
18/08/2025
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے محکمانہ خود احتسابی کے ویژن کے تحت اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کیا۔
اردل روم میں انسپکٹر سے کانسٹیبل رینک تک کے پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے۔
ڈی پی او حافظ آباد نے اردل روم کے دوران 03 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا اور 05 اہلکاروں کو انکریمنٹ روکنے کی سزا سنائی جبکہ 03 پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر سنشور کی سزا دی گئی۔
مزید 10 اہلکاروں کی جانب سے تسلی بخش جوابات موصول ہونے پر ان کے شوکاز نوٹس داخلِ دفتر کر دیے گئے۔
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر نے کہا کہ محکمے کے نظم و ضبط پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ایماندار، فرض شناس اور عوام دوست پولیس اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ غفلت یا اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی جاری رہے گی۔
عوام کو انصاف کی فراہمی اور پولیس کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے خود احتسابی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔
WhatsApp Channel Link:
https://whatsapp.com/channel/0029VaBYRr9E50UbKZHOGH3V