Jami Writes

25/08/2025


‏🔴 اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے صدارتی محل پر حملہ کیا ہے۔

25/08/2025


📰 کوٹ رادھا کشن: بھبہ کے خونی جھگڑے نے دوسرا چراغ بھی بجھا دیا

کوٹ رادھا کشن میں پیش آنے والے المناک واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ بھبہ کے خونی جھگڑے میں شدید زخمی ہونے والا دوسرا بھائی بھی اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش ہار گیا۔

دو جوان بیٹوں کے ایک ساتھ لحد میں اُتر جانے پر ماں کی گود اُجڑ گئی اور پورے خاندان پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ گاؤں میں ہر طرف غم و اندوہ کی فضا چھا گئی۔

ہر آنکھ اشکبار ہے، فضا غم سے بوجھل ہو چکی ہے، جبکہ دو جنازے اُٹھنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیا اور ہر دل دہل گیا۔

علاقہ سوگوار ہے، گلی گلی اور کوچہ کوچہ ماتم کدہ کا منظر پیش کر رہا ہے۔

 ‏🔴  اسرائیل نے یمن کے 6 مقامات پر حملہ کیا ہے
25/08/2025


‏🔴 اسرائیل نے یمن کے 6 مقامات پر حملہ کیا ہے

24/08/2025

22/08/2025


‏🔴 پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 2023 میں عسکری تنصیبات پر حملوں سے متعلق متعدد مقدمات میں ضمانت دے دی۔

22/08/2025


‏🔵 بلآخر مون سون کا طاقتور سسٹم کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں کمزور ہو چکا ہے جس نے کراچی شہر میں 200-300 ملی میٹر تک بارشیں برسائیں، آج سے موسم میں کافی بہتری آنے کا امکان ہے، سمندری ہوائیں بحال اور خوشگوار موسم کا امکان!
‏اگلا سسٹم آنے والے ہفتے کے دوران شروع ہوسکتا ہے!

22/08/2025


🥰🌹ربیع الاول کا چاند 24 اگست 2025 (اتوار) کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے تحت *12 ربیع الاول* *5 ستمبر بروز جمعہ* کو ہوگی، اس دن *عام تعطیل* دی جائے گی۔ انشاء اللہ تعالیٰ 🥰 *

‏🔴 غزہ میں ایک ۵ ماہ کا بچہ شدید بھوک کے باعث جان بحق ہوگیا۔‏اتنی شدید کمزوری اور غذائی قلت کی وجہ سے بچہ جسمانی طور پر ...
22/08/2025

‏🔴 غزہ میں ایک ۵ ماہ کا بچہ شدید بھوک کے باعث جان بحق ہوگیا۔

‏اتنی شدید کمزوری اور غذائی قلت کی وجہ سے بچہ جسمانی طور پر بوڑھے انسان کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

ایک واقعہ یاد آ رہا ہے کہ ایک شخص جو نشے کا عادی تھا، اللہ نے اسے ہدایت دی اور وہ جماعت کے ساتھ 4 ماہ کی تبلیغ پر نکل گی...
22/08/2025

ایک واقعہ یاد آ رہا ہے کہ ایک شخص جو نشے کا عادی تھا، اللہ نے اسے ہدایت دی اور وہ جماعت کے ساتھ 4 ماہ کی تبلیغ پر نکل گیا۔
لیکن ہر مسجد میں، جہاں جہاں جماعت جاتی، امیرِ جماعت اس کا تعارف یوں کرواتے:

“یہ ہمارے بھائی غلام یاسین ہیں۔ پہلے نشئی تھے۔ ہماری کوششوں سے نشہ چھوڑا، اب ماشاءاللہ پانچ وقت کے نمازی ہیں، اور پچھلے تین ماہ سے اللہ کی راہ میں ہیں۔”

اب بیچارہ غلام یاسین ہر بار مجمع کے سامنے یہ تعارف سن کر شرمندگی سے زمین میں گڑھ جاتا۔
آخر ایک دن ضبط کا بندھن ٹوٹا، امیر جماعت کے گلے جا پڑا:

“حضرت! اتنا بدنام تو میں نشہ کرتے ہوئے نہیں تھا، جتنا آپ نے مجھے چھوڑنے کے بعد کر دیا ہے۔ ہر شہر، ہر گاؤں میں جا کر اعلان کرتے ہیں کہ یہ نشئی تھا!”

😂

اب یہی حال ٹرمپ نے بھارت کا کر دیا ہے۔
ہر خطاب، ہر جلسے میں، جب بھی پاکستان کا ذکر آتا ہے، فوراً بول پڑتا ہے:

“پاکستان نے بھارت کے چھ جہاز گرائے تھے!”

یوں لگتا ہے جیسے ٹرمپ بھارت کے زخموں پر نمک نہیں، کیمیکل چھڑک رہا ہو😝

09/08/2025

*سکیورٹی فورسز نے لاہور کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا*

پولیس ذرائع کے مطابق پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں
Writes

Address

Gujrat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jami Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share