03/06/2026
شندور پولو فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں گھوڑوں کو شندور روانہ کر دیا گیا۔ مقامی سوار اور منتظمین اپنے بہترین گھوڑوں کے ساتھ شندور کی جانب روانہ ہوئے تاکہ سالانہ پولو میلے میں بھرپور شرکت کر سکیں۔
شندور پولو فیسٹیول گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے درمیان دوستی، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کی ایک خوبصورت روایت ہے۔ گھوڑوں کی روانگی کے ساتھ ہی شندور میں منعقد ہونے والے دلچسپ مقابلوں کی تیاریاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔ عوام کو امید ہے کہ اس سال بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کو ملے گا اور مقامی ٹیمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گی۔