Daily Awaz Times Gawadar

Daily Awaz Times Gawadar روزنامہ آواز ٹائمز اسلام آباد، کراچی ،لاہور، ملتان ، ک?

پاکستان آرمی کا گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکوئٹہ (آئی، ایس، پی، آر) پاکستان آرمی کے مایا ناز ڈاکٹرو...
17/01/2022

پاکستان آرمی کا گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ (آئی، ایس، پی، آر) پاکستان آرمی کے مایا ناز ڈاکٹروں کی ٹیم کے زیر نگرانی گوادر کے علاقے گبد میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد گوادر کے غریب لوگوں میں صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا تھی۔
فری میڈیکل کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں بزرگ، مرد و خواتین اور بچے شامل تھے۔
پاکستان آرمی کے مایہ ناز ڈاکٹروں کی ٹیم نے 223مریضوں کا فری میڈیکل چیک اپ،ٹیسٹ اور مفت ادویات تقسیم کی، پاکستان آرمی کے اس احسن اقدام کو علاقے کے معتبرین حضرات اور لوگوں نے خوب سراہا۔

کوئٹہ، صوبائی سیکرٹری اربن پلاننگ & ڈیولپمنٹ منظور احمد زہری سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالصابر وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی سے س...
05/01/2022

کوئٹہ، صوبائی سیکرٹری اربن پلاننگ & ڈیولپمنٹ منظور احمد زہری سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالصابر وائس چانسلر گوادر یونیورسٹی سے سول سیکٹریٹ میں ملاقات کررہے ہیں۔

کوئٹہ + گوادر+ تربت (آئی، ایس، پی، آر) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف سی ساوتھ بلوچستان کی طرف سے امدادی کارروائیاںایف س...
04/01/2022

کوئٹہ + گوادر+ تربت (آئی، ایس، پی، آر) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایف سی ساوتھ بلوچستان کی طرف سے امدادی کارروائیاں
ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں مند، تربت، عبدوئ، جلبانی ، دشت اور بلنگور میں امدادی کارروائیاں زور و شور سے جاری ھیں۔ لوگوں کو نہ صرف محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا بلکہ ان کے لیے خشک راشن کا بندوبست بھی کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تاکہ متاثرین کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ایف سی کے ان اقدامات کو مقامی لوگوں اور سول سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سراہا گیا۔

گوادر:  وشین ڈھور گوادر ائیر پورٹ ایریاکے قریب ایک بند ٹوٹے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ر جمیل احمد بلوچ موقع پر پ...
04/01/2022

گوادر:

وشین ڈھور گوادر ائیر پورٹ ایریاکے قریب ایک بند ٹوٹے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ر جمیل احمد بلوچ موقع پر پہنچ گئے

اس موقع پر انکے ہمراہ گوادر معروف سیاسی و سماجی رہنماء میر ارشد کلمتی ، ایکسین ایریگیشن ڈیم گلاب بلوچ ایس ڈی او پی ایچ ای شیراز بلوچ تھے

وشین ڈھور اور ائیر پورٹ کے ایریا میں بند ٹوٹے کے بعد محکمہ پی ایچ ای کے عملہ کو پانی کا رُک شہر کیطرف سے تبدیل کرکے ساحلِ سمندر کی طرف موڑنے کا حکم دیا

ڈپٹی کمشنر گوادر نے فیقیر کالونی میں موجود چینل کا بھی جائزہ لیا

جہاں فقیر کالونی چینل میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے پانی کا فلو رُک گیا تھا جیسے فوری طور پر صاف کر دیا گیا

متعلقہ اداروں کو بھی فوری طور پر احکامات جاری کیے تمام حفاظتی اقدامات فور کیے جائیں

گوادر میرین ڈرائیو  ایوینیو میں  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے یادگار نصب کیا گیا ..نصب شدہ یا...
25/12/2021

گوادر میرین ڈرائیو ایوینیو میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے یادگار نصب کیا گیا ..نصب شدہ یادگار کے اوپری حصے میں قرآن مجید کا ماڈل جبکہ نیچے فرموداتِ قائد اور اقوال تحریر کئے گئے ہیں. یاد گار کا افتتاح برگیڈیئر فہد منصور، میر ارشد کلمتی، ناخدا اکبر رئیس و دیگر نے کیا۔

جبکہ میرین ڈرائیو پر
“I Love Gwadar“
کی تختی کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔

گوادر دھرنا کے مقام سے
16/12/2021

گوادر دھرنا کے مقام سے

15/12/2021

گوادر، بچاو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان پی سی ہوٹل گوادر پہنچ گئے، جہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مزاکرات کرینگے۔

Address

Gawadar
Gwadar
91200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Gawadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share