11/08/2026
مشترکہ کھاتے ختم ۔۔زمین کی تقسیم کا مسئلہ حل ۔
کسی فریق کے انکار کے باوجود بھی زمین کے ونڈے ہوں گے۔
جائیداد کے مشترکہ کھاتے پنجاب کا ایک انتہائی پیچیدہ اور سنگین مسئلہ ہے۔ جو لڑائی جھگڑوں کا باعث بنتا ہے اور دیہاتوں میں لوگوں کی جان و مال پر بھاری پڑتا ہے۔
اس سنگین مسئلے کے حل کےلئے بورڈ آف ریونیو نے قانون میں اہم تبدیلی کی ہے۔
جس سے اب زمینوں کا مشترکہ رہنا مشکل ہو گیا ہے اور اگر کوئی فریق انکار بھی کرتا ہے پھر بھی زمین تقسیم ہو گی۔۔
طریقہ کار پر بات کریں تو ۔۔
سب سے پہلے تو جو لوگ باہمی رضا مندی سے کھاتے تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو وہ پٹواری تحصیلدار یا اراضی ریکارڈ سنٹر پر جا کر بیان دے کر کھاتے تقسیم کروا سکتے ہیں۔
دوسرا معاملہ سنگین ہے کہ مشترکہ کھاتوں میں ایک دو فریق صاف انکار کر دیتے ہیں تو ایسی زمین کی تقسیم کیسے ہو گی۔
سیکرٹری ریونیو شفقت اللہ مشتاق کے مطابق
سب سے پہلے متعلقہ فریقین کو تحصیلدار کے سامنے درخواست دینی ہو گی۔ وہ پٹواری کے ذریعے تمام فریقین کو بلائے گا۔ اگر کوئی فریق نہیں آئے گا تو تحصیلدار پٹواری اور نمبر کے ذریعے زمین کی کمرشل ویلیو اور قبضے کو دیکھ کر کھاتہ تقسیم کر دے گا۔
اگر تحصیلدار 2 مہینے میں ونڈہ نہیں بنائے گا تو اس کا متعلقہ تحصیل سے تبادلہ کرنے کے ساتھ ساتھ پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کیس خود بخود اسسٹنٹ کمشنر کو ٹرانسفر ہو جائے گا۔
اگر کو فریق تحصیلدار یا اے سے فیصلے سے متفق نہیں ہوتا تو وہ ضلع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے پاس اپیل کر سکتا ہے اور اگر پھر بھی کسی فریق کو اختلاف ہوتا ہے تو کیس سیدھا ممبر بورڈ آف ریونیو کے پاس آئے گا جس کا فیصلہ حتمی ہو گا۔ سیکنڈ اپیل یعنی کہ اب کیس کمشنر آفس نہیں جائے گا سیدھا بورڈ آف ریونیو آئے گا۔
سیکرٹری ریونیو کا کہنا ہے چیف سیکرٹری پنجاب اور سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بہترین فیصلہ کیا ہے۔ شہریوں کو فائدہ اٹھا کر جائیداد کے مشترکہ کھاتوں کے جھنجھٹ سے جان چھڑا لینی چاہیے۔
Board of Revenue, Punjab
Punjab Land Records Authority - PLRA
Punjab Land Record Info