئس نام کا ایک نیا نشہ عام ہو گیا ہے۔

مختلف کیفوںاور کلبوں میں حقے کے ذریعے شیشہ کا نشہ کرنا اونچی سوسائٹی کا فیشن بن چکا ہے۔ تعلیمی اداروں میں یہ منشیات پہنچتی کس طرح ہے؟ اس بارے میں طلباءکا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے گارڈز منشیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اگر کوئی گارڈ پکڑا بھی جائے تو چند دن کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی پر واپس آ جاتا ہے۔

اس سلسلے میں ایک استاد کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پولیس کو چاہئے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں کے باہر خصوصاً چھٹی کے اوقات میں غیر متعلقہ افراد کے کھڑے ہونے پر پابندی عائد کریں۔

اینٹی نارکوٹکس فورس سمیت دیگر اداروں کو فعال بنانے کی ضرورت ہے، محکمہ پولیس کی کئی کالی بھیڑیں بھی منشیات فروشی میں ملوث اور منشیات فروشوں کی سر پرست ہیں جبکہ منشیات فروشوں کو سیاسی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس ان پر ہاتھ نہیں ڈالتی۔

پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جتنی بھی کارروائیاں ہوتی ہیں ان میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروش ظاہر کرکے یا پھر چھوٹے پیمانے پر منشیات کا کاروبار کرنے والے افراد کو گرفتار کیاجاتا ہے۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس کے اعلیٰ حکام منشیات کے بدنام سوداگروں کے کوائف حاصل کرکے تمام تھانوں کے انچارجز کو انہیں فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کریں۔

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ اور کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام...
24/08/2019

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ اور کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانےکیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے بلند ترین میدان جنگ میں موسمی چیلنجز اور زمینی صورتحال کے باوجود جوانوں، افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہا۔
آرمی چیف کا فارمیشن ہیڈکوارٹرز گلگت میں افسران اور جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں، اس خطرے کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی مس ایڈونچر کو ناکام بنانےکیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد سے وادی میں لاک ڈاؤن ہے، اس صورتحال میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کی طرز پر کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

گجرات  (محمدطلحہ ہنجرا سے) چوہدری حمزہ ہنجرا سول ڈیفنس آفس گجرات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزدل مودی کشمیریوں کے جذ...
24/08/2019

گجرات (محمدطلحہ ہنجرا سے) چوہدری حمزہ ہنجرا سول ڈیفنس آفس گجرات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بزدل مودی کشمیریوں کے جذبہ ایمانی سے خوفزدہ ہے مظلوم کشمیر یوں کی آزادی کے دن قریب آچکے ہیں مودی کا ظلم وستم دنیا دیکھ چکی ہے کشمیریون پر ہونے والے بھارتی مظالم کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کی جماعتیں کشمیریوں کو اُن کا حق آزادی دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں،کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کی گونج دنیا بھر میں سنائی دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم آخری حدتک اس کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے...
24/08/2019

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فورس کے ایک اور اہلکار نے خود کشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر نے ضلع اننت ناگ میں اپنی ہی سروس رائفل سے خود کو گولی مار لی۔

پولیس افسر کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تھا اور میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے فورسز کو فراہم کیے جانے والے ناقص سہولتوں اور شدید ذہنی دباؤ کی وجہ سے خود کشی کی تاہم بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں 12 برسوں کے دوران بھارتی فورسز کے 440 اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔

گجرات (حافظ نوید اقبال قادری)میونسپل کارپوریشن گجرات کی ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا گزشتہ روز شہر کے مختلف علاق...
18/07/2019

گجرات (حافظ نوید اقبال قادری)میونسپل کارپوریشن گجرات کی ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کا گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،کھڑے نکاسی آب کے پانی کا جائز ہ لیا اور اسکو فوری طور پر ختم کرنے کے احکامات جاری کیے،انھوں نے گزشتہ روز محلہ کالوپورہ،سلطانہ آباد،اسٹیٹ ایریا،گلزار مدینہ روڈ،شادیوال روڈ،نواز شریف پارک،جی ٹی روڈ،سروس موڑ،رحمان شہید روڈ،جیل چوک،کچہری چوک کے علاقوں کا دورہ کیا،انھوں نے کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے میونسپل کارپوریشن دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے کیونکہ شہر کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ جہاں جہاں نکاسی آب کو کھڑا پانی شہر کے لوگوں کے تعاون سے کیا جا سکے اور صفائی کے نظام کو بہتر کر نے کیلئے میونسپل کارپوریشن گجرات سے تعاون کرنا چاہیے کیونکہ ہم ہمیشہ ہی سب کو ساتھ لے کر چلے ہیں اسٹیٹ ایریا اور کالوپورہ کے لوگوں کو چاہیے کہ میونسپل کاپوریشن سے بھر پور طریقے سے تعاون کریں سب سے زیادہ انڈسٹری ایریا جو میونسپل کارپوریشن سے تعاون کرے تو بہتر سے بہتر حل نکل سکتا ہے مگر میونسپل کارپوریشن گجرات کے ملازمین اسٹیٹ ایریا میں بھی کام کر رہے ہیں مگر شہر کو مدنظر رکھتے ہوئے صفائی کا بھی خیال رکھنا ہم سب کا اخلاقی فرض ہے اگر شہر کے لوگ ہمارے ساتھ بھر پور طریقے سے تعاون کریں تو دوسرے شہروں سے گجرات شہر ایک بہترین شہر نظر آئے انشاء اللہ تعالیٰ گجرات کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے اور لوگوں کو بھی محب وطن ہو نے کا ثبوت دینا چاہیے ہمارے ورکر اور ملازمین شہر کے لوگوں کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ہم بھی تعاون کرنے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے جب سے میں آئی ہوں میں نے سب سے زیادہ صفائی کے حوالے سے فوکس شہر گجرات کو کیا ہوا ہے آگے سے بہتر معاملات حل ہوئے ہیں اور آئندہ بھی حل کیے جائیں گے

Address

Hunjra, P/O Khas
Gujrat
50700

Telephone

+923046257121

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Daily Justice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Daily Justice:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Gujrat

Show All