Mountain Digital Network

Mountain Digital Network Mountain Digital Network True Voice of Region 🏔️ Asif murad Rahi

31/08/2026

غذر مارخورز اور 15 اسٹارز کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔شہدائے غذر فٹبال اسٹیڈیم، گوپس

گلگت بلتستان میں بدلتا موسم، گرمی کے دورانیے میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی علامت؟گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم کے...
31/08/2026

گلگت بلتستان میں بدلتا موسم، گرمی کے دورانیے میں اضافہ موسمیاتی تبدیلی کی علامت؟
گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں موسم کے بدلتے انداز نے ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو نمایاں کر دیا ہے۔ رواں سال اگست کے دوران خطے کا اوسط درجۂ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رات کے درجۂ حرارت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق درجۂ حرارت میں مسلسل اضافہ، گرمی کے دورانیے کا طویل ہونا، برف اور گلیشیئرز کا تیزی سے پگھلنا اور موسموں کے معمول کے اوقات میں تبدیلی گلگت بلتستان جیسے حساس پہاڑی خطوں کے لیے تشویشناک اشارے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر درجۂ حرارت میں اضافے کا یہ رجحان برقرار رہا تو مستقبل میں گلیشیئرز، پانی کے ذخائر، زراعت اور پہاڑی علاقوں کے قدرتی ماحول پر اس کے اثرات مزید نمایاں ہو سکتے ہیں۔
گلگت بلتستان کا بدلتا موسم محض گرمی نہیں، بلکہ موسمیاتی تبدیلی کے بڑے چیلنج کی ایک جھلک ہے۔

💍 بلاول بھٹو کی شادی کی گھنٹیاں؟ منگنی جلد، شادی سال کے آخر میں متوقعپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی...
30/08/2026

💍 بلاول بھٹو کی شادی کی گھنٹیاں؟ منگنی جلد، شادی سال کے آخر میں متوقع
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی ایک بار پھر خبروں کا مرکز بن گئی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی منگنی جلد ہونے جبکہ شادی رواں سال کے آخر میں متوقع ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری بیٹے کے رشتے کے سلسلے میں آسٹریا پہنچے ہیں، جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی آسٹریا میں موجود ہیں۔ ممکنہ دلہن کے خاندان سے ملاقاتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ سیاسی میدان کے معروف بیچلر بلاول بھٹو زرداری کے سر پر سہرا کب سجتا ہے؟ 💍
#شادی #منگنی #آسٹریا

30/08/2026

بابوسر ٹاپ پر مسافروں سے لوٹ مار، مسلح گروپ لاکھوں کا سامان لے گیا
بابوسر ٹاپ: بابوسر ٹاپ پر مسافروں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، گزشتہ رات تقریباً 12 بجے 8 سے 10 افراد پر مشتمل مسلح گروپ نے گاؤں سے آنے والی کاروباری شخصیت لقمان حکیم اور ان کے ساتھیوں کو روک کر لوٹ لیا۔
متاثرین کے مطابق مسلح افراد دو لاکھ روپے سے زائد نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز، گاڑی کی ڈگی سے سوٹ کیسز، ذاتی ضروریات کا سامان اور پاسپورٹ بھی لے گئے۔
بشکریہ اوصاف ڈیجیٹل

بابوسر ٹاپ کے قریب سات مسلح ڈاکوؤں کی مبینہ واردات، غذر کے معروف کاروباری لقمان حکیم اور ساتھیوں کو لوٹ لیا گیابابوسر: ب...
30/08/2026

بابوسر ٹاپ کے قریب سات مسلح ڈاکوؤں کی مبینہ واردات، غذر کے معروف کاروباری لقمان حکیم اور ساتھیوں کو لوٹ لیا گیا
بابوسر: بابوسر ٹاپ کے قریب مبینہ طور پر سات مسلح ڈاکوؤں نے غذر کے معروف کاروباری شخصیت لقمان حکیم اور ان کے ساتھیوں کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔ واردات میں موبائل فونز، ایک لاکھ روپے نقدی، گاڑی کی ڈگی میں موجود بیگز اور دیگر قیمتی سامان لے جایا گیا۔
لقمان حکیم نے نارٹھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بابوسر ٹاپ سے نیچے اتر رہے تھے کہ سڑک پر پتھروں کی ایک دیوار نما رکاوٹ نظر آئی۔ گاڑی روک کر جب وہ سڑک سے پتھر ہٹانے لگے تو اچانک گھات لگائے بیٹھے سات مسلح افراد وہاں پہنچ گئے۔
ان کے مطابق مسلح افراد نے انہیں ہراساں کیا اور موبائل فونز، ایک لاکھ روپے نقدی سمیت گاڑی کی ڈگی میں موجود تمام بیگز اور دیگر سامان اپنے قبضے میں لے کر فرار ہوگئے۔
واقعے کے فوری بعد متاثرین نے قریبی چیک پوسٹ پر پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی۔ واقعے کے حوالے سے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

سابق اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کے اے ڈی پی میں شامل منصوبے، داہیمل پل کا کام آج باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ...
29/08/2026

سابق اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد ایڈووکیٹ کے اے ڈی پی میں شامل منصوبے، داہیمل پل کا کام آج باقاعدہ طور پر شروع کر دیا گیا۔
اس موقع پر عمائدینِ علاقہ نے جانور ذبح کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ عمائدین نے سابق اسپیکر نذیر احمد ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے علاقے کے ایک بنیادی مطالبے کو عملی جامہ پہنا کر اسے تکمیل کے مرحلے تک پہنچایا۔

صفیہ فاؤنڈیشن کا انسان دوست مشن جاری، شیر قلعہ میں مستحق خاندان کو گھر تعمیر کرکے حوالے کردیا گیا ۔صفیہ فاؤنڈیشن کی جانب...
29/08/2026

صفیہ فاؤنڈیشن کا انسان دوست مشن جاری، شیر قلعہ میں مستحق خاندان کو گھر تعمیر کرکے حوالے کردیا گیا ۔

صفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے شیر قلعہ میں ایک مستحق خاندان کے لیے گھر تعمیر کرکے آج اس کی چابیاں خاندان کے حوالے کر دی گئیں۔

خاندان کے ایک محنت کش فرد ایک حادثے کے باعث معذور ہو گئے تھے، جس کے بعد خاندان انتہائی مشکل اور کسمپرسی کے حالات میں زندگی گزار رہا تھا۔ گھر کی خستہ حالی اور خاندان کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے صفیہ فاؤنڈیشن نے ڈونر کے تعاون سے گھر کی تعمیر کا آغاز کیا، جو آج مکمل کرکے خاندان کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ صفیہ فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران ضرورت مند خاندانوں کے لیے تعمیر کیا جانے والا چوتھا گھر ہے۔

صفیہ فاؤنڈیشن کے بانی شفقت علی انقلابی نے اس موقع پر تمام معزز ڈونرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے صفیہ فاؤنڈیشن اپنے انسان دوست مقدس مشن کو آگے بڑھانے میں کامیاب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفیہ فاؤنڈیشن مستحق، سفید پوش، یتیم اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

انہوں نے تمام ڈونرز کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کے تعاون اور کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس نیک مشن کو مزید آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

ایڈووکیٹ شیر زمان کی جدوجہد اہم مرحلے میں داخل، یکم ستمبر کو چیف کورٹ میں سماعتیاسین: ایڈووکیٹ شیر زمان صاحب کی جانب سے ...
28/08/2026

ایڈووکیٹ شیر زمان کی جدوجہد اہم مرحلے میں داخل، یکم ستمبر کو چیف کورٹ میں سماعت
یاسین:
ایڈووکیٹ شیر زمان صاحب کی جانب سے جاری جدوجہد اب ایک اہم مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ کیس کی سماعت 01 ستمبر 2026 کو چیف کورٹ میں ہوگی۔
عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایڈووکیٹ شیر زمان کی مسلسل محنت اور جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے۔
ان شاء اللہ، محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ دعا ہے کہ یہ جدوجہد کامیابی اور انصاف کی منزل تک پہنچے۔

نذیر احمد ایڈووکیٹ کا گلگت میں قانونی چیمبر قائم، ماہر وکلا پر مشتمل ٹیم خدمات انجام دے گیسابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبل...
28/08/2026

نذیر احمد ایڈووکیٹ کا گلگت میں قانونی چیمبر قائم، ماہر وکلا پر مشتمل ٹیم خدمات انجام دے گی
سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور ممتاز قانون دان نذیر احمد ایڈووکیٹ نے گلگت کے علاقے جوٹیال میں اپنے نئے قانونی چیمبر کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔
نئے قانونی چیمبر میں گلگت بلتستان کے معروف قانون دان اسلام ایڈووکیٹ سمیت دیگر تجربہ کار وکلا پر مشتمل ٹیم قانونی معاملات میں عوام کو خدمات فراہم کرے گی۔
چیمبر کے قیام کا مقصد شہریوں کو معیاری اور مؤثر قانونی معاونت فراہم کرنا اور مختلف نوعیت کے قانونی معاملات میں ماہر وکلا کی خدمات ایک ہی پلیٹ فارم پر مہیا کرنا ہے۔









آج مورخہ 28 اگست 2026ء کو ہاتون یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نق...
28/08/2026

آج مورخہ 28 اگست 2026ء کو ہاتون یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر ہاتون یوتھ کے نوجوانوں نے سیلاب سے تباہ شدہ آبپاشی چینلز کی بحالی میں تعاون کرنے پر نمبردارانِ ہاتون، عوامی ایکشن کمیٹی ہاتون اور فوجی اتحاد ہاتون کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ اور حلقہ ون کے منتخب نمائندے و منسٹر جلال علی شاہ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا۔

اجلاس میں ہنزہ میں 14 سالہ لڑکے کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعے کی بھی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی۔ ہاتون یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی شخص ایسا گھناؤنا فعل کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔

Address

Shop No 102 Madina Market , Near PSO Pump
Gupis
05811

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mountain Digital Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mountain Digital Network:

Shortcuts

Share