The Faith feed

The Faith feed Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Faith feed, Digital creator, Lalamusa gujrat, Gujrat.

Faith & Facts Hub
🕌 Deen | 📰 Duniya
🎯 Truth • Awareness • Updates
Your trusted source for news awareness and positivitybringing truth hope,inspiration to the community

10/07/2026
غربت آخر کیا ہوتی ہے؟دو روز پہلے ٹک ٹوک (TikTok)  پر ایک ویڈیو دیکھی۔ ایک مشاعرے کی محفل سجی ہوئی تھی، میثم کھوکھر نامی ...
24/06/2026

غربت آخر کیا ہوتی ہے؟

دو روز پہلے ٹک ٹوک (TikTok) پر ایک ویڈیو دیکھی۔ ایک مشاعرے کی محفل سجی ہوئی تھی، میثم کھوکھر نامی سرائیکی شاعر اپنا کلام پڑھ رہا تھا، لوگ خوشی میں نوٹ نچھاور کر رہے تھے۔ تالیاں بج رہی تھیں، داد دی جا رہی تھی، ہر طرف رونق تھی۔ مگر اسی محفل میں ایک ایسا منظر بھی تھا جس نے دل کو عجیب سی تکلیف دی۔
ایک بزرگ زمین پر گرے ہوئے چند نوٹ اٹھا رہے تھے۔
شاید کسی کے لیے وہ چند نوٹ معمولی ہوں، شاید کسی کے لیے ایک چائے یا سگریٹ کی قیمت ہوں، مگر ہر شخص کی زندگی ایک جیسی نہیں ہوتی۔ بعض لوگوں کے لیے یہی چند نوٹ دوائی ہوتے ہیں، یہی گھر کا راشن ہوتے ہیں، یہی بچوں کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔
مگر افسوس...
اس بزرگ کو سب کے سامنے روک کر مائیک کے سامنے باتیں ہوئیں، کیمرے چل رہے تھے، لوگ دیکھ رہے تھے۔ شاید کسی نے یہ سوچا بھی نہیں کہ جس شخص کو ہم چند لمحوں کے لیے شرمندہ کر رہے ہیں، وہ ساری عمر اس لمحے کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ وہ بزرگ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وہ بار بار اپنی تذلیل کے وہ مناظر دیکھتے رہے اور اس مرضِ غربت کی تاب نہ لاتے ہووے اس دنیا سے چل بسے ۔
اگر یہ بات درست ہے تو سوچ کر ہی دل کانپ جاتا ہے کہ ایک انسان پر کیا گزری ہوگی۔ بعض زخم جسم پر نہیں لگتے، روح پر لگتے ہیں، اور روح کے زخم اکثر زیادہ گہرے ہوتے ہیں۔
ویڈیو ختم ہو گئی، لوگوں نے دیکھی، تبصرے کیے، شیئر کیا اور آگے بڑھ گئے۔ مگر میں سوچتا رہا کہ اس بزرگ کے دل پر کیا گزری ہوگی؟
غربت آخر کیا ہوتی ہے؟
کیا صرف خالی جیب کا نام غربت ہے؟
نہیں۔

میں نے غربت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ زندگی کے ایک دور میں میں نے خود غربت جھیلی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ غریب آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ صرف روٹی نہیں ہوتا، اس کی سب سے بڑی تکلیف عزت کی ہوتی ہے۔
غریب کی عزت بہت سستی ہوتی ہے۔
ہر کوئی اسے ڈانٹ سکتا ہے، ہر کوئی اسے حقیر سمجھ سکتا ہے، ہر کوئی اس کی عزتِ نفس مجروح کر سکتا ہے۔ لوگ اپنی ناکامیوں، غصے اور پریشانیوں کا بوجھ بھی اکثر اسی پر اتارتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ بے چارہ جواب نہیں دے سکے گا۔
انسان کی ایک کمزوری ہے کہ وہ اکثر کمزور پر چڑھ دوڑتا ہے۔
معاشرہ زبان سے تو انصاف کی بات کرتا ہے مگر عمل میں اکثر "جس کی لاٹھی اس کی بھینس" والا اصول چلتا ہے۔ اگر آپ غریب ہیں اور آپ کے مقابلے میں کوئی بااثر شخص، وڈیرہ یا زمین دار کھڑا ہو تو اکثر لوگ حق کے بجائے طاقت کے ساتھ کھڑے نظر آتے ہیں۔
یہ ایک تلخ حقیقت ہے۔
ہم ایک عجیب معاشرے میں رہتے ہیں۔
یہاں امیر آدمی ہزاروں روپے ضائع کر دے تو کوئی بات نہیں، مگر اگر ایک غریب چند نوٹ اٹھا لے تو اس پر سوال کھڑے ہو جاتے ہیں۔

یہاں لوگ کسی کی غربت کا مذاق اڑا دیتے ہیں، مگر یہ نہیں سوچتے کہ غربت کوئی شوق نہیں ہوتی، یہ ایک ایسی آزمائش ہے جو انسان کے اندر بہت کچھ توڑ دیتی ہے۔

ہم میں سے اکثر لوگ غربت کو صرف اعداد و شمار میں دیکھتے ہیں، مگر غربت صرف پیسے کی کمی نہیں ہوتی۔ غربت وہ احساس ہے جب انسان اپنی ضرورت پوری کرنے سے پہلے اپنی عزت بچانے کی فکر کرے۔

اور یاد رکھیے...
کسی غریب کو روٹی دے دینا احسان نہیں، اصل انسانیت یہ ہے کہ اس کی عزت محفوظ رکھی جائے۔
کیونکہ بھوک شاید چند گھنٹوں میں ختم ہو جائے، لیکن عزتِ نفس پر لگا زخم بعض اوقات پوری زندگی نہیں بھرتا۔

خدا کے لیے لوگوں کے حالات کا مذاق مت اڑائیے۔ کسی کی مجبوری کو تماشا مت بنائیے۔ کیا معلوم جس شخص کو آپ حقیر سمجھ رہے ہوں، وہ اندر سے کتنے دکھ، کتنی بیماریوں اور کتنی پریشانیوں سے لڑ رہا ہو۔

ایک مہذب معاشرے کی پہچان اس کے امیر لوگ نہیں ہوتے، بلکہ وہ عزت ہوتی ہے جو وہ اپنے غریب، کمزور اور مجبور لوگوں کو دیتا ہے۔
-ورنہ دولت مند ہونا آسان ہے، انسان ہونا نہیں

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 9

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 8

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 7

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 6

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 5

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 4

23/06/2026

‎تذکرہ شہیدان کربلا
سلام یا حسین
‎ Part 3

Address

Lalamusa Gujrat
Gujrat
50200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Faith feed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share