we are creative news channel In Malakand Agency trying to cover important updates In the region
16/08/2025
جے یو آئی مالاکنڈ کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ مبینہ اپنے بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی، فائرنگ سے دوسرا بیٹا لیوی اہلکار عصمت اللہ اپنی بہن سمیت جان بحق، ایک بیٹی شدید زخمی۔ ملزم فرار
15/08/2025
کلائوڈ برسٹ کیا ہوتا ہے؟
کلائوڈ برسٹ نے خیبر پختونخوا میں تباہی مچا دی، طوفانی بارش، آندھی، سیلاب، مگر یہ کلائوڈ برسٹ ہوتا کیا ہے؟
بادل پھٹ پڑے، بونیر، مانسہرہ، سوات، شانگلہ، بٹگرام، باجوڑ ہر طرف تباہی اور بربادی کی داستان بکھری پڑی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں سیلاب نے خوفناک تباہی مچائی اور وجہ ہے کلائوڈ برسٹ۔
جب آسمان سے گھنٹوں میں برسنے والا پانی چند منٹوں میں برس پڑے اسے کلائوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ کلائوڈ برسٹ ایسا موسمی واقعہ ہے جس میں محدود علاقے میں بہت ہی کم وقت میں کئی گنا بلکہ کئی سو گنا بارش ایک ساتھ برس پڑے۔ اس کے باعث صرف سیلاب نہیں بلکہ لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف تباہ کاریاں جنم لیتی ہیں۔ بپھرا ہوا پانی بالخصوص پہاڑوں سے آنیوالا سیلاب کسی سمندری طوفان سے بھی زیادہ طاقتور بن جاتا ہے جو گاؤں کے گاؤں اجاڑ دیتا ہے، راستے میں آنیوالی عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔
اسکی وجہ کیا ہوتی ہے؟
موسمی تبدیلی، بڑھتی گرمی اور ماحولیاتی توازن کا بگڑنا مرکزی وجوہات میں شامل ہے۔ عام طور ہر پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ گرم اور مرطوب ہوائیں پہاڑوں سے ٹکرا کر بادلوں تک پہنچتی ہیں اور ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ ملکر بارش کا سبب بنتی ہیں۔ جب یہ بوجھ بڑھ جاتا ہے تو بادل ایک ساتھ سارا پانی زمین پر انڈیل دیتے ہیں۔
جدید ٹیکنالوجی کے باوجود کلائوڈ برسٹ کی پیشگوئی کرنا مشکل ہے، کیونکہ یہ مختصر دورانیے میں ہونیوالا ایسا واقعہ ہوتا ہے جسے سیٹلائٹ یا موسمی ریڈارز کے ذریعے پکڑا نہیں جا سکتا۔
پہاڑی علاقوں میں کلائوڈ برسٹ ایک خوفناک اور تباہ کن طوفان بن جاتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ قدرت کیساتھ چھیڑ چھاڑ اچھی نہیں ہوتی، قدرت جب انتقام لیتی ہے تو انسان بے بس ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ پہاڑ سے آنیوالا سیلاب یا پانی صدیوں سے ایک ہی راستے اترتا ہے۔ جب انسان قدرتی راستوں پر بسیرا کر لیتا ہے، عمارات، ہوٹل اور گاؤں بس جاتے ہیں جو ایسے سانحات کو المناک بنا دیتے ہیں۔ سیلاب اپنی راہ میں آنیوالی بلند و بالا عمارات کو تنکوں کی طرح بکھیر دیتا ہے۔
15/08/2025
:“ہیروشاہ درگئی: بابڑہ شہداء کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے سابق جنرل سیکرٹری ارشاد خان مہمند کا خطاب”: #ہیروشاہ #درگئی
15/08/2025
سوات
15/08/2025
شدید سیلاب اور بٹ خیلہ بازار
15/08/2025
بونیر میں سیلاب متاثرین امداد کے منتظر
15/08/2025
حکومت سیاست وار پہ وار د غلو پہ لاس دے
ملگروں سنگہ بہ د غل گریبان تہ لاس اچوو
15/08/2025
بونیر میں سیلاب نے تباہی مچادی
15/08/2025
باجوڑ سلارزو میں آسمانی بجلی گرنے سے پورا گاؤں تباہ ہوچکا ہے درجنوں لوگ ملبے تلے دب کر لاپتہ ہیں قیامت کا منظر ہے۔۔۔
15/08/2025
سوات سے سیلابی ریلہ
مالاکنڈ انتظامیہ کے اعلانات
دریائے سوات سے قریبی لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائے احتیاط کا مظاہرہ کریں۔۔۔۔
Be the first to know and let us send you an email when Pak TV Malakand posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.