
09/10/2023
ہرنائی, ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی نے کہا ہے کہ متوفی کوٹے پر نوتعینات ہونے والوں کو تعیناتی کے ارڈرز دینا میرے لیے باعث مسرت ہے اور اس پر صوبائی حکومت داد کے مستحق ہے۔ جس نے مفاد عامہ کی خاطر یہ احسن اقدام اٹھا کر سرکاری ملازمت میں لواحقین کا کوٹہ یقینی بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او افس ہرنائی میں متوفی کوٹہ پر محکمہ صحت کے مختلف پوسٹوں پر نوتعینات نوجوانوں کو تقررنامے پیش کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تعینات ہونے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ لواحقین کے کوٹے پر ایک تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان کو روزگار کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے مزید کہا کہ متوفی کوٹے پر نوتعینات ملازمین کو چاہیے کہ اپنے فرائض منصبی کی اہمیت کو سمجھتے اپنی تمام تر ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین عبدالسلام ترین, ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر فیاض مستوئی, ایم ایس ودیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے اس موقع میڈیسن سٹور اور ایم این سی ایچ سنٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور ہدایات جاری کی کہ ہسپتال میں معمول کے مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے ڈاکٹرز سمیت تمام سٹاف اپنی حاضری یقینی بنائے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔