Fakhar Writes

Fakhar Writes Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fakhar Writes, News & Media Website, islamabad, G7-2, Haripur.

مصنف" یا "لکھاری"۔
یہ وہ شخص ہوتا ہے جو کہانیوں، مضامین، کتابوں، یا دیگر تحریری مواد لکھنے کا کام کرتا ہے۔ لکھاری اپنے خیالات، جذبات، یا معلومات کو تحریری شکل میں پیش کرتے ہیں

09/07/2026

خانپور: شادی میں ڈانس کر کے محزوب کرنے والی رقساوں پر نوٹوں کی جگہ سوٹوں کی بارش

"غلط اور برے فیصلے کو تسلیم کیا جا،سکتا ہے مگر  جھوٹ احترام کی ہر بنیاد گرا دیتا ہے۔" انسان سے غلط یا ناپسندیدہ فیصلے ہو...
02/07/2026

"غلط اور برے فیصلے کو تسلیم کیا جا،سکتا ہے مگر جھوٹ احترام کی ہر بنیاد گرا دیتا ہے۔"
انسان سے غلط یا ناپسندیدہ فیصلے ہو سکتے ہیں، یہ اس کی فطرت کا حصہ ہیں۔ اور پھر غلطی کا اعتراف کر لینا کردار کی پختگی کو ظاہر کرتا ہے مگر حقیقت کو چھپانے کے لیے جھوٹ کا سہارا اس اعتماد اور یقین کو مجروح کر دیتا ہے جس پر ہر تعلق اور انسانی کردار کی عمارت استوار ہوتی ہے۔
سچ بولنا کٹھن ضرور ہوسکتا ہے، لیکن وہ عزت و اعتبار کو قائم رکھتا ہے، جبکہ جھوٹ صرف وقتی سہولت دے کر ہمیشہ کے لیےکردار پر ایسا داغ چھوڑ جاتا ہے جو نہ آسانی سے دھلتا ہے، نہ مٹتا ہے
اسی لیے مضبوط کردار کی پہچان بے عیب ہونا نہیں، بلکہ حوصلے سے سچ کا سامنا کرنے میں ہے
سچ بولنے والا قابلِ اعتماد ہوتا ہے، اور یہی اعتماد ہر مضبوط رشتے اور باوقار شخصیت کی اصل بنیاد ہے

01/07/2026
11/06/2026

کبھی کبھی جو چیز ہمیں انکار محسوس ہوتی ہے دراصل وہ اللہ کی طرف سے حفاظت ہوتی ہے نامکمل یا قبول نہ ہونے والی دعائیں بھی زندگی کی سب سے بڑی نعمت بن سکتی ہیں جس چیز کیلئے ہم شدت سے دعا کرتے ہیں اس میں پوشیدہ نقصان ہو سکتا ہے اور جس کو ہم سے روک لیا جاتا ہے وہ ہمیں ایسے دکھ سے بچا رہا ہوتا ہے جسے ہم سمجھ نہیں پاتے وقت گزرنے کے ساتھ حقیقت واضح ہوتی ہے تو پھر ہمیں احساس ہوتا ہے کہ تاخیر، خاموشی یا انکار دراصل رحمت تھی یقین رکھیں کہ آپکے سامنے کھلنے والا راستہ آپ کی سمجھ سے بڑھ کر حکمت کے ساتھ متعین کیا جا رہا ہے اور ہر نامکمل دعا آپکی روح کے لیے ایک محفوظ اور بہتر مستقبل تراش رہی ہے۔

24/05/2026

تھانہ بفہ کی حدود کوٹلی پائیں میں رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان لڑکی کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم یونس نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے مسماۃ “س” کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ علاقے میں واقعے کے بعد شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعہ رشتہ کے تنازعہ کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوؤں سے مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ بفہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔
علاقہ مکینوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے۔ See less

Address

Islamabad, G7-2
Haripur
7777

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fakhar Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share