29/04/2025
سریکوٹ کی فضا آج انتہائی سوگوار — ایک ہی دن میں پانچ جنازے
سریکوٹ (بی جی نیوز)
آج کا دن سریکوٹ اور گردونواح کے لیے غم اور سوگ سے لبریز رہا، جہاں مختلف مقامات پر پانچ عظیم شخصیات اس دارِ فانی سے کوچ کر گئیں۔ علاقے کی فضا رنج و الم سے بھری ہوئی ہے اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ مرحومین کی نمازِ جنازہ مندرجہ ذیل اوقات میں ادا کی جائے گی:
1. کھیروچ مرادی سر میں قادر شاہ صاحب کی اہلیہ محترمہ کی نماز جنازہ صبح 11 بجے ادا کی گئی۔
2. بیل گرہان نکا میں رفاقت زمان صاحب کی نماز جنازہ شام 4 بجے ادا ہو گی۔
3. کھیروچ انارگاہ میں شکور شاہ صاحب کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ شام 6 بجے ادا کی جائے گی۔
4. گدوالیاں بگنیاں میں پیر مشتاق صاحب کی نماز جنازہ شام 5 بجے ادا کی جائے گی۔
5. کھیروچ مروڑ (اسلام آباد) کے حاجی عبدالغنی صاحب کی نماز جنازہ رات 9 بجے ادا کی جائے گی۔
اہلِ علاقہ کی جانب سے تمام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں اور لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
ترجمان :- بیل گاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن
Faheem Afzal