MY SUMAL

MY SUMAL Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MY SUMAL, Media, Post office sumal tehsil gupis district ghizer gilgit baltistan, Gupis.
(1)

وادیٔ سمال کی خاموش فضاؤں، بہتے چشموں، برف پوش پہاڑوں اور دل کو چھو لینے والے مناظر کو دنیا تک پہنچانے کا ایک سادہ سا مگر سچا سفر۔
یہ پیج سمال کی اُس اصل روح کی ترجمانی کرتا ہے
جس میں سکون بھی ہے، محبت بھی،
اور قدرت کی وہ خوشبو بھی

🎉🏍️ **MD TRADERS کی جانب سے شاندار خوشخبری!** 🏍️🎉اب صرف **1000 روپے** میں **125cc، 2026 ماڈل کی موٹر سائیکل** جیتنے کا س...
17/07/2026

🎉🏍️ **MD TRADERS کی جانب سے شاندار خوشخبری!** 🏍️🎉

اب صرف **1000 روپے** میں **125cc، 2026 ماڈل کی موٹر سائیکل** جیتنے کا سنہری موقع! 🤩✨

🎟️ **لاٹری میں حصہ لیں اور اپنی قسمت آزمائیں!** 🍀

📌 **اہم نوٹ:**
لاٹری **300 ممبرز مکمل ہونے کے بعد** کی جائے گی۔ لاٹری کا مکمل عمل **آن لائن کیا جائے گا اور ویڈیو آن لائن اپلوڈ کی جائے گی**۔

💳 گھر بیٹھے **آن لائن پیمنٹ** کی سہولت بھی موجود ہے۔

⚡ دیر نہ کریں!
آج ہی اپنا نام درج کروائیں اور لاٹری میں شامل ہوں۔

📍 **پتہ:**
**MD Traders، مین بازار سمال**

📞 **رابطہ نمبر:**
03110583744
03555054576

🏍️✨ **MD Traders — آپ کا اعتماد، ہماری ذمہ داری!** ✨🏍️
صداۓ سمال Mountain Digital Network G News Hello Ghizer Gupis Ghizer Gilgit Baltistan Gupis Durdana Rawoshan Nala Yasin Times Gahkuch GHizer GB Gss Gahkuch Sher Qilla Sports Club Gilgit Baltistan Free Style Polo. Farhan Ali Chahat Zakir Qureashi Rais QurEshi Ali Madad Sumal Fc Ishkoman United FC Young challangers club singal(YCCS) Gahkuch Shining Star's [GSS] GB Sports

*انسانیت کے نام ایک پیغام*آج گلگت/روڈ پر 2 بچوں کا بائیک ایکسیڈنٹ ہوا۔  وہ سڑک پر تڑپ رہے تھے... درد سے چیخ رہے تھے۔  او...
16/07/2026

*انسانیت کے نام ایک پیغام*

آج گلگت/روڈ پر 2 بچوں کا بائیک ایکسیڈنٹ ہوا۔
وہ سڑک پر تڑپ رہے تھے... درد سے چیخ رہے تھے۔
اور ہم؟ ہم موبائل نکال کر ویڈیو بنا رہے تھے۔

کوئی اٹھانے والا نہیں تھا۔ کوئی پانی پلانے والا نہیں تھا۔
سب "views" اور "status" کے چکر میں تھے۔

سوال یہ ہے: اگر وہ بچے ہمارے ہوتے تو؟
1 منٹ کی ویڈیو سے زیادہ قیمتی 1 منٹ کی مدد ہے۔

خدارا موبائل بعد میں اٹھائیں۔ پہلے انسان اٹھائیں۔
ایکسیڈنٹ دیکھیں تو 3 کام کریں:
1. مدد کریں- اٹھائیں، ہسپتال لے جائیں
2.ایمبولینس/1122 کو کال کریں۔
3. آخر میں ویڈیو بنائیں* اگر بہت ضروری ہو

ورنہ قیامت کے دن اللہ کو کیا جواب دیں گے؟
"میں ویڈیو بنا رہا تھا"؟

*انسان بنیں، تماشائی نہیں۔* 🙏

باعثِ فخر لمحہ!آغا خان ہائر سیکنڈری سکول شیرقلعہ کے  تین سابق طالبعلموں نے پاکستان کے ممتاز تعلیمی ادارے LUMS سے اپنی ڈگ...
14/07/2026

باعثِ فخر لمحہ!
آغا خان ہائر سیکنڈری سکول شیرقلعہ کے تین سابق طالبعلموں نے پاکستان کے ممتاز تعلیمی ادارے LUMS سے اپنی ڈگریاں کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہیں۔ چٹورکھنڈ سے تعلق رکھنے والی بینہ کنول نے BS Anthropology جبکہ شیرقلعہ کے اویس اعجاز اور مومن آباد، اشکومن کی سبرینہ داد نے BS Accounting and Finance کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی ان کی انتھک محنت، عزم اور لگن کے ساتھ ساتھ ان کے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی کا بھی ثمر ہے۔ ہم دعاگو ہے کہ وہ اپنی علم، کردار اور صلاحیتوں کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔

استاد محمد غزن ـــــ وہ نام جو تعارف کا محتاج نہیںیہ رشتے کی نہیں، حقیقت کی گواہی ہے ، کچھ شخصیات اپنے عہد میں صرف سیاست...
13/07/2026

استاد محمد غزن ـــــ وہ نام جو تعارف کا محتاج نہیں

یہ رشتے کی نہیں، حقیقت کی گواہی ہے ، کچھ شخصیات اپنے عہد میں صرف سیاست نہیں کرتیں، بلکہ اپنی خدمت، کردار اور مسلسل عوامی وابستگی کے باعث ایک معتبر حوالہ بن جاتی ہیں۔ محمد غزن انہی شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔

استاد کی حیثیت سے نئی نسل کی تربیت، امن کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے حساس حالات میں ذمہ داری کا احساس، فلاحی سرگرمیوں میں عملی کردار، اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر سرگرم رہنا، ان کی شخصیت کے وہ پہلو ہیں جن سے علاقے کے لوگ بخوبی واقف ہیں۔

چار دہائیوں پر محیط عوامی زندگی میں انہوں نے مختلف مواقع پر اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی۔ علاقائی حقوق، سماجی ہم آہنگی، عوامی مسائل اور ترقیاتی معاملات میں ان کی شرکت محض دعویٰ نہیں بلکہ ایک طویل عملی سفر ہے۔

سیاسی اختلاف ہر معاشرے کا حسن ہے، اور ہر شخص کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے، مگر محمد غزن کی خدمات، تجربے اور عوامی کردار سے اختلاف کرنا آسان نہیں۔ ان کے بارے میں رائے مختلف ہو سکتی ہے، لیکن ان کی دہائیوں پر محیط عوامی خدمت اور عملی تجربے سے انکار کرنا حقیقت سے چشم پوشی کے مترادف ہوگا۔

آج جب وہ ضلعی انتخابات میں عوام کے اعتماد کے طلبگار ہیں تو ووٹرز کے سامنے صرف ایک امیدوار نہیں، بلکہ چالیس برس کے تجربے، خدمت، برداشت، قیادت اور عوامی وابستگی کا ایک طویل سفر موجود ہے۔

فیصلہ یقیناً عوام نے کرنا ہے، مگر کسی بھی امیدوار کا جائزہ لیتے وقت اس کے کردار، خدمات، دیانت، تجربے اور علاقے کے لیے عملی کام کو ضرور پیشِ نظر رکھنا چاہیے، کیونکہ مضبوط ادارے اور بہتر معاشرے نعروں سے نہیں بلکہ باکردار اور تجربہ کار قیادت سے تشکیل پاتے ہیں۔

اکبر علی

اٹلی کے خوبصورت سیاحتی مرکز پورٹو چیرو میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران، مقامی حکام نے وہاں کے مرکزی چوک کو باقاعدہ ...
11/07/2026

اٹلی کے خوبصورت سیاحتی مرکز پورٹو چیرو میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران، مقامی حکام نے وہاں کے مرکزی چوک کو باقاعدہ طور پر آغا خان چہارم کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔
اس موقع پر ایک خوبصورت یادگاری مجسمے کی نقاب کشائی بھی کی گئی، جو سارڈینیا کے اس پسماندہ ساحلی علاقے کو ایک عالمی اور بے مثال سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کے لیے ان کی تاریخی اور بانی خدمات کا ایک شاندار اعتراف ہے۔

09/07/2026

Haye Dali Dass 😪

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول گلگت کے طالبعلم سمیت یاسین سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کنوداس میں موٹر سائیکل حادثے میں جان ...
08/07/2026

آغا خان ہایئر سیکنڈری سکول گلگت کے طالبعلم سمیت یاسین سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان کنوداس میں موٹر سائیکل حادثے میں جان بحق

گلگت :سی پی او، کنوداس کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفکی حادثے میں یاسین کے گاؤں تاؤس سے تعلق رکھنے والے ثقلین رحیم اور گوجالتی سے تعلق رکھنے والے ذہیب جاں بحق ہوگئے۔

ثقلین رحیم آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کے طالب علم تھے۔ وہ حال ہی میں بارہویں جماعت (2nd Year) کے امتحانات مکمل کرکے فارغ ہوئے تھے۔ مرحوم گلگت بلتستان کونسل کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے محمد ایوب شاہ کے بھتیجے تھے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کے سڑک پر موجود بھاری مشینری سے ٹکرا جانے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی ارواح کو سکون عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

07/07/2026

ضلع غذر کے ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں محض بیس منٹ کی موسلا دھار بارش نے شہریوں اور تاجروں کو لاکھوں روپے کے مالی نقصان سے دوچار کر دیا۔
شدید بارش کے دوران نکاسیٔ آب کا نظام ناکافی ثابت ہوا، جس کے باعث بارش کا پانی متعدد دکانوں اور لکڑی کے کارخانوں میں داخل ہوگیا۔ پانی بھرنے سے سامان، مشینری اور دیگر قیمتی اشیاء کو نقصان پہنچا، جبکہ متاثرہ تاجروں نے لاکھوں روپے کے خسارے کی شکایت کی۔
متاثرہ تاجروں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچاؤ کے لیے سڑکوں کے دونوں اطراف مؤثر ڈرینج سسٹم تعمیر کیا جائے تاکہ بارش کا پانی بازاروں اور کاروباری مراکز میں داخل نہ ہو اور شہریوں کو مالی نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔

سخت محنت کے ساتھ ارادے پختہ ہو تو وقتی مشکلات خوابوں کی تعبیر میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔کرشمہ عزیز دختر میرزہ عزیز ساک...
05/07/2026

سخت محنت کے ساتھ ارادے پختہ ہو تو وقتی مشکلات خوابوں کی تعبیر میں کبھی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
کرشمہ عزیز دختر میرزہ عزیز ساکن ہندراپ نے پاکستان میں بین الاقوامی میعار کی یونیورسٹی، آئی بی اے کراچی میں سخت مقابلے کے بعد داخلہ لینے میں کامیاب۔

یاد رہئے کرشمہ عزیز اسے پہلے بھی آغاخان یونیورسٹی اور ادارہ تعلیم و اگاہی اور آغا خان ایجوکیشن سروسز سے متعدد قومی سطح کے ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

ہم اپنے پلیٹ فارم سے کرشمہ عزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

حلقہ 3 غذر کے منتخب نمائندہ امان علی عامر سمال مولا آباد کے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے متحرکامان علی عامر نے سمال مولا ...
04/07/2026

حلقہ 3 غذر کے منتخب نمائندہ امان علی عامر سمال مولا آباد کے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے متحرک

امان علی عامر نے سمال مولا آباد کا دورہ کرکے متاثرہ عوام کے مسائل اور ضروریات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام نے انہیں فوری طور پر ٹینٹس، پینے کے صاف پانی، عارضی رہائش، واش رومز، خوراک اور دریا کے کٹاؤ سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کی ضرورت سے آگاہ کیا۔
امان علی عامر کی مسلسل کوششوں کے بعد متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان علاقے میں پہنچا دیا گیا ہے۔ امداد میں ٹینٹس، کمبل، فوڈ پیکس، کچن سیٹس، حفظانِ صحت کے کٹس، ترپال اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں، تاکہ متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امان علی عامر نے کہا کہ وہ مسلسل ضلعی انتظامیہ، GBDMA اور NDMA کے ساتھ اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں عوام کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور اپنے حلقے کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے رہتے ہوئے ان کی مکمل بحالی تک ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

Address

Post Office Sumal Tehsil Gupis District Ghizer Gilgit Baltistan
Gupis

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MY SUMAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category