21/12/2025
...ایک شاگرد کی آواز
میں ان سینکڑوں طلبہ میں شامل ہوں جنہوں نے امان علی امیر سے علم حاصل کیا اور ان کی رہنمائی سے مستفید ہوئے۔ امان علی امیر نے اے کے اچ اچ گلگت میں تدریسی خدمات انجام دیں، جہاں انہوں نے ذمہ داری اور محنت کے ساتھ طلبہ کو تعلیم دی۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شائنگ لائیڈ اکیڈمی (گلگت) بھی چلائی، جو آج بھی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے لیے مضبوط تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس اکیڈمی کے توسط سے کئی طلبہ بورڈ امتحانات میں بہتر نمبر حاصل کر رہے ہیں، اپنی تعلیمی بنیادیں مضبوط بنا رہے ہیں، اور یونیورسٹیوں اور مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ امان علی امیر نے بغیر کسی عہدے یا اختیار کے اپنے علاقے اور نوجوانوں کی بے لوث خدمت کی ہے۔ اگر ایک فرد بغیر کسی عہدے کے اتنا اہم کردار ادا کر سکتا ہے، تو یقیناً بطور عوامی نمائندہ وہ اپنے علاقے کے لیے اور بھی موثر، بہتر اور منظم انداز میں خدمات انجام دے سکتے ہیں۔ اسی لیاقت اور کارکردگی کی بنیاد پر یہ توقع کی جاتی ہے کہ اگر امان علی امیر کو نمائندگی کا موقع ملا، تو وہ تعلیم، نوجوانوں کی رہنمائی اور علاقائی ترقی کے لیے
ایک مضبوط اور موثر کردار ادا کریں گے۔
Aman Aly Aamir