16/12/2025
بلوچستان : کا ایسا گاؤں جہاں آج تک کوئی گاڑی نہیں جا سکی۔
ایک ایسا کثیر آبادی والا گاؤں جہاں سکول ؛ ھسپتال۔ تھانہ اور دیگر سرکاری املاک نہیں ۔؟؟؟
کوہ سلیمان کے سینے میں آباد بلوچستان کا منفرد اورگینک گاؤں
(غڑی ملیزئ ۔زمری )
وادی غڑی، زمری پلاسین کا سر درہ ۔
غڑی: جو اپنی قدرتی خوبصورتی، صاف ماحول، اور منفرد طرزِ زندگی کی وجہ سے مشہور ہے۔
غڑی تک کا راستہ: پیدل۔
یہ راستہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ٹریکنگ یا پیدل چلنے کے شوقین ہیں۔
راستے میں سرسبز مناظر، پہاڑی جھرنے، اور پرندوں کی چہچہاہٹ آپ کا استقبال کرتے ہیں۔
غڑی کے نمایاں پہلو
1. قدرتی ماحول:
چونکہ یہاں گاڑیاں اور مشینری نہیں پہنچ سکتیں،
2- دلکش منظر اور دوسری طرف پہاڑوں کی بلندیاں اس وادی کو مزید خوبصورت بناتی ہیں۔
3. سادگی اور سکون:
4- گاؤں کے مکین سادہ طرزِ زندگی اپنائے ہوئے ہیں۔
5- یہاں کے لوگ اپنی زراعت اور قدرتی وسائل پر انحصار کرتے ہیں،
6- یہاں کے لوگ مہمان نوازی میں مشہور ہیں۔
7. یہاں کےگینک طرزِ زندگی:
8-یہاں اگائی جانے والی سبزیاں، پھل، اور دیگر کھانے کی اشیاء مکمل طور پر اورگینک ہیں۔
9- کرلئ قدرتی ڈیم کا دلکش منظر
10- چشمہ سہ سندی کے ٹپکتی پانی کا منظر
11-؛ غڑی : ایڈونچر اور سکون کا امتزاج
12-, غڑی۔ ان لوگوں کے لیے مثالی مقام ہے جو نہ صرف فطرت سے قریب رہنا چاہتے ہیں بلکہ ایک منفرد تجربہ بھی چاہتے ہیں۔
13-' یہ گاؤں نہ صرف بلوچستان کے حسن میں اضافہ کرتا ہے بلکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جو ہمیں سادگی، فطرت، اور سکون کا اصل مطلب سمجھاتی ہے۔
14-؛ یہاں سوسالہ پرانا پشتون دود دستور موجود ہیں اگر آپ مزری غر یا زمری پلاسین جائیں تو غڑی کا یہ منفرد سفر ضرور کریں اور قدرت کی انمول نعمتوں کا لطف اٹھائیں۔
تفصیلی ڈاکومنٹری عنقریب ۔
جی ایم زمری کے قلم سے ۔