Harnai Times ہرنائی ٹائمز

Harnai Times ہرنائی ٹائمز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Harnai Times ہرنائی ٹائمز, Media, Harnai.

ہرنائی۔20سالہ کم عمرغریب بچے کو 60لاکھ کا مقروض بنانا غیر آئینی ہے کیس کا بارک بینی سے جائزہ لیکر  مکمل آئینی معاونت فرا...
17/07/2025

ہرنائی۔20سالہ کم عمرغریب بچے کو 60لاکھ کا مقروض بنانا غیر آئینی ہے کیس کا بارک بینی سے جائزہ لیکر مکمل آئینی معاونت فراہم کرینگے۔
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس لیگل ونگ سبی ڈویژن۔

16/07/2025

ہرنائی،ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالبات میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کی ، اور نقد انعامات سے نوازا ،
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد سلیم ترین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر غلام حیدر ترین،مختلف محکموں کے آفیسران و دیگر نے شرکت کی۔
سنیئے ہمدرد نیوز پاکستان کی مفصل رپورٹ۔

بیس سالہ بچہ 60 لاکھ کا مقروض نکلا ؟غریب والد بوکھلا گیا؟گھر میں ماتم؟ہرنائی میں پیمنٹ کا کاروبار عروج پر کئی گھرانے زد ...
16/07/2025

بیس سالہ بچہ 60 لاکھ کا مقروض نکلا ؟
غریب والد بوکھلا گیا؟گھر میں ماتم؟
ہرنائی میں پیمنٹ کا کاروبار عروج پر کئی گھرانے زد میں آکر کر تباہ برباد ہو چکے ہیں
پیمنٹ کے کاروبار سے منسلک افراد راتوں رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں موبائل سے لیکر ٹرگ تک پیمنٹ کیا جاتا ہے اور رقم کے کئی طریقے اور اقساط رکھے جاتے ہیں بہت سے کم عمر بچے اس ناسور کا شکار ہوکر دل برداشتہ گھر سے فرار یا منشیات میں مبتلا ہو جاتے ہیں کئی گھرانے نقل مکانی تک مجبور ہوگئے ہیں معلومات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہرنائی میں کئی غریب مجبور افراد اس ناسور میں گھر تک بیچ گئے ہیں
پیمنٹ پر پیمنٹ میں کم عرصہ میں متاثرہ شخص تباہ ہو جاتا ہے اور گھر والوں کو پتہ بھی نہیں ہوپاتا جب پانی سر سے گزر گیا تو یہ مافیا گھر کے سربراہ یا دوسرے معزز شخص کو بتا کر رقم وصولی کا مطالبہ کر دیتے ہیں جو دو گنی نہیں بلکہ دس گنا ہو گیا ہوتا ہے جو کہ غریب گھرانے کے بس سے باہر ہو جاتا ہے اور وہ گھرانہ ذہنی اذیت کا شکار ہو جاتا ہے
بے عزتی کی وجہ سے کسی کو بتا بھی نہیں سکتا اور رقم بھی ادا نہیں کر سکتا۔
انتظامیہ انسانی حقوق کی تنظیمیں علمائے کرام اس ناسور سے نجات کے لیے شعور اگاہی اور پیمنٹ کے کاروبار سے منسلک افراد کو دینی نقصانات سے آگاہ کرنے پر زور دیں۔
اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب 6000000000 کلوگرام چینی تیار کی ۔ اس وقت چینی کی قیمت میں چالیس سے پچاس...
16/07/2025

اس سال پاکستان کی شوگر انڈسٹری نے تقریباً چھ ارب 6000000000 کلوگرام چینی تیار کی ۔ اس وقت چینی کی قیمت میں چالیس سے پچاس روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے ۔ اگر ہم چھ ارب کو پچاس سے ضرب دیں تو یہ تین سو ارب روپے بنتے ہیں ۔ اگر ہم اس رقم کو ڈیجٹ میں لکھیں تو وہ بس اتنی سی بنے گی ۔
3,00,000,000,000

یاد رکھیں کہ یہ شوگر ملوں کا وہ چھکا ہے ہو روٹین کے منافعے کے علاوہ لگا ہے ۔ ہاں ، برسبیلِ تذکرہ بتاتا چلوں کہ تقریباً %90 شوگر ملیں یا تو براہِ راست سیاست دانوں کی ملکیت ہیں یا ان کے فرنٹ مین مالک ہیں ۔ یہ بھی یاد دلاتا چلوں کہ یہ واحد انڈسٹری ہے جس نے کبھی گھاٹے یا زوال کا منہ نہیں دیکھا ۔ ورنہ پاکستان اسٹیل مل ، ریلوے ، ماضی میں ، GTS وغیرہ فلاپ ہو کر کُھڈے لائن لگ چکے ہیں !کاپی

15/07/2025

ہرنائی وولن مل کو 2007 میں حکومت بلوچستان نے صرف ڈیڑھ کروڑ میں نیلام کیا۔ میں آج بھی اس مشنری کو 10 کروڑ میں لینے کے لئے تیار ہوں۔ یہ ہمارے علاقے کے ساتھ بہت ناجائز ہوا ہے۔ حکومت اس جگہ پر ہمارے علاقے کے لئے سکول بنائے، یونیورسٹی بنائے، ہسپتال بنائے۔ گراونڈ بنائے۔ میں نے اس کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں میں کیس لگایا۔ اس کے بعد یہ کیس سول عدالت ہرنائی ٹرانسفر ہوا۔ پھر سیشن عدالت یہ کیس آیا۔ اس نے خارج کیا۔ اب میں نے ہائی کورٹ آف بلوچستان میں کیس لگایا ہے۔ میں یہ وولن
میں ہرنائی سے باہر نہیں چھوڑونگا۔ یہ 43 ایکڑ زمین ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی صدر یاسین ترین کا بلوچستان ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت۔

10/07/2025

ہرنائی۔نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ناکس ون کے چیرمین سید نقیب شاہ نے حاجی نور محمد دمڑ کاروان میں شمولیت اختیار کرلی۔شمولتی پروگرام کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دمڑ کے بڑے بھائی و فوکل پرسن ہرنائی حاجی باز محمد دمڑ نے شرکت کی۔اس پروقار پروگرام میں ملک قمرالدین پانیزئی ،ضلعی صدر ملک عبدالمنان ,چیرمین ملک شاداد ترین،میر مراد خان بلوچ،سیٹھ حاجی محمد زقوم ترین،شامیر بلوچ، ،ملک سید ناظر شاہ۔حاجی انوردین ترین،ملک ظفر ترین،نور محمد شاہ،ملک نجیب ترین،عجب گل ترین،بابوجان ترین ۔ کونسلر سید نصراللہ شاہ ،حبیب اللہ سپورٹ آفسیر داؤد ترین،حاجی عبدالرحیم دمڑ،وہاب جان ترین، و دیگر پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔سنیئے ہمدرد نیوز کی مفصل رپورٹ۔۔۔

09/07/2025

ہرنائی کے علاقے بابو محلہ سے تعلق رکھنے والے مجید نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ گزشتہ روز بابو محلہ میں ایک شمولیتی پروگرام ہوا تھا۔ جس میں میرے رشتہ داروں نے مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کیا تھا۔ میں وہاں خدمت کے طور پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ موجود تھا۔ میں پشتونخواہ میپ بابو محلہ کا یونٹ سیکرٹری ہوں۔ میرا اور میرے خاندان کا مسلم لیگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ہرنائی۔ضلع ہرنائی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اہم سرکردہ شخصیات پارٹی عہدیداران بلدیاتی نمائندے استعفی دے کر کاروان حاجی ن...
09/07/2025

ہرنائی۔ضلع ہرنائی میں دیگر سیاسی جماعتوں سے اہم سرکردہ شخصیات پارٹی عہدیداران بلدیاتی نمائندے استعفی دے کر کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریگی!
کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ ڈسٹرکٹ ہرنائی کا فوکل پرسن سینئر سیاسی وقبائلی رہنما حاجی باز محمد خان دومڑ کے محنت وکوششوں سے آج بروز بدھ بوقت شام 6:00 بجے گرینڈ شمولیتی پریس کانفرنس کا انعقاد ہوگا جس میں ضلع ہرنائی کے اہم شخصیات پارٹی عہدیداران بلدیاتی نمائندے کونسلرز حضرات اپنے پارٹیوں سے استعفی دے کر کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریگی شمولیتی پریس کانفرنس میں کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ ضلع ہرنائی کا فوکل پرسن حاجی باز محمد خان دومڑ اور دیگر ضلعی تحصیل عہدیداران شریک ہونگے!
تمام نئے آنے والے سیاسی شخصیات بلدیاتی نمائندے اور دیگر معزز معتبرین کارکنان کو کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ میں شمولیت اختیار کرنے پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہیں
ترجمان کاروان حاجی نور محمد خان دومڑ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔الحافظ میڈیا سیل ہرنائی۔۔۔۔۔۔۔۔

ہرنائی وولن مل کے سامان سے لدے ٹرک سامان لیکر جانے کیلئے تیار ۔۔
09/07/2025

ہرنائی وولن مل کے سامان سے لدے ٹرک سامان لیکر جانے کیلئے تیار ۔۔

افسوسناک خبر ہرنائی کے علاقے کلی اربوز کے رہائشی عنایت اللہ عرف لالے جو چار ماہ کے لئے تبلیغ میں گئے تھے۔ دوران تشکیل بم...
06/07/2025

افسوسناک خبر
ہرنائی کے علاقے کلی اربوز کے رہائشی عنایت اللہ عرف لالے جو چار ماہ کے لئے تبلیغ میں گئے تھے۔ دوران تشکیل بمقام حیدر آباد سندھ مختصر علالت کے بعد وفات پاگیا۔ مرحوم حاجی شاہجہان کا بیٹا اور محمد زعیم اور حافظ شبیر احمد کا بھائی تھا۔ نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔
اللہ پاک مرحوم کی کامل مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبرِوجمیل عطا فرمائیں۔ آمین

جزاک اللہ آپکے عطیہ کردہ گوشت کو شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران نے مستحق گھرانوں کو پہنچا دیا گیا اللّہ تعالیٰ قبو...
04/07/2025

جزاک اللہ
آپکے عطیہ کردہ گوشت کو شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران نے مستحق گھرانوں کو پہنچا دیا گیا
اللّہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین ثمہ آمین۔
شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن ہرنائی۔

(بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا،ملزم فرار، پولیس )کچلاک (04 جولا...
04/07/2025

(بچے کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پرنسپل کو بچے کے ماموں نے خنجروں کے وار کرکے قتل کر دیا،ملزم فرار، پولیس )
کچلاک (04 جولائی 2025) کچلاک پولیس ذرائع کے مطابق الفلاح پبلک اسکول کلی لنڈی کچلاک کے پرنسپل محمد سکندر کو مبینہ طور پر بچے کے ماموں شمس اللہ ولد معاذ اللہ قوم توخئ سکنہ کلی لنڈی نے صبح اسکول کے سامنے خنجروں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا،،پولیس کے مطابق موقع پر موجود عینی شاہدین نے کہا کہ قاتل خنجروں کے وار کے دوران بار بار بچے کو کیوں مارا کہتے ہوئے پرنسپل کو لہو لہان کر دیا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پرنسپل محمد سکندر موقع پر ہی جاں بحق ہوا،
پولیس نے مقتول پرنسپل محمد سکندر کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، مقتول پرنسپل محمد سکندر کا تعلق کراچی سے تھا ، گزشتہ کئی سالوں سے کچلاک کے مختلف پرائیویٹ اسکولوں میں درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے،
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم ایس مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک کی جانب سے کچلاک پولیس، سماجی بہبود اور ایک این جی او کو الفلاح پبلک سکول کلی لنڈی کچلاک کے 13 سالہ طالب علم کو تھپڑوں سے مارنے والے پرنسپل محمد سکندر کے خلاف پولیس کو اطلاعی رپورٹ دینے رپورٹ میں بچے کو سخت زرد وکوب اور انھیں ٹراما سینٹر کوئٹہ منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
واضح رہے کہ کل بروز جمعرات 03 جولائی 2025کو بچے کے والد نے پرنسپل محمد سکندر سے 10 ہزار روپے تاوان وصول کر کے معاف کر دیا تھا ۔کاپیڈ۔

Address

Harnai

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Harnai Times ہرنائی ٹائمز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category