
07/10/2025
🖼 "انتظار فرمائیں"
ہمارا ٹیلیویژن اور PTV کے سنہری دور کی کرکٹ نشریات
کیا آپ کو وہ وقت یاد ہے جب کرکٹ میچ اپنے عروج پر ھو رہا ھوتا تھا تو اچانک اسکرین پر "انتظار فرمائیں" کا پیغام لکھا ھوا آ جاتا تھا؟
پھر اس کے بعد ٹیلیویژن کےاسپیکر سے آواز آتی:--
"قومی مواصلاتی سیارے میں فنی خرابی کے باعث ہمارا رابطہ آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے نہیں ھو رہا۔ جیسے ھی رابطہ بحال ھو گا، ھم آپکو براہ راست کھیل کے میدان لیئے چلیں گے۔"
یہ اعلان ھی نہیں تھا ، بلکہ ھماری اجتماعی یادوں کا حصہ ھوا کرتا تھا
اُس وقت کے چند ناقابلِ فراموش پہلو بھی تھے:--
یہ اجتماعی صبر کا امتحان بھی تھا:-
پورا گھرانہ، بلکہ پورا محلہ ایک PTV کے گرد اکٹھا ھو کر صبر کا یہ امتحان دیتا تھا۔
اینٹینا کی درستگی میں کوئی ٹی وی کے پیچھے ہاتھ لگا کر اینٹینا درست کرنے کی کوشش کرتا، تو کوئی اونچائی پر چڑھ کر بیرونی اینٹینا کو گھماتا رہتا۔
ٹیلیوڑن کی نشریات کا ایک محدود سا جادو تھا۔ آج کے لا محدود چینلز کے برعکس، اس وقت صرف ایک ھی چینل ھوتا تھا، جس کی وجہ سے ھر میچ ایک قومی تقریب بن جاتا تھا۔
اس خوشی کا بیتابی سے بہت انتظار رہتا تھا جیسے ھی اسکرین واپس آتی، گلیوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی تھی ایک شور ھوتا تھا۔
کیوں ہیں یہ یادیتیں اتنی قیمتی؟
یہ وہ دور تھا جب صبر، اجتماعیت اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کی قدر و قیمت تھی۔ آج کے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ اور بے شمار اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے دور میں وہ "انتظار" کا جادو کہیں کھو سا گیا ہے۔ یہ یادیتیں ہمیں بتاتی ہیں کہ ھم کس دور سے نکل کر آئے ہیں اور ہماری ثقافتی میراث کتنی رنگین ھوا کرتی تھی۔
آپ کے لیئے میرا سوال:--
کیا آپ کے پاس بھی PTV کی ان پرانی کرکٹ نشریات سے جڑی ھوئی کوئی دلچسپ یا
مضحکہ خیز یاد ہے تو ضرور شئیر کریں..