Noon Times

Noon Times Where News Shines Bright

قومی، بین الاقوامی، اوورسیز ، بزنس ، صحت ،اسپورٹس اور شوبز کی تازہ ترین خبریں

تھانہ سول لائنز گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ...
24/05/2026

تھانہ سول لائنز گجرات نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم محمد عمران سکنہ سوک کلاں کے قبضہ سے 2855 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے منشیات سے وابستہ نیٹ ورک کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں، جن کی روشنی میں مزید کارروائی جاری ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ڈی پی او گجرات کا کہنا ہے کہ پولیس میں خود احتسابی کا عمل بلاامتیاز جاری رہے گا۔ یونیفارم کی آڑ میں جرائم میں ملوث عناصر کو کسی صورت محکمہ میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گرفتار اہلکار کو فوری طور پر معطل کرکے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ا...
16/05/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر فیصلہ کُن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں۔ ان اچھے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کیا آپ رُک سکتےہیں، ہم ڈیل کرا دیں گے۔امریکی صدر نے ایران سے متعلق کہا کہ ہر بار جب وہ ڈیل کرتے ہیں تو اگلے روز ایسا لگتا ہے کہ ہماری بات چیت ہوئی ہی نہیں، ان کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے۔صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی اور دونوں کو شاندار شخصیات قرار دیا۔

پاکستان میں قلیل مدتی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھاگیا ہے جہاں حساس قیمتوں کے اشاریے میں 14 مئی کو ختم ہونیوالے ہفتے کے...
16/05/2026

پاکستان میں قلیل مدتی مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھاگیا ہے جہاں حساس قیمتوں کے اشاریے میں 14 مئی کو ختم ہونیوالے ہفتے کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.52 فیصد اضافہ سامنے آیا۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ پر شدید دباؤ ڈال دیا ہے جبکہ عوام حکومت کو صورتحال پر قابو پانے میں ناکام قرار دے رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر بھی SPI میں 0.47 فیصد اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سخت مالیاتی پالیسی اور معاشی سست روی کے باوجود مہنگائی کادباؤ برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق اسرائیل،امریکا اورایران کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور ترسیل کے اخراجات میں اضافہ ہوا جس کے اثرات پاکستان میں خوراک اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں تک پہنچ گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر ایندھن، بجلی اور درآمدی اشیاکی قیمتوں میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنیوالے مہینوں میں متوسط اورکم آمدنی والے طبقے کیلیے زندگی مزید مشکل ہوسکتی ہے۔

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں ملزمہ نے اپنے بیان میں عدالت کو اہم باتیں بتائیں۔نکی نے اپنے...
16/05/2026

منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں ملزمہ نے اپنے بیان میں عدالت کو اہم باتیں بتائیں۔نکی نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ مجھے مارا گیا ہے، مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔ملزمہ نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ میرا نام انمول ہے، مجھے 20دن سے اٹھایا ہوا ہے۔ مجھ پر بوری بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی۔ 6 آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لے کر آئے۔ 15دن بعد مجھے پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ مجھ پر زور زبردستی سے لوگوں کے نام کہلوائے جارہے ہیں۔عدالت میں بیان دیتے ہوئے انمول عرف پنکی نے بتایا کہ مجھ سے کہا جارہا ہے کہ جو ہم نام بتارہے ہیں، ان سب کا نام لو۔ملزمہ نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ میرے خلاف 20 سے 25 پرچے ڈالے جارہے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ سب کچھ قبول کریں ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لیں جائیں گے۔ اسی طرح بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس کا نام لو۔ پہلے دن مجھے وین میں لائے تھے، انہوں نے کہا تھا ایسے آپ نے چلنا ہے۔ میری گرفتاری جہاں سے ڈالی گئی، وہ گھر میرا نہیں ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ نظر ثانی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے پرانے دونوں آرڈر پیش کیے جائیں۔
عدالت نے آئی او سے استفسار کیا کہ آپ نے ملزمہ سے کیا تفتیش کی؟، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہم نے معائنہ کیا، مزید 11مقدمات درج کیے گئے ۔ ملزمہ کی نشاندہی پر منشیات بھی برآمد کی گئی ۔ تینوں کیسز میں پہلی دفعہ ملزمہ کو جیل بھیجا گیا ۔ ملزمہ بہت عرصے بعد پکڑی گئی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لیے 11 نئی کڑی شرائط عائد کر دی ہیں جن میں توانائی کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ اور ٹی...
16/05/2026

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لیے 11 نئی کڑی شرائط عائد کر دی ہیں جن میں توانائی کی قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ اور ٹیکس اہداف میں بھاری اضافہ شامل ہے۔المی مالیاتی فنڈ نے ایف بی آر کے لیے 15 ہزار 267 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا ہے، جس کے حصول کے لیے 430 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہےان نئے ٹیکس اقدامات میں سے 215 ارب روپے کے ٹیکس نئے سرے سے لگائے جائیں گے جبکہ 115 ارب روپے ٹیکس انفورسمنٹ کے ذریعے جمع کیے جائیں گے۔
نیب کی خودمختاری اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ توانائی کے شعبے میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں باقاعدگی سے اضافے کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔آئی ایم ایف کی دیگر اہم شرائط میں وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ سے منظوری، انسدادِ بدعنوانی اور سرکاری خریداریوں کے فریم ورک کو مزید مضبوط بنانا شامل ہے۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی ایف آئی اے سرکل گجرات کی کاروائی میں 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں انتہائی...
16/05/2026

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی ایف آئی اے سرکل گجرات کی کاروائی میں 2023 کے لیبیا یونان کشتی حادثے میں انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار .گرفتار ملزم وزارتِ داخلہ کی جاری کردہ ریڈ بُک کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں شامل تھا.ایف آئی اے گجرات سرکل کی کارروائی کے دوران قاسم ریاض ولد محمد ریاض سکنہ ضلع جہلم گرفتار۔گرفتار ملزم نے 08 شہریوں کو بیرون ملک یونان بھجوانے کے لئے مجموعی طور پر 1کروڑ 92 لاکھ روپے ہتھیائے 8 امیگرانٹس میں سے 6 افراد کشتی حادثہ میں لقمہ اجل بن گئے۔ ملزم ایف آئی اے کو 7 مقدمات 171/2023، 177/2023، 224/2023، 227/2023، 238/2023، 240/2023 اور 141/2025میں مطلوب ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد بن اشرف کا کہنا ہے انتہائی انسانی اسمگلرز انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے لئے کوئی رعائت نہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

گجرات:ڈپٹی کمشنر ایف بی آر گجرات  غلام رسول نے  اپنی ٹیم کے ہمراہ  کاروائی کرتے ہوئے  گجرات کے بڑے فرنیچر شو رومز رائل ف...
16/05/2026

گجرات:ڈپٹی کمشنر ایف بی آر گجرات غلام رسول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گجرات کے بڑے فرنیچر شو رومز رائل فرنیچرز، ٹرینڈ لائن فرنیچر اور بشیر ڈیزائن پر چھاپہ ما کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نادرا آفس گجرات میں ق ت ل کی لرزہ خیز واردات۔سابقہ شوہر نے نادرا آفس کی اہلکار کو گولی مار کرق ت ل کردیا اور بعد ازاں خو...
11/05/2026

نادرا آفس گجرات میں ق ت ل کی لرزہ خیز واردات۔سابقہ شوہر نے نادرا آفس کی اہلکار کو گولی مار کرق ت ل کردیا اور بعد ازاں خود کشی کرلی۔ معلوم ہوا ہے کہ بلال نامی شخص نادرا آفس کی اہلکار عنبرین کا سابقہ شوہر تھا‘ اچانک نادرا آفس پہنچا تو سیکورٹی اہلکار نے روکا مگر عنبرین کے کہنے پر اندر آنے دیا۔ بلال نے اندر آتے ہی پسٹل سے فائرکرکے عنبرین کو ق ت ل کردیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مارلی۔ پولیس تھانہ سول لائن اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شر وع کردی۔ یاد رہے کہ مقتولین کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

واٹس ایپ نے اپنے نئے اپڈیٹ سائیکل کے تحت کئی پرانے اسمارٹ فونز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اثر آئی فون ا...
06/05/2026

واٹس ایپ نے اپنے نئے اپڈیٹ سائیکل کے تحت کئی پرانے اسمارٹ فونز کی سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا اثر آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں صارفین پر پڑے گا۔ یہ اقدام سیکیورٹی، کارکردگی اور نئے فیچرز کے ساتھ بہتر مطابقت کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔اب وہ آئی فونز جن میں آئی او ای 15.1 یا اس سے نیا ورژن نہیں چل سکتا، ان پر واٹس ایپ کام نہیں کرے گا۔ اس میں خاص طور پر پرانے ماڈلز جیسے آئی فون 5 سیریز اور آئی فون 6 سیریز شامل ہیں کیونکہ یہ مطلوبہ سافٹ ویئر تک اپگریڈ نہیں ہو سکتے۔ایسی ڈیوائسز جو پرانے آئی او ایس ورژنز پر ہی رہیں گی ان میں بتدریج واٹس ایپ کی سہولیات ختم ہوتی جائیں گی، حتیٰ کہ میسجنگ بھی بند ہو جائے گی۔جن آئی فونز پر آئی او ایس 15.1 یا اس کے بعد کا ورژن انسٹال نہیں ہو سکتا، ان میں درج ذیل ڈیوائسز شامل ہیں:
• iPhone 5
• iPhone 5c
• iPhone 5s
• iPhone 6
• iPhone 6 Plus
یہ تمام ماڈلز اب واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ساتھ مطابقت نہیں رکھیں گے۔

ایران امریکا جنگ نے عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئیے، سیکڑوں ہم وطن واپس پاکستان ...
06/05/2026

ایران امریکا جنگ نے عرب امارات میں مقیم لاکھوں پاکستانیوں کے لیے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کردئیے، سیکڑوں ہم وطن واپس پاکستان پہنچ گئے اور انہیں بھجوانے والے اوورسیز ایمپلائز پروموٹرز بھی پریشان ہوگئے۔پروموٹرز کو عرصہ دراز سے اربوں روپے سکیورٹی کی مد میں عرب امارات میں جمع کرانے کے باوجود مستقبل تاریک نظر آنے لگا ہے، حکومت کی جانب سے بھی اس اہم ترین مسٔلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی.ایران امریکا کشیدگی کے بعد خاص طور پر دبئی میں پاکستانیوں کے لیے بڑے مسائل پیدا ہو چکے ہیں، پہلے ہی پاکستان کے لیے ویزوں کا اجرا بند تھا رہی سہی کسر ایران امریکا کشیدگی کے باعث پاکستانیوں کو وہاں سے نکالے جانے کی وجہ سے پوری ہوگئی، سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی واپس آچکے ہیں اکاؤنٹ فریز ہو چکے ہیں جن کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹ تھے وہ منسوخ ہو چکے ہیں۔ جنگی بنیادوں پر ان معاملات کو حل کرنا ہوگا ورنہ بے روزگاری کا سیلاب آجائے گا، دبئی اور دیگر عرب ریاستوں سے جو آٹھ دس ارب ڈالر آتے تھے اب نہیں آئیں گے تو حکومت کیا کرے گی؟ ملک میں پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ ہے اور ملازمتیں پہلے ہی نہیں، مزید بے روزگار ی بڑھنے سے کیسے روکا جائے گا؟ عرب امارات کے ساتھ جو بھی مسئلے مسائل ہیں انہیں فوری حل کریں ورنہ حالات خراب ہو جائیں گے۔

Address

Gujrat
Gujrat
50700

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Noon Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share