Shahzadoo Tuch info

Shahzadoo Tuch info ♥️motivational videos and post♥️

"شعور کا پہلا درجہ" خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔شعور کا دوسـرا درجہ۔۔ بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔ اور شعور کا تیسرا درجہ۔...
15/08/2025

"شعور کا پہلا درجہ"
خاموش رہنے کی عادت اپنانا۔۔۔
شعور کا دوسـرا درجہ۔۔
بدتمیزی پر جواب نا دینا۔۔۔
اور شعور کا تیسرا درجہ۔۔۔
بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہوتا ہے...
جو لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں.۔۔
سمجھیئے کہ ان کی مثال تنگ جوتے کی مانند ہے جو آپ کے سائز کے نہیں ہیں
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں کہ زندگی بہت خوبصورت ہے❤️

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.  ✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا...
15/08/2025

ایک باپ کی اپنے بیٹے کو نصیحت
✍🏻 سگریٹ نوشی سے بچو.
✍🏻 بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے
✍🏻 بہت سستی چیزیں مت خریدو.
✍🏻 بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو
✍🏻 تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو
✍🏻 کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو
✍🏻 جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو
✍🏻 موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں خلل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی.
✍🏻 کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو
✍🏻 جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو.
✍🏻 دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو کیونکہ ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتھ دھو بیٹھو
✍🏻 مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو
✍🏻 ہرچیز لکھ لیا کرو اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو
✍🏻 بچے کو سزا اس کے جرم کے مطابق دو.
✍🏻 قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے
✍🏻 ہر کوئی تعریف پسند ہوتا ہے اس لئے کسی کی تعریف کرنے ميں بخیلی نہ کرو
✍🏻 کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چهوڑو
✍🏻 اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے
✍🏻 اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو
✍🏻 اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو.
✍🏻 اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بچے کے ساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ
✍🏻 شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو
✍🏻 کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو.
✍🏻 روزانہ آدھا گهنٹہ چہل قدمی کرو.
✍🏻 تمہاری گهڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے
✍🏻 تصنع اور بناوٹ سے دور رہو.
✍🏻 معمولی چیزوں میں بحث و تکرار مت کرو
✍🏻 جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چهوڑنے کی کوشش کرو.

15/08/2025

جب عورت ٹوٹ جائے، تو وہ دوبارہ ویسی نہیں رہتی...🖤

میری بیوی ہمیشہ سے کیڑوں اور جانوروں سے ڈرتی تھی۔ جب بھی کوئی لال بیگ نظر آتا یا پڑوسی کی بلی گھر میں گھس آتی، وہ پورے محلے میں چیخ و پکار مچا دیتی!

ہر بار جب ہم جھگڑتے، تو میں کوئی لال بیگ یا وہی بلی سامنے لے آتا، اور وہ فوراً ڈر کر میرے سینے سے لگ جاتی۔ اور ہمیشہ یہی طریقہ کام کر جاتا تھا، ہنسی خوشی ہمارا جھگڑا ختم ہو جاتا۔

مگر ایک دن سب بدل گیا۔۔۔

میری بیوی نے منت کی کہ میں اپنا سفر مؤخر کر دوں۔
وہ پریشان تھی، اس کا دل گھبرا رہا تھا، حمل کی وجہ سے وہ کمزور محسوس کر رہی تھی۔
لیکن میں نے اس کی بات کو اہمیت نہ دی اور چلا گیا۔۔۔

سچ کہوں تو وہ سفر اتنا ضروری نہیں تھا،
لیکن وہاں میری کمپنی کی سیکریٹری جا رہی تھی، اور میں اس تفریح کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتا تھا۔

ایک ہفتے بعد جب میں واپس آیا، تو ہماری پہلی اولاد، جسے دیکھنے کے لیے ہم دونوں بےتاب تھے، وہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی ختم ہو چکا تھا۔۔۔

مجھے احساس جرم نے جکڑ لیا!
میں نے سوچا تھا کہ وہ مجھ سے ہمیشہ کے لیے ناراض رہے گی، مجھے الزام دے گی، مگر۔۔۔

اس نے کچھ نہیں کہا، نہ غصہ، نہ شکایت، نہ شکوہ۔۔۔ کچھ بھی نہیں!
وہ بالکل عام رویے سے پیش آئی، جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو۔۔۔
یہ سکون مجھے بےچین کر رہا تھا۔

پھر ایک دن، جب دفتر کی سیکریٹری نے ہمارے سفر کی تصویریں شیئر کیں، تو میں گھبرا گیا کہ اب تو طوفان آ جائے گا!
مگر بیوی نے صرف اتنا کہا:
"تم ان تصاویر میں بہت خوبصورت لگ رہے ہو!"

اور پھر آج کا دن آیا...
ہم رات کا کھانا کھا رہے تھے کہ ایک لال بیگ ہمارے قریب سے گزرا۔
میں بھاگ کر کھڑکی بند کرنے گیا تاکہ وہ شور نہ مچائے اور محلے والے نہ اکٹھے ہو جائیں،
مگر میں حیران رہ گیا!

میری بیوی، جو پہلے ان چیزوں سے لرز جاتی تھی، اب خود چپل اٹھا کر لال بیگ کو مار رہی تھی!
وہ اسے پھینکنے گئی، ہاتھ دھوئے، اور واپس آ کر کھانے میں مصروف ہو گئی... جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

پھر ایک دن پڑوسی کی بلی ہمارے کمرے میں گھس آئی،
لیکن میری بیوی نے اس کی طرف دیکھا بھی نہیں، نہ چیخی، نہ ڈری،
بلکہ بلکل خاموشی سے اسے نظرانداز کر دیا۔۔۔

تب میں نے سمجھا کہ وہ عورت، جو مجھ سے لپٹ کر پناہ لیتی تھی، مر چکی ہے۔۔۔
جس نے ہاتھ جوڑ کر کہا تھا کہ "مجھے چھوڑ کر مت جاؤ!"
وہ عورت ختم ہو چکی ہے۔۔۔

اب اگر میں گھر میں شیر بھی لے آؤں،
تو وہ مجھ سے لپٹ کر نہیں چھپے گی،
بلکہ یا تو اسے نظر انداز کر دے گی، یا پھر خود اسے بھگا دے گی۔۔۔

کیونکہ وہ ان جذبات سے خالی ہو چکی ہے، وہ بجھ چکی ہے۔۔۔
اور میں؟ میں اب جل رہا ہوں، پچھتاوے کی آگ میں!

ہم دونوں ہار گئے۔۔۔ اور یہ صرف میری غلطی تھی۔۔۔

Motivated individuals will be behind it, I believe. 💪🏼👍💼
15/08/2025

Motivated individuals will be behind it, I believe. 💪🏼👍💼

آپ کی قدر سامنے والے کے دل میں اس بات سے طے ہوتی ہے کہ وہ اپکو کتنی دیر تک ناراض یا غمگین چھوڑتا ہےاگر آپکی اہمیت اس شخص...
15/08/2025

آپ کی قدر سامنے والے کے دل میں اس بات سے طے ہوتی ہے کہ وہ اپکو کتنی دیر تک ناراض یا غمگین چھوڑتا ہے
اگر آپکی اہمیت اس شخص کےلئے زیادہ ہے تو وہ کچھ بھی کرے گا مگر یہ برداشت نہیں کرے گا کہ آپ دکھ یا غم میں رہیں.....

‏"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباک...
15/08/2025

‏"تم یورپ کی طرف ہجرت کرو گے، اور قانون کی پابندی کرو گے۔ تم سگریٹ کے ٹکڑے زمین پر نہیں پھینکو گے، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی نہیں کرو گے، اور مخصوص مقامات سے سڑک پار کرو گے۔ تمہیں سیکیورٹی کا شعور اتنا ہوگا کہ اگر تمہاری کھڑکی کے سامنے سے بلی بھی چوری ہو جائے تو پولیس کو اطلاع دو گے۔

تم گاڑی چلاتے وقت سیٹ بیلٹ باندھو گے اور بچے کے لیے پچھلی سیٹ پر کرسی رکھو گے۔ تم قطار میں کھڑے رہو گے چاہے وہ ایک کلومیٹر لمبی کیوں نہ ہو۔ جب تمہیں یورپی شہریت ملے گی اور تم اپنے نمائندے کا انتخاب کرو گے، تو اس کی تاریخ، ماضی اور پیشہ ورانہ مہارت کے بارے میں تحقیق کرو گے۔ تم کبھی بھی کسی کرپٹ بد دیانت بندے کا انتخاب نہیں کرو گے اگر تم یہ سب اپنی ملک میں کرتے تو شاید تمہیں ہجرت کر کے سپین اٹلی فرانس ڈنمارک انگلیڈ یا امریکہ جانے کی ضرورت نہ پڑتی۔

‏تو نے اے وقت ، پلٹ کر بھی کبھی دیکھا هے ؟کیسے هیں سب ، تری رفتار کے مارے هوئے لوگ!🖤
15/08/2025

‏تو نے اے وقت ، پلٹ کر بھی کبھی دیکھا هے ؟
کیسے هیں سب ، تری رفتار کے مارے هوئے لوگ!
🖤

Address

61
Gujrat
50700

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahzadoo Tuch info posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share