12/06/2025
درخواست برائے نوٹس و فوری کارروائی
مورخہ: 11 جون 2025
بخدمت جناب،
ڈپٹی کمشنر صاحب،
ضلع ہنگو۔
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
موضـوع: غیر قانونی اور خطرناک بریکر کے باعث حادثہ اور جانی و مالی نقصان
میں مختار اللہ، ساکن حسن آباد، ضلع ہنگو، مؤدبانہ عرض کرتا ہوں کہ گزشتہ روز بروز بدھ، مورخہ گیارہ جون دو ہزار پچیس، میں اپنے ذاتی موٹر سائیکل پر ہنگو بائی پاس روڈ سے گزر رہا تھا۔ جامعہ مفتاح العلوم کے پیچھے ایک بڑے موڑ کو عبور کرنے کے بعد، مسجد علی اور گرلز ہائی سکول کالج کے سامنے اچانک ایک غیر قانونی اور غیر معیاری سپیڈ بریکر سے میری موٹر سائیکل ٹکرا گئی۔
یہ بریکر عام شہریوں نے از خود بغیر کسی اجازت کے بنایا ہے، جو کہ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی جان و مال کے لیے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔ اس حادثے میں مجھے جسمانی چوٹیں آئیں اور میری موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ علاقے کے دیگر لوگوں نے بھی اس بریکر پر شدید تنقید کی ہے اور اسے خطرناک قرار دیا ہے۔
میری آپ سے دردمندانہ گزارش ہے کہ:
۱۔ اس غیر قانونی بریکر کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔
۲۔ میرے ذاتی جانی و مالی نقصان کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے۔
۳۔ عوامی سڑک پر ذاتی طور پر ایسی خطرناک تعمیر کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
یہ معاملہ انسانیت، قانون اور عوامی تحفظ سے جڑا ہوا ہے، لہٰذا اس پر فوری ایکشن نہایت ضروری ہے۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔
والسلام
خاکسار: مختار اللہ
رہائش: حسن آباد، ضلع ہنگو
موبائل: 0336-9529275
MNA Yousaf Khan
fans
تازہ ترین نیوز ttn news