Hangu Headlines ہنگو ھیڈلائنز

Hangu Headlines ہنگو ھیڈلائنز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hangu Headlines ہنگو ھیڈلائنز, Media/News Company, Hangu.

ہنگو اور اورکزئی کی تصدیق شدہ خبروں،تجزیوں،اور حقائق سے ہم آہنگ معیاری رپورٹنگ کا حامل #ہنگو ہیڈ لائینز # بے باک صحافت کے علمبردار
منظور خان. 03339671027/03339680130

04/11/2025

اورکزئی میں پاک آرمی، ایف سی اور پولیس سب ایک صف میں، ملک و قوم کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، تفصیل منظور خان کی اس رپورٹ میں۔

04/11/2025

*اورکزئی میں پاک آرمی، ایف سی اور پولیس سب ایک صف میں، ملک و قوم کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں، تفصیل منظور خان کی اس رپورٹ میں۔*

03/11/2025

چھپر مشتی میں کرکٹ کا جنون عروج پر، اورکزئی پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا شاندار فائنل اختتام پذیر ہو گیا، نوجوانوں کے زبردست کھیل نے شائقین کے دل جیت لیے، مزید تفصیلات منظور خان کی اس رپورٹ میں

28/10/2025
28/10/2025

🔥 ہنگو ریونیو دربار | بڑے فیصلے! 🔥

ایس ڈی سی آفس ہنگو میں ریونیو دربار کا انعقاد، اے ڈی سی جنرل کی زیر صدارت اہم اجلاس۔
📌 انتقالات میں تاخیر پر سخت ایکشن کا حکم
⚡ بجلی و گیس لوڈشیڈنگ پر صوبائی و مرکزی حکومت کو سفارشات
🚫 کنڈا کلچر کے خاتمے کا اعلان
🧊 لودھی خیل چیک پوسٹ پر آئس مافیا کے خلاف بڑا فیصلہ

نام بلال ولد خاجی اتوار کے دن سے قاضی پمپ سے لاپتہ ملنے نیچھے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔03345526401033093616610336083...
28/10/2025

نام بلال ولد خاجی
اتوار کے دن سے قاضی پمپ سے لاپتہ ملنے نیچھے دیئے گئے نمبرز پر رابطہ کریں۔
03345526401
03309361661
03360838238

27/10/2025

بگٹو چوک چیک پوسٹ پر حملے کی پس منظر،کتنے بندے تھے،کہا سے ائے تھے،مقصد کیا تھی۔
پولیس کیا جوانمردی کا مظاہرہ کیا،حلمہ کس طرح ناکام ہوا،
یہ سب کچھ اس ویلاگ میں،ویڈیو کو اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کردے















24/10/2025

ہنگو: سابق وفاقی وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے بھائی شاہد آفریدی ایس ایس پی اسد زبیر کے ماموں شہید کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے ۔

24/10/2025

اہنگو میں افسوسناک واقعہ، خوارج کا حملہ، ایس پی اسد زبیر سمیت تین اہلکار شہید، دو دہشت گرد ہلاک
ہنگو (منظور خان سے)ضلع ہنگو ایک بار پھر دہشت گردی کی لہر کی زد میں آگیا۔ بلیامینہ کے علاقے میں خوارج نے پولیس چیک پوسٹ اور بعدازاں پولیس پارٹی پر حملہ کر کے ایس پی اسد زبیر سمیت تین اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، خوارج نے غلمینہ چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ہنگو خان زیب خان کی ہدایت پر ایس پی اسد زبیر پولیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئے۔ تاہم بلیامینہ کے مقام پر ان کی گاڑی کو بھی بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایس پی اسد زبیر اپنے دو بہادر اہلکاروں، کفایت اور عاطف، سمیت موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ایک اہلکار داود شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آر پی او عباس مجید مروت نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ غلمینہ چیک پوسٹ اس وقت خالی تھی، جسے دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو خوارج ہلاک کر دیے گئے جبکہ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق آپریشن کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی، امن دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

20/10/2025

کوہاٹ کا جعلساز سرگرم، کرنل، بریگیڈیئر اور جج کے نام پر لاکھوں ہتھیانے والا نور محمد عوام کو لوٹ کر غائب!

پانچ متاثرین کی ہنگو پریس کلب میں چیخ و پکار، زمینوں کے تنازعات، ویزوں اور نوکریوں کے بہانے سے کروڑوں کا فراڈ متاثرین کا اعلیٰ حکام سے فوری گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

ہنگو (بیورو رپورٹ) ہنگو پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران پانچ متاثرہ شہریوں نے کوہاٹ کے رہائشی نور محمد ولد خان ولی کو بدترین فراڈی، جعلساز اور دھوکے باز قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ مذکورہ شخص نے کرنل، بریگیڈیئر اور جج کے نام پر مختلف شہریوں سے لاکھوں روپے بٹور کر غائب ہو گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالجلیل نے بتایا کہ نور محمد نے زمین کے تنازعے کے حل کے بہانے تین لاکھ پینسٹھ ہزار روپے وصول کیے۔ "میرے رشتہ دار کشمیر جی کے ضمانت پر میں نے رقم ادا کی تھی، مگر نہ کیس حل ہوا، نہ پیسے واپس ملے، اور اب وہ فون تک نہیں اٹھاتا۔" ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص پشتون روایات، شریعت اور قانون سب کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

کشمیر حاجی نامی دوسرے متاثرہ شخص نے بتایا کہ نور محمد نے اس سے چھ لاکھ دس ہزار روپے ہتھیائے۔ "دو لاکھ روپے بیٹی کی نوکری کے وعدے پر اور چار لاکھ روپے زمین کے تنازعے کے حل کے لیے مانگے۔" ان کے مطابق نور محمد نے بریگیڈیئر اور جج کے نام پر رشوت دینے کے بہانے رقم وصول کی اور بعد میں منظر سے غائب ہو گیا۔

تیسرے متاثرہ شہری محمد طفیل نے کہا کہ وہ کوہاٹ کے ایک ہوٹل میں ملازم تھے جہاں نور محمد نے دبئی کا ویزہ دلانے کا لالچ دے کر ان سے ایک لاکھ روپے وصول کیے۔ "میں نے قرض لے کر رقم دی مگر نہ ویزہ ملا، نہ رقم واپس ہوئی۔ یہ شخص ایک سلسلے وار دھوکے باز ہے جو ہر بار نیا جال بُنتا ہے۔"

اسی طرح محمد رحمان نے انکشاف کیا کہ ان سے بھی دو لاکھ روپے ویزہ اسکیم کے بہانے ہتھیائے گئے، مگر تین ماہ گزرنے کے باوجود نہ کوئی ویزہ ملا نہ کوئی جواب۔

پانچویں متاثرہ شخص رحیم گل نے سب سے سنگین انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ نور محمد نے ان سے مختلف بہانوں سے چالیس لاکھ روپے بٹورے۔ "پندرہ لاکھ روپے فصل کی رقم، پندرہ لاکھ جرگے کے نام پر بطور قرض، اور دس لاکھ زمین کے تنازعے کے حل کے لیے دیے۔" انہوں نے الزام لگایا کہ نور محمد نے عدالت کے نام پر بھی پیسے مانگے اور کہا کہ “جج صاحب کو دینا ضروری ہے تاکہ اگلی تاریخ میں کیس ختم کر دیا جائے”۔

پانچوں متاثرین نے الزام عائد کیا کہ یہ شخص نہ صرف مالی فراڈ میں ملوث ہے بلکہ پولیس اور عدالتی نظام میں بھی پیسہ استعمال کر کے متاثرین کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کروا رہا ہے۔

متاثرین نے کہا کہ وہ سادہ لوح، امن پسند اور قانون پر یقین رکھنے والے شہری ہیں، مگر اب انصاف کے حصول کے لیے دربدر پھر رہے ہیں۔ انہوں نے اعلیٰ حکام، خیبر پختونخوا پولیس، جوڈیشری اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس دھوکے باز کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ دیگر شہری اس کے فریب کا شکار نہ ہوں۔

متاثرین کا مطالبہ تھا کہ ایسے فراڈیوں کو اگر اب بھی کھلی چھوٹ دی گئی تو عوام کا قانون پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ہم انصاف چاہتے ہیں اور اپنے لوٹے گئے پیسوں کی واپسی۔”

Address

Hangu
26190

Telephone

+923339671027

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hangu Headlines ہنگو ھیڈلائنز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hangu Headlines ہنگو ھیڈلائنز:

Share