18/01/2025
ُUrdu Dot News
گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ
کا اہم اجلاس رائل لش ریسٹورینٹ گلیانہ میں منعقد ہوا جس میں سر پرست اعلی گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری زاہد محمود(،ZR,CEO, رائیل اسٹیٹ سٹی ہاؤسنگ جہلم )اور لیگل ایڈوائزر گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری محمد عارف تھوتھال ایڈووکیٹ (سابق صدر بار ایسوسی ایشن کھاریاں)
اور ان کے ہمراہ ڈاکٹر چوہدری صولت یاسین سمائل ڈینٹل اینڈ میڈیکل کمپلیکس کھاریاں اور معروف سماجی شخصیت چوہدری داؤد نے خصوصی شرکت کی.
اس اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمدنوازمغل نے انجام دئیے۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت وائس چئیرمن مجلس عاملہ وقار قادری نے حاصل کی ۔نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وسلم وائس چیئرمین الیکشن کمیشن قیصر اسماعیل اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی ۔صدرچوہدری محمدیاسین نے گلیانہ پریس کلب کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی،ملک فیصل عباس اعوان(چیف ایڈیٹر urdu Dot )
نےپریس کلب گلیانہ رجسٹرڈکاپس منظر
بتایا۔میٹنگ میں حصّہ لینے والے صحافی دوستوں نے اپنا اپنا تعارف کروایا،
صحافت کے اصولوں اور ضابطوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام دوستوں کا فیصلہ تھا کہ ان کا یہ فرض ہے کہ وہ ملک اور معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہونگے، فرقہ وارانہ جذبات و منافرت پیدا کرنے والے مواد کی اشاعت سے پرہیز کرینگے۔ خبریں سیاسی رہنماوں،کسی فرقے یا جماعت کے خلاف بدکلامی سے پاک ہوں کوئی تحریر ایسی نہ ہو جس سے تشدد
کا اندیشہ ہو، ہم کو چاہیئے کہ ہم کبھی بھی سچائی پر سمجھوتہ نہ کریں، کسی فرقہ وارانہ واقعہ پر جھوٹی رپورٹنگ سے پرہیز کریں۔ ملک اور قوم کے مفاد میں اشتعال انگیز اور سنسنی خیز سرخیوں سے گریز کریں،کسی طبقے یا برادری کے جذبات مجروع نہ ہوں۔
سر پرست اعلی چوہدری زاہدمحمودبدھوچک نےکہاکہ میں گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کی نو منتخب کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کاکہناتھا کہ کسی بھی معاشرے میں صحافی کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ سمجھے جاتے ہیں علاقائی مسائل کو اجاگر کرنا سرکاری انتظامیہ پر نظر رکھنا اور دیگر اس طرح کے معاملات کی نشاندہی کرنا ان کے فرائض میں شامل ہے امید کرتا ہوں میرےسب بھائی متحد ہو کرچلیں گےاورمعاشرتی مسائل کوترجیح دیں گے میرا تعاون ہمیشہ ساتھ رہےگا۔
لیگل ایڈوائزر گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری عارف تھوتھال ایڈووکیٹ نےمنتخب کابینہ کے خدمات و صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا کہ نو منتخب کابینہ باصلاحیت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کےصحافیوں کی خدمات قابل تحسین ہیں
امید ہے کہ نو منتخب کابینہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کو مزید روشنیاں بخشیں گے اور سرزمین گلیانہ ریجن پر اپنی صحافت کے ذریعے انصاف، سچائی اور قومی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے۔
میٹنگ کے اختتام پر صحافیوں کو طرح طرح کے کھانے پیش کئے گئے جس کا اہتمام سرپرست اعلی گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری زاہدمحمودبدھوچک نے کیا تھا۔گلیانہ پریس کلب کی کابینہ نئے ممبران اور عہدے داروں کو دل کی گہرائیوں سے مبار باد پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر صولت یاسین سمائل ڈینٹل اینڈ میڈیکل کمپلیکس کھاریاں اور معروف سماجی شخصیت چوہدری داؤد ملک پور جٹاں نے اس شاندار اجلاس کو بہت سراہا اور گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کو اپنا ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی , اجلاس میں شرکت کرنے والے گلیانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے عہددران میں صدر چوہدری یاسین ،جنرل سیکرٹری عمر وقاص ،سید ذوالفقار علی شاہ،حاجی نعیم اقبال ،ملک فیصل عباس اعوان ،چوہدری خالد پرویز ،ڈاکٹر محمد رشید، محمد نواز مغل ،آصف حسین عطاری ،محمد شہباز ،ذولفقار بٹ،وقار قادری ،قیصر اسماعیل ،ڈاکٹر نزاکت علی اعوان ،محمد شکیل کھرل،ملک شہزاد اعوان ،نقاش بھٹی شامل تھے