Pakistan News Alerts Harnai Quetta

Pakistan News Alerts Harnai Quetta Harnai Quetta

کچلاک DHA بائی پاس پر سدا بہار ڈایو بس اور کار ٹو ڈی کے درمیان خطرناک ایکسیڈنٹ 6 افراد شدید زخمی ہو گئیں اور  کچلاک پولی...
11/09/2021

کچلاک DHA بائی پاس پر سدا بہار ڈایو بس اور کار ٹو ڈی کے درمیان خطرناک ایکسیڈنٹ 6 افراد شدید زخمی ہو گئیں اور کچلاک پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

یہ شخص اگر چاہتا تو دودھ میں گندہ پانی بھی ملا سکتا تھا لیکن اس کی نیت صاف ہے، اسی لئے دودھ میں صاف پانی ڈال رہا ہے 😍
11/09/2021

یہ شخص اگر چاہتا تو دودھ میں گندہ پانی بھی ملا سکتا تھا لیکن اس کی نیت صاف ہے، اسی لئے دودھ میں صاف پانی ڈال رہا ہے 😍

 #کوئٹہ: ایس پی ٹریفک محمدجاویدملک صاحب گراٸمرسکول چھٹی کے وقت پہ رش کااور اورلیاقت پارک کے ساتھ نٸے بننے والے راٶنڈ ابا...
11/09/2021

#کوئٹہ: ایس پی ٹریفک محمدجاویدملک صاحب گراٸمرسکول چھٹی کے وقت پہ رش کااور اورلیاقت پارک کے ساتھ نٸے بننے والے راٶنڈ اباٶٹ کاجاٸزہ لے رہے ہیں

زیر نظر تصاویر حافظ پلاٹ محلہ اختر آباد  میں لگے ٹرانسفارمر سے لئے گئے کنکشن کی ہے جو جلو مسجد کے ایریا میں گھروں کو دئی...
11/09/2021

زیر نظر تصاویر حافظ پلاٹ محلہ اختر آباد میں لگے ٹرانسفارمر سے لئے گئے کنکشن کی ہے جو جلو مسجد کے ایریا میں گھروں کو دئیے گئے ہیں ۔جس سے ٹرانسفارمر جل جانے کا خطرہ ہے اہل محلہ نے واپڈا حکام سے کنکشن منقطع کرنیکے اپیل کی ہے۔

تلاش گمشدہ۔شناختی کارڈ بنام غلام قادر ولد خدائے نظر۔ ہرنائی  بازار میں گم ہو چکا ہے  جس صاحب  کو ملے  برائے مہربانی    ا...
10/09/2021

تلاش گمشدہ۔
شناختی کارڈ بنام غلام قادر ولد خدائے نظر۔ ہرنائی بازار میں گم ہو چکا ہے جس صاحب کو ملے برائے مہربانی ان نمبروں پر رابطہ کریں
03368001705
03362447256

دکی۔ اسسٹنٹ کمشنرحبیب احمد بنگلزئی نے بازارکے اچانک دورے پر عوامی سکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشوں، کم وزنی اور صفائی ...
10/09/2021

دکی۔ اسسٹنٹ کمشنرحبیب احمد بنگلزئی نے بازارکے اچانک دورے پر عوامی سکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشوں، کم وزنی اور صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنیوالے قصابوں اور بیکریوں کو چیک کیا اور پانچ قصائیوں کے دکانوں اور ایک بیکری کوسیل کردیا۔
اسموقع پر انہوں نے کہا کہ کم وزنی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے ،اور اشیاءخوردونوش کا سرکار نے نرخ نامہ مقرر کیا ہے لہذا تمام تاجران سرکاری نرخ کے مطابق اشیاءکو فروخت کریں اور خود ساختہ مہنگائی پیدا نہ کریں تاکہ عوام کو سستی اور مناسب قیمتوں پر تمام ضروری اشیاء دستیاب ہوں، اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی اور کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں اور خالص میٹریل استعمال کریں، ضروری اشیاءخوردونوش کو مہنگا فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، ناقص اشیاءفروخت کرنے والوں اور مصنوعی مہنگائی بنانے والے تاجروں پر مقدمات بناکر انہیں جیل بھیجا جائے گا ،اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ مناسب منافع تاجروں کا حق ہے لیکن ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا کسی جہاد سے کم نہیں، اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ عوامی شکایات پر ہی کاروائی کی گئی ہے اور ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائی جاری رہے گی۔

کیسی قیامت خیز تصویر ہے آگ لگی ہوئی ہے ، ماں جل رہی ہے مگر بچے کو آگ سے بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر لٹکا کر تھاما ہوا ہے😥...
10/09/2021

کیسی قیامت خیز تصویر ہے آگ لگی ہوئی ہے ، ماں جل رہی ہے مگر بچے کو آگ سے بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر لٹکا کر تھاما ہوا ہے😥
بازو تھکتا ہے تو تھکتا رہے، وجود جلتا ہے تو جلتا رہے، بچے پہ کوئی آنچ نہ آنے پائے
ایک ماں کی محبت اتنی دیوانہ وار اور شدید ہے تو ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والے میرے پروردگار کی محبت کیسے ہو گی❤
وہ کیسے اپنے بندوں کو جہنم کی آگ میں جلائے گا❤

اللہ تعالیٰ ہم سب کی ماٶں کو سلامت رکھیں الہی آمین

‏کوئٹہ - لورالائیبی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی حفظانِ صحت کے اصولوں و ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مراکز کے خلاف ایکشن.. 5 ...
10/09/2021

‏کوئٹہ - لورالائی
بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی حفظانِ صحت کے اصولوں و ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مراکز کے خلاف ایکشن.. 5 میٹ شاپس اور 5 ڈیری فارمز سمیت کل 13 مراکز جرمانہ.. 15 سے زائد کو وارننگ نوٹسز جاری..
تفصیلات...
10 ستمبر 2021.
خبرنامہ۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کوئٹہ میں 5 گوشت کی دکانوں کو سیل و جرمانہ جبکہ لورالائی میں 5 ڈیری فارمز سمیت 2 جنرل سٹورز اور 1 نان شاپ پر جرمانے عائد کردئیے۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ میں میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران بی ایف اے حکام نے متعدد بار تنبیہ اور جرمانوں کے باوجود دکانوں کے باہر براہ راست گرمی و گردوغبار میں گوشت لٹکانے و صفائی کی ابتر صورتحال سمیت مختلف وجوہات پر 5 میٹ شاپس کو سیل کرتے ہوئے جرمانے عائد کردئیے ، صفائی کے نامناسب انتظامات و معمولی نقائص پر 8 میٹ شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ لورالائی شہر میں بی ایف اے کی زونل ٹیم نے مراکز کی انسپیکشن کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 5 ڈیری فارمز ، زائد المعیاد خوردنی اشیاء و ممنوعہ گٹکاپان پراگ برآمد ہونے پر 2 جنرل سٹورز جبکہ پرانا و باسی آٹا استعمال کرنے اور صفائی نہ ہونے پر 1 نان شاپس کو جرمانہ کیا ، علاوہ ازیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل ٹیم نے لورالائی شہر کے سلاٹر ہاؤسز کا بھی معائنہ کیا جہاں ٹیم نے صفائی کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا ۔بی ایف اے حکام نے سلاٹر ہاؤسز کی انتظامیہ کو ضروری اصلاحات ، جانوروں کے داخلے و ذبح کرنے کیلئے مناسب ٹائم ٹیبل ، نکاسی آب کے انتظامات میں بہتری اور ویٹرنری آفیسر کی موجودگی میں سلاٹرنگ یقینی بنانے سے متعلق مختلف تجاویز دیں۔

دکی۔ مجید کالونی کے قریب گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو سالہ بچہ جان بحق۔ ہسپتال ذرائعدکی۔ بچے کی شناخت حفیظ اللہ ولد ع...
10/09/2021

دکی۔ مجید کالونی کے قریب گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو سالہ بچہ جان بحق۔ ہسپتال ذرائع

دکی۔ بچے کی شناخت حفیظ اللہ ولد عبدالسلام سکنہ مجید کالونی کے نام سے ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع

دکی۔ بچے کو گندے پانی کے جوہڑ سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا تو بچہ دم توڑ چکا تھا۔ ہسپتال ذرائع

آج ضلع ہرنائی سے خان محمد رند اور رحیم بخش رندصوبائی وزیر تعلیم  سردار یار محمد رندکے رہائش گاہ پر وزیر تعلیم کے قلمدان ...
10/09/2021

آج ضلع ہرنائی سے خان محمد رند اور رحیم بخش رندصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رندکے رہائش گاہ پر وزیر تعلیم کے قلمدان سنبھالنے پر گلدستہ پیش کیا اور ہرنائی کے حوالے سے اہم بات چیت کی نان ٹیچنگ کے پوسٹوں کو جلد بحال کرنے کا وعدہ کیا اور ایک عدد اسکول نیو جلال آباد میں دینے کا بھی اعلان کیا۔

ہرنائی :  پی، ٹی، سی، ایل بزنس منیجر عابد ندیم کے نگرانی میں ہرنائی میں ایف سی کیمپ کے ایرے  اور دیگر علاقے میں پی ٹی سی...
10/09/2021

ہرنائی : پی، ٹی، سی، ایل بزنس منیجر عابد ندیم کے نگرانی میں ہرنائی میں ایف سی کیمپ کے ایرے اور دیگر علاقے میں پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے۔ سید خالق شاہ کے کہنے پر بزنس مینجر نے ہرنائی میں پرانے کیبل کو مرمت کر رہے ہیں
میں پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں میرے میسج پر ہمارے ایرے سمعیت ضلع بھر خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری کیا ہیں۔

  لورالائی :جمعیت علماء اسلام  سابق ڈپٹی اسپیکرشیخ الحدیث مولانا نصیب اللہ ،سنئیر نائب امیرمولاناعبدالغنی ، فنانس سیکرٹر...
10/09/2021


لورالائی :جمعیت علماء اسلام سابق ڈپٹی اسپیکرشیخ الحدیث مولانا نصیب اللہ ،سنئیر نائب امیرمولاناعبدالغنی ، فنانس سیکرٹری حافظ سیدشمس الدین، ملاعطاء محمداخند مولوی عبدالحنان ،حافظ محمد ایاز، تحصیل امیرمولوی نیازگل، تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی خیرگل ترین ،مولوی عبدالواسع سعیدی،جے ٹی آئی جنرل سیکرٹری حافظ سیدراحت شاہ سابق وفاقی وزیر مولوی امیرزمان رحمة اللہ علیہ کےلواحقین سے انکی وفات پر تعزیت کی ۔

Address

Harnai

Telephone

+923128047100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News Alerts Harnai Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan News Alerts Harnai Quetta:

Shortcuts

Share