02/08/2026
ہری پور: یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کی ہدایت پر ڈی ایس پی خانپور راجہ محمد بشیر کی زیرِ نگرانی ڈھینڈہ روڈ سے فلیگ مارچ نکالا گیا۔ فلیگ مارچ میں پولیس افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔
فلیگ مارچ شہر کی مختلف اہم شاہراہوں سے گزرا، جہاں پولیس اہلکاروں نے شہدائے پولیس کی عظیم اور لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر عوام میں احساسِ تحفظ کو فروغ دینے، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کی قربانیاں قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جن کی بدولت آج معاشرے میں امن قائم ہے۔ ہری پور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے خاتمے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتی رہے گی۔