Geo Graphi

Geo Graphi News and current affairs

18+یہ یاک ہے۔ زوم کر پیچھے بورڈ پڑھنے کی غلطی نہ کریں۔
21/07/2025

18+
یہ یاک ہے۔ زوم کر پیچھے بورڈ پڑھنے کی غلطی نہ کریں۔

بلوچستان کے خشک، سنسان پہاڑوں میں واقع ایک گاؤں کے باہر، چند بڑی گاڑیاں گرد اُڑاتی ہوئی ایک ویرانے میں داخل ہوتی ہیں۔ ان...
20/07/2025

بلوچستان کے خشک، سنسان پہاڑوں میں واقع ایک گاؤں کے باہر، چند بڑی گاڑیاں گرد اُڑاتی ہوئی ایک ویرانے میں داخل ہوتی ہیں۔ ان میں سوار مرد، جن کے سروں پر روایتی بلوچ پگڑیاں ہیں اور ہاتھوں میں بندوقیں، خاموشی سے ایک "فیصلے" کی تعمیل کرنے آئے ہیں ۔۔۔۔ وہ فیصلہ جو مقامی جرگے نے دیا تھا۔
جس میں محبت کی شادی جرم اور بغاوت قرار پائی اور سزا موت۔۔

قتل سے عین پہلے، جب ویرانے کی خامشی گواہ بننے کو تھی، شیتل نے بلوچی زبان میں ایک جملہ کہا۔ مگر مفہوم عالمگیر تھا:
"صرف سُم ئنا اجازت اے نمے"
(ترجمہ: "صرف گولی مارنے کی اجازت ہے۔")

وہ مقتل گاہ کی طرف سیدھی قدموں پر چل دی ۔۔۔ ان لوگوں سے دور، جنہوں نے اس کی تقدیر کا فیصلہ ایک دائرے میں بیٹھ کر کر دیا تھا۔

مہرستان جیسے علاقوں میں، جہاں روایت اکثر قانون سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے وہاں "نافرمانی"کی صورت میں عورتوں کو صرف قتل نہیں کیا جاتا، ان کی بے حرمتی کو بھی "سزا" کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔
شاید اسی لیے شیتل نے یہ الفاظ کہے تاکہ یہ واضح رہے کہ وہ اپنی جان دے سکتی ہے، مگر وقار نہیں۔

اس نے جرگے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، بلکہ آئینے کی طرح واپس ان کے سامنے رکھا
اور اس کا خاموش، مگر باوقار انکار، بندوق کی گولی سے بلند ہو گیا۔
شیتل اب اس دنیا میں نہیں۔
لیکن اس کا ایک جملہ وہ سادہ، کڑوا، ناقابلِ تردید جملہ بلوچستان کی فضا میں رہ جائے گا
یاد دلاتا ہوا کہ محبت کو قتل کیا جا سکتا ہے لیکن خاموش 😭

سہڑہ پونچھ دریائے پونچھ میں بہہ کر آنے والا مائن پٹھنے سے عدنان نامی شخص شدید زخمی  تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے
19/07/2025

سہڑہ پونچھ
دریائے پونچھ میں بہہ کر آنے والا مائن پٹھنے سے عدنان نامی شخص شدید زخمی تعلق پنجاب سے بتایا جارہا ہے

---🇵🇰 پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم نے شاندار تاریخ رقم کر دی! 🏆ایران کے خلاف فائنل میں جب پاکستان نے پہلے دو سیٹ مسلسل ہ...
19/07/2025

---

🇵🇰 پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم نے شاندار تاریخ رقم کر دی! 🏆

ایران کے خلاف فائنل میں جب پاکستان نے پہلے دو سیٹ مسلسل ہارے تو لگتا تھا شاید اب جیت مشکل ہو جائے گی۔
لیکن ہماری نوجوان ٹیم نے حوصلہ نہیں ہارا، واپس میدان میں آئے، تینوں اگلے سیٹ جیت کر چیمپئن بن گئے!

یہ کامیابی صرف اسکور کی نہیں بلکہ ذہنی مضبوطی، ٹیم ورک اور جذبے کی جیت ہے۔
پوری ٹیم نے سر دھڑ کی بازی لگا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے! 💚🇵🇰

---

پاکستانی عوام، کوچنگ اسٹاف اور پوری ٹیم کو دلی مبارکباد!

ہمیں اپنے ان نوجوانوں پر فخر ہے جنہوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ پاکستانی نوجوان کسی بھی مشکل وقت میں واپس آنا جانتے ہیں۔

---

🏐 والی بال کی مزید خبریں، اپڈیٹس اور معلومات کے لیے مجھے فالو کریں!
فالو کریں، شیئر کریں اور پاکستان کی اس عظیم جیت کو سب تک پہنچائیں!

بریکنگ نیوز پاکستان ایئر فورس کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز سی 130 نے برطانیہ میں ہونے والا “Concours d’Élégance” ایوارڈ جیت...
19/07/2025

بریکنگ نیوز پاکستان ایئر فورس کا عالمی سطح پر بڑا اعزاز سی 130 نے برطانیہ میں ہونے والا “Concours d’Élégance” ایوارڈ جیت لیا
رپورٹ: اشراق نذیر پاکستان نے ایک بار پھر دنیا کو اپنے جذبے، مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا قائل کر لیا۔ برطانیہ میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو (RIAT) میں پاکستان ایئر فورس کے سی-130 ہرکولیز طیارے نے Concours d’Élégance ایوارڈ جیت لیا ہے۔ یہ اعزاز اُس طیارے کو دیا جاتا ہے جس کی مینٹیننس، ظاہری حالت، فنی خوبصورتی اور پریزنٹیشن بین الاقوامی معیار پر سب سے شاندار ہو۔ پاکستان کے سی-130 طیارے نے نہ صرف سخت مقابلے میں شرکت کی بلکہ دنیا بھر سے آئے جدید طیاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
یہ لمحہ نہ صرف پاکستانی فضائیہ کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ پاکستانی پرچم جب دنیا کے بہترین ایئر شو میں سب سے اونچا لہرایا گیا تو حاضرین کے دل جیت لیے گئے۔ اس طیارے کو خصوصی طور پر ایک ثقافتی اور تخلیقی ڈیزائن میں پیش کیا گیا، جس میں پاکستان کی تاریخ، روایات اور دفاعی طاقت کو دکھایا گیا۔ میدان میں موجود غیر ملکی ماہرین نے پاکستانی ٹیم کے نظم و ضبط اور تکنیکی مہارت کی کھل کر تعریف کی۔

💚🏐 پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی شاندار فتح! 🏐💚پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف انڈیا ک...
18/07/2025

💚🏐 پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم کی شاندار فتح! 🏐💚

پاکستان انڈر-16 والی بال ٹیم نے سیمی فائنل میں اپنے روایتی حریف انڈیا کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے!
یہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے۔ 🙌🇵🇰

پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا، جس کا کریڈٹ نہ صرف ہمارے جذبے سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جاتا ہے بلکہ کوچنگ اسٹاف اور پوری مینجمنٹ کو بھی جنہوں نے کھلاڑیوں کو بہترین رہنمائی فراہم کی۔ 👏

اب ان شاء اللہ فائنل میں بھی یہی جذبہ دکھائیں گے۔
ہم سب پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کو بھرپور سپورٹ کریں گے! 💪🇵🇰

پوری ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
اللہ کرے آپ فائنل بھی جیتیں اور پاکستان کا نام روشن کریں۔

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ ...
18/07/2025

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟

اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اب اس ملی میٹر سے کیا مراد ہے اور اس سے سادہ ترین لفظوں میں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بارش کتنی ہوئی ہے۔

بارش کو ماپنے کے لیے ایک ٹیوب نما سلنڈر رکھا جاتا ہے جس کے اوپر ملی میٹر کے نشانات لگے ہوتے ہیں۔ اس کو رین گیج یا مقیاس المطر کہا جاتا ہے اس سادہ سے آلے کو کسی ایسی مناسب اونچی جگہ پر نصب کر دیا جاتا ہے جہاں پر بارش کے راستے میں درخت یا دیواریں یا کوئی اور رکاوٹ حائل نہ ہو۔ اب جب بارش ہوتی ہے تو پانی اس سلنڈر کے اندر اکٹھا ہوتا رہتا ہے اور جب بارش ختم ہوتی ہے تو اس سلنڈر کے اوپر موجود ملی میٹر کے نشانوں سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ بارش کتنے ملی میٹر ہوئی ہے۔

اب ایک ملی میٹر بارش کا مطلب کیا ہے؟ اس کا سادہ سا مطلب ایک مربع میٹر میں ایک لیٹر پانی برسا ہے۔ اگر کہیں دس ملی میٹر بارش ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے صحن یا چھت میں فی مربع میٹر 10 لیٹر پانی برسا ہے۔ جتنے ملی میٹر بارش اتنے لیٹر فی مربع میٹر بارش۔

آج چکوال میں 470 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کا مطلب ایک مربع میٹر میں 470 لیٹر پانی برسا۔ اگر آپ کے گھر میں ایسا ٹب یا ٹینکی ہے جو ایک ایک میٹر یعنی 3.28 فٹ لمبی اور چوڑی ہے تو اس ٹینکی میں 470 لیٹر پانی برس کر اکٹھا ہوا ہو گا۔

۔ مزید حیرانی کیلئے تصور کریں کہ آپ کا صحن 10 فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا ہے تو 470 ملی میٹر کے حساب سے آپ کے اس صحن میں 4364 لیٹر پانی برسا ہے۔ آگے مجموعی طور پر اندازہ لگا لیں کہ چکوال میں مجموعی طور پر کتنا پانی برسا ہو گا اوراس سےکتنی تباہی ہوئی ہو گی۔

اور ہاں یہ بھی کہ ایک چارپائی جتنی جگہ میں تقریباً 851 لیٹر بارش ہوئی ہو گی۔
Image is AI generated
#چکوال

17/07/2025

29 ستمبر سے پورے آذاد کشمیر میں غیر معینہ مدت کے لئے مکمل لاک ڈاون
بند مطلب بند
ھر شے بند۔ایکشن کمیٹی کا اعلامیہ جاری

بریکنگ نیوز پاکستان انڈر 16 جونیئر ولیبال ٹیم کا کل سہ پہر 3.30 پر روایتی حریف انڈیا کے خلاف سیمی فائنل مقابلا کھیلا جائ...
17/07/2025

بریکنگ نیوز
پاکستان انڈر 16 جونیئر ولیبال ٹیم کا کل سہ پہر 3.30 پر روایتی حریف انڈیا کے خلاف سیمی فائنل مقابلا کھیلا جائے گا
اب آئیگا مزہ
انشاء اللہ جیت ہماری ہوگی
پوسٹ شیئر کریں تاکہ تمام شائقین ولیبال کو موصول ہو سکیں. میچ یوٹیوب پر دیکھ سکتے ہیں

15/07/2025

چین کا ایک اور کارنامہ ۔چینی کمپنی نے ایسی گاڑی بنائی ہے جو پانی اور خشکی میں چل سکتی ہے.
دریا میں ماہرین کے سامنے اس کا ٹیسٹ کیا گیا

فن لینڈ کا دنیا کے خوشحال ممالک میں پہلا نمبر جبکہ کرپشن فری میں دوسرا نمبرثناء میرین 2019 سے 2023 تک یہاں کی وزیراعظم ر...
11/07/2025

فن لینڈ کا دنیا کے خوشحال ممالک میں پہلا نمبر جبکہ کرپشن فری میں دوسرا نمبر

ثناء میرین 2019 سے 2023 تک یہاں کی وزیراعظم رہیں، بیشتر اس سے تعلیم مکمل کرنے بعد ایک بیکری پر کام کیا اور پھر سیاسی پارٹی جائن کر لی اور سب سے کم عمر وزیراعظم بن گئیں

دوران وزیراعظم دو الزامات کا سامنا کرنا پڑا، ایک شارٹ کپڑوں میں دوستوں ساتھ ڈانس اور دوسرا ایک ماہ کا 365 ڈالرز ناشتہ بل کا حساب

پہلے الزام کا جواب وزیراعظم صاحبہ نے یہ دیا ڈانس پارٹی دوستوں کے ساتھ گھر پر نجی پارٹی تھی جس پر نہ تو خزانہ سے کوئی پیسہ خرچ ہوا اور نہ ہی سرکاری امور میں کوئی خلل کیونکہ یہ پارٹی چھٹی والے دن تھی، دوسرا ناشتے بل کا مکمل آڈٹ کیا گیا لیکن کچھ بھی غلط نہ ثابت ہو سکا

دوسری طرف غریب ترین اور مقروض ملک کے صدر، وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنرز، وزرا، سیکریٹریز اور دیگر افسر شاہی کے اخراجات و مراعات لامحدود، آڈٹ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
عوام جب جاہل،اجڈ اوراوپر سے شخصیت پرست مسلمان ہو تو ان کی پسندایسے ہی لوٹ مار کرکے بیرون ملک جائیدادیں اولادیں اورخفیہ اثاثے رکھنےوالے مافیا پرمشتمل حکمران ہوتے ہیں اسے ان کے عمل وکردارسے کوئی غرض نہیں ہوتی۔عیسائیوں اوریہودیوں کے ملک میں ایسے لٹیرے ڈاکو حکمرانوں کاتصوربھی ناممکن ہے ہرطرف عدل وانصاف کابول بالا ہے امن وخوشحالی ہے اسی لیے تو ان کاپوری دنیا پرغلبہ ہے۔
جبکہ ہم اپنے ہی منتخب کردہ حکمرانوں کے نعرے بھی مارتے ہیں اوران کی دی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے روتے بھی ہیں

Address

Hajira
12160

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo Graphi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share