Flow Feels

Flow Feels Flow Feels — your daily dose of the most satisfying and creative visual experiences.

🚨 BREAKING: CDWP Approves Gwadar Safe City Project!We’re thrilled to announce that the Central Development Working Party...
26/04/2025

🚨 BREAKING: CDWP Approves Gwadar Safe City Project!

We’re thrilled to announce that the Central Development Working Party (CDWP) has approved the Gwadar Safe City Project (Revised) worth Rs. 4.97 billion! Funded equally by the Federal & Governments, this IT-driven initiative will transform into a safer, smarter city:

🔹 Advanced CCTV Surveillance to curb crime, vandalism, and security threats.
🔹 Enhanced Protection for strategic locations, citizens, and foreign visitors.
🔹 Modern Tech Infrastructure aligned with stakeholder inputs for maximum efficiency.

Why it matters:
✅ Boosts investor confidence in Gwadar’s CPEC potential.
✅ Creates jobs in IT, security, and urban development.
✅ Paves the way for sustainable economic growth through safety and innovation.

This is more than a project—it’s a giant leap for Gwadar’s future as a regional economic powerhouse!

👉 Share to celebrate progress in Balochistan!

🚨 TRANSFORMING BALOCHISTAN’S CONNECTIVITY!The CDWP has approved and referred the Rs. 16.22 billion “Rehabilitation & Upg...
26/04/2025

🚨 TRANSFORMING BALOCHISTAN’S CONNECTIVITY!

The CDWP has approved and referred the Rs. 16.22 billion “Rehabilitation & Upgradation of Jhaljao–Bela Road (79.89 km)” to ECNEC! A game-changing project for , led by the Govt. of Balochistan & National Highway Authority (NHA), this upgrade will:

✅ Revolutionize Travel: Convert the existing 2-lane road into a 6.1m-wide carriageway with 3m shoulders for safer, smoother journeys.
✅ Boost Trade & Tourism: Connect Jhaljao to Bela via Augani, Sipai Sing, and Chauki—including access to the iconic Sheeran-Farhad Shrine.
✅ Strengthen Infrastructure: Replace old culverts, rehabilitate bridges, and realign utilities for climate-resilient connectivity.
✅ Unlock Opportunities: Enhance access to remote areas, spur socio-economic growth, and create jobs in construction & logistics!

Why It Matters:
🔹 Cultural Preservation: Safeguard heritage sites while modernizing access.
🔹 Economic Surge: Faster movement of goods, linking Balochistan to national trade networks.
🔹 Future-Proofing: 50m right-of-way for future expansions!

👉 Share to celebrate Balochistan’s leap toward progress!

گوادر کی عالمی بحری مرکز کی جانب پیش قدمی: ڈریجنگ منصوبہ مکمل🚢 وفاقی حکومت کے لیے بلوچستان کی ترقی  ترجیح  ہے، اور اسی س...
14/04/2025

گوادر کی عالمی بحری مرکز کی جانب پیش قدمی: ڈریجنگ منصوبہ مکمل

🚢 وفاقی حکومت کے لیے بلوچستان کی ترقی ترجیح ہے، اور اسی سلسلے میں گوادر بندرگاہ کی بحالی کے لیے ڈریجنگ منصوبے کی تکمیل ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت بندرگاہ کی گہرائی کو بحال کر کے اب بڑے تجارتی جہازوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت ممکن بنا دی گئی ہے، جو گوادر کو ایک مسابقتی بین الاقوامی بندرگاہ کے طور پر اُجاگر کرنے کی جانب ایک فیصلہ کن قدم ہے۔

یہ وفاقی منصوبہ نہ صرف عوامی فلاح کے عزم کا مظہر ہے بلکہ بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی۔ گوادر بندرگاہ کی بحالی کے لیے ڈریجنگ منصوبے کی تکمیل سے

✅ تجارتی صلاحیت میں اضافہ کے ذریعے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا
✅ سمندری سرگرمیوں میں تیزی کے باعث معاشی نمو میں بہتری آئے گی
✅ گوادر کو عالمی سپلائی چین میں مرکزی کردار دلوانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

یہ ترقی صرف بندرگاہ کی نہیں، بلکہ بلوچستان کے ہر باسی کی ہے۔
آئیے!ہم سب ملکر بلوچستان میں امن استحکام اور ترقی کے لیے کام کریں اور ہر منفی آواز کو رد کر دیں۔

10/04/2025

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ — بلوچستان کی معاشی خودمختاری اور ترقی کا منصوبہ

بلوچستان پاکستان کا وہ خطہ ہے جو قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت، اور باصلاحیت افرادی قوت سے مالا مال ہے۔گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا منصوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی مواقع کی ایک نئی دنیا کے دروازے کھولنے جا رہا ہے۔ یہ ایئرپورٹ نہ صرف جدید فضائی روابط کا ذریعہ بنے گا بلکہ گوادر اور گرد و نواح کے علاقوں کو عالمی تجارتی اور سیاحتی نقشے پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

منصوبے کی اہمیت:
✅ گوادر کو بین الاقوامی تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنانے میں معاون
✅ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار اور تربیت کے مواقع میں اضافہ
✅ جدید سفری سہولیات کے ذریعے مقامی آبادی کو قومی اور بین الاقوامی سطح سے جوڑنا
✅ خطے میں باہمی روابط، ہم آہنگی اور یکجہتی کو تقویت دینا

اس منصوبے کا مقصد ملک کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، اور بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔

گوادر کی ترقی کے لیے سیکیورٹی، جدید انفراسٹکچر اور کنیکٹیویٹی کلیدی عوامل قرار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اعل...
05/03/2025

گوادر کی ترقی کے لیے سیکیورٹی، جدید انفراسٹکچر اور کنیکٹیویٹی کلیدی عوامل قرار ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

گوادر پورٹ کی فوری فعالیت اور درپیش رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے شرکت کی، جبکہ وفاقی وزیر جام کمال آن لائن شریک ہوئے۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P3A) کے سی ای او اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گوادر پورٹ کی مکمل فعالیت کے لیے قابلِ عمل حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور کابینہ کی منظوری کے بعد اس کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنانے پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ حکومت گوادر کو ایک بین الاقوامی تجارتی مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم نے گوادر پورٹ کو فوری طور پر فعال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، لہٰذا تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کے ذریعے اس عمل کو تیز کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کی معاشی کامیابی کا دارومدار بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کرنے پر ہے۔ “گوادر کی ترقی مقامی آبادی کو روزگار کی فراہمی سے جُڑی ہوئی ہے۔ تیز رفتار شہری ترقی، آئی ٹی پارکس، فری زونز، بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر اور جدید انفراسٹرکچر کا قیام ناگزیر ہے تاکہ گوادر کو ایک جدید پورٹ سٹی میں تبدیل کیا جا سکے،” انہوں نے کہا۔

وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت کے تناظر میں وسطی ایشیائی ریاستوں (CARs) کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت دی کہ گوادر کو وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ایک مسابقتی تجارتی اور ٹرانس شپمنٹ مرکز کے طور پر متعارف کرایا جائے۔ “ہمیں وسطی ایشیائی ممالک سے مضبوط روابط قائم کر کے انہیں گوادر پورٹ کے ذریعے تجارت کے لیے ایک پرکشش آپشن فراہم کرنا ہوگا،” انہوں نے کہا۔

انہوں نے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (NLC) کو ہدایت کی کہ وہ وسطی ایشیائی تجارت کو گوادر سے جوڑنے کے لیے قابلِ عمل آپشنز پیش کرے۔

وفاقی وزیر نے گوادر پورٹ کے بلا تعطل آپریشنز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کی اہمیت کو اجاگر کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ کراچی سے گوادر تک کے راستے میں آرام گاہوں کے قیام کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی کی جائے اور بہتر کنیکٹیویٹی کے لیے موبائل نیٹ ورک کوریج کو یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں، ممبر انفراسٹرکچر، پلاننگ کمیشن، وقاص انور کو قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات کی نشاندہی کر کے فوری عملدرآمد کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ وسطی ایشیائی ممالک کی تجارت کو گوادر پورٹ سے جوڑنے کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے ایک خصوصی ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی گئی

گوادر میں زمینوں کے ڈی سی ریٹ میں 50 فیصد کمی کی ہے۔ گوادر ایسوسی ایشن آف ریئلٹرز کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے مل...
01/03/2025

گوادر میں زمینوں کے ڈی سی ریٹ میں 50 فیصد کمی کی ہے۔ گوادر ایسوسی ایشن آف ریئلٹرز کے عہدیداران نے ڈپٹی کمشنر گوادر سے ملاقات کی، جس کے نتیجے میں زمینوں کے ڈی سی ریٹ میں 50 فیصد کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

یہ اقدام گوادر کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک بڑی پیشرفت ہے، کیونکہ زیادہ ریٹ کی وجہ سے پراپرٹی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا تھا۔ گوادر کے رئیلٹرز نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی...
27/02/2025

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ابوظہبی کے ولی عہد اور ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کی ملاقات۔

“دونوں ممالک اپنے بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ مختلف پاکستانی اداروں اور ابوظہبی پورٹس کے درمیان حالیہ کامیاب سرمایہ کاری کے اقدامات اس مضبوط اور مسلسل بڑھتے ہوئے تعاون کی روشن مثال ہیں۔”

~ وزیراعظم محمد شہباز شریف

Address

Main Airport Road Gwadar Near Shareja Gift Centre Gwadar
Gwadar
92600

Telephone

+923320669988

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Flow Feels posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Flow Feels:

Share