01/11/2025
سوات: سوات کے سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں قیوم کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 35 سے 45 افراد متاثر ہوئے۔ متاثرین میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
متاثرین میں بعض کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم علاج جاری ہے۔