Voice Of Peace

Voice Of Peace امن کی جستجو

01/07/2025

شیخوپورہ: بجلی کا بل ٹھیک کرانے واپڈا دفتر آئی بوڑھی خاتون کو سیکیورٹی گارڈ نے گھسیٹ کر دروازے سے باہر پھینک دیا. یہ ایکسن آفس ہے یا یزیدی دربار۔
اب زیادہ سے زیادہ سیکورٹی گارڈ کو معطل کرکے گرفتار کر لیا جائے گا پھر ضمانت ہو کر محکمانہ انکوائری کر کے تبادلہ کر کے کیس کلوز کر دیا جائے گا۔ لعنت ہو اس فرعونیت پر

27/06/2025

"گنڈہ پور کی حکومت کیلئے شرم کا مقام !"
قیدی نمبر 804 کی رہائی کے لیے اربوں کی سرکاری مشینری، پروٹوکول، اور حکومتی وسائل حرکت میں آ جاتے ہیں،
لیکن سوات میں ڈوبتے انسان، بلکتے بچے، اور اجڑتے گھر حکومت کی نظروں سے اوجھل ہیں۔

کیا عام عوام کا خون اتنا سستا ہو چکا ہے؟

27/06/2025

انتہائی دلخراش سانحہ۔ مینگورہ میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد دریائے سوات کی بے رحم موجوں کے نظر ہو گئے۔ متاثرین امداد کے منتظر تھے، کوئی ادارہ مدد کو نہ آیا۔ سالانہ اربوں روپے کے ٹیکس عوام سے لینے کے باوجود حفاظتی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے ۔اس کآ زمہ دار کون؟

23/06/2025
محرم الحرام کا چاند پچیس جون کو نظرآنےکےامکانات نہیں،  نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے ۔ ماہری...
21/06/2025

محرم الحرام کا چاند پچیس جون کو نظرآنےکےامکانات نہیں، نئے اسلامی سال1447 ہجری کاآغاز 27 جون سے ہونے کا امکان ہے ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق محرم الحرام کاچاند چھبیس جون کو نظرآنے کے قوی امکانات ہیں ، ماہرین کا کہنا ہے چاند کی پیدائش25 جون کو دن3بج کر31 منٹ پر ہوگی۔ ٹیلی سکوپ کی مدد سے امریکا میں25 جون کو محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں جبکہ دنیا بھر میں محرم الحرام کا چاند 26 جون کو دیکھا جاسکےگا۔ 27جون کو یکم محرم ہونےکی صورت میں ملک بھرمیں یوم عاشور 6جولائی کوہوگا ۔

20/06/2025

یونیورسٹی اف ہری پور کے طلباء کا بجلی کی بندش کے خلاف کل رات سے شدید احتجاج ، یونیورسٹی روڈ بلاک ، احتجاج کے باعث یونیورسٹی کے تمام ڈپارٹمنٹ کا آج ہونے والا پیپر کینسل کر دیا گیا ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی ل ا ش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔، خاتون ...
20/06/2025

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سےملنے والی ل ا ش سینیئر اداکارہ عائشہ خان کی ہے، پولیس نے تصدیق کردی۔، خاتون گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں۔گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔

19/06/2025

لاہور کلمہ چوک میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کا چالان فوری ادا نہ کرنے پر بہن کے سامنے نوجوان پر تشدد، جبکہ نوجوان کی بہن چیخیں مارتی رہی ۔ ذرائع
حقائق کیا ہیں ٹریفک پولیس لاہور کو اپنا موقف دینا چائیے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہے

ایبٹ آباد (پریس ریلیز) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار۔ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی کاروائی۔غیر ...
18/06/2025

ایبٹ آباد (پریس ریلیز) انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی کاروائی۔

غیر قانونی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مار کاروائی۔

چھاپہ مار کاروائی میں ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار۔

ملزم کی شناخت عبد الشکور کے نام سے ہوئی۔

ملزم کو لاری اڈا مانسہرہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے 9 شہریوں کو بسعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیائے۔

ملزم نے اس ضمن میں شہریوں سے 29 لاکھ روپے بٹورے

ملزم شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کی غرض سے بھجوانے میں ناکام رہا

چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 7 عدد پاسپورٹ برآمد

ملزم سے ویزہ پراسیسنگ اسٹامپ پیپر اور ایس ایچ او ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس کا جعلی اتھارٹی لیٹر بھی برآمد ہوا

ملزم پاسپورٹس کی برآمدگی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ترجمان ایف آئی اے۔
پی آر نمبر: 477/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد۔

مردان تخت بھائی یہ بچی جسکی عمر تقریبا ایک ماہ ہوگی کوئی ساڑوشاہ میں سڑک کنارے چھوڑ کر چلا گیا جو کوئی بھی اس بچی کے بار...
18/06/2025

مردان تخت بھائی یہ بچی جسکی عمر تقریبا ایک ماہ ہوگی کوئی ساڑوشاہ میں سڑک کنارے چھوڑ کر چلا گیا جو کوئی بھی اس بچی کے بارے میں کچھ جانتے ہو یا اگر کسی کے گھر سے بچی لاپتہ ہو تو پولیس👮سٹیشن ساڑوشاہ سے رابطہ کریں
0937503001

14/06/2025

ساری خوشیاں ملا کر دیکھی
تیری بربادی کا سواد ہی وکھرا ہے🔥 معصوم فلسطینیی بچوں کی آہ ضرور لگے گی۔

Address

City Haripur
Haripur
22620

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Peace posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Peace:

Share