ایشیا نیوز ھرنائی HDTV

ایشیا نیوز ھرنائی HDTV news

بلوچستان کے نوجوانوں کےلیے خوشخبری۔آئیں! فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان ساؤتھ کا حصہ بنیں — 76واں ریکروٹس بیچ، بھرتی جاری...
07/12/2025

بلوچستان کے نوجوانوں کےلیے خوشخبری۔
آئیں! فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان ساؤتھ کا حصہ بنیں — 76واں ریکروٹس بیچ، بھرتی جاری ہے

مراعات:
پرکشش تنخواہ (دوسرے سیکیورٹی اداروں کے برابر)، مفت رہائش و کھانا، فیملی کے ساتھ مفت علاج، بچوں کے لیے معیاری تعلیمی سہولیات، سفری کرایوں میں خصوصی رعایت، بہترین کارکردگی پر اقوامِ متحدہ کے مشن میں خدمات کے مواقع، اور سالانہ دو ماہ کی چھٹی۔
اہل اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بھرتی کا عمل 17 نومبر 2025 سے 8 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل مقامات پر بھرتی کے لیے تشریف لائیں۔

ہرنائی میں مخیانی اور ونیچی قبائل کے مابین 25 سالہ خونریز تنازعہ کا تاریخ ساز صلحضلع ہرنائی میں پشتون قبائل کے درمیان ای...
27/11/2025

ہرنائی میں مخیانی اور ونیچی قبائل کے مابین 25 سالہ خونریز تنازعہ کا تاریخ ساز صلح

ضلع ہرنائی میں پشتون قبائل کے درمیان ایک ایسا تاریخی امن فیصلہ ہوا جس نے آنے والی نسلوں کیلئے امن، بھائی چارے اور جرگہ کی عظیم روایات کو زندہ مثال بنا دیا۔ یہ فیصلہ اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ جب نیت صاف ہو، انصاف غالب ہو اور بزرگوں کی بات سنی جائے تو برسوں کی دشمنی بھی چند دنوں میں مٹ سکتی ہے۔

ہرنائی کے پشتون قبیلہ ترین کی دو شاخوں مخیانی ترین اور ونیچی ترین کے درمیان صحرا نامی زمین پر تقریباً پچیس سال تک سنگین تنازعہ جاری رہا۔
اس دوران:پانچ
افراد شہید ہوئے
سات افراد زخمی ہوئےاورآ ٹھیک
افراد اغوا ہوئے اور بعد میں بازیاب ہوئے

یہ دشمنی صرف افراد تک محدود نہ رہی بلکہ پورے علاقے کا ماحول زہر آلود ہو گیا۔ رشتے، دوستی، بازار، مسجد اور روزمرہ معمولات شدید متاثر ہوئے۔ مختلف ادوار میں علما، قبائلی عمائدین اور سیاسی رہنماؤں نے کوششیں کیں مگر کوئی نتیجہ نہ نکلا۔
پیر زین الدین آغا کے فرزند پیر علی حیدر گیلانی نے بھی اس تنازعہ کا فیصلہ کیا تھا مگر ایک فریق نے قبول نہ کیا۔ اس کے کئی سال بعد ایک درویش صفت عالم مولوی سید نظام الدین پیچی صاحب نے 2007 میں ایک خواب دیکھا کہ یہ تنازعہ انہی کے ذریعے ختم ہوگا۔ ان کے والد محترم شیخ القرآن حضرت مولانا حسن جان صاحب کی نصیحت نے بھی انہیں اس عزم پر قائم رکھا، یہاں تک کہ اللہ نے ان کے ہاتھوں یہ عظیم کام پورا کر دیا۔
راقم الحروف عطاء محمد حکوزئی کے لئے یہ فیصلہ بے حد مسرت کا باعث ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مخلصین کے ہاتھوں ایسا تاریخی امن قائم کروایا جو شاید کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا۔ چیف آف ترین سردار معصوم خان ترین اور دیگر معتبرین کے مطابق انہوں نے اپنی پوری زندگی میں ایسے بے مثال فیصلے نہ کبھی دیکھے ہیں اور نہ کبھی سنے ہیں۔
اصل تنازعہ "صحرا زمین" کے تصفیہ سے قبل مولوی سید نظام الدین پیچی صاحب نے چار مختلف فیصلے کئے۔

پہلا بڑا مرکہ — 28 اکتوبر 2025:

ونیچی قبیلہ نے ایف سی سکول ہرنائی کے میدان میں ایک عظیم الشان مرکہ بلایا، جس میں 10 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ مقصد شہداء، زخمیوں اور مغویوں کی دیت اور تلافی کا تعین تھا۔
لیکن منظر اس وقت بدل گیا جب مخیانی قبائل نے معافی کی راہ اختیار کی۔

ملک مہر اللہ خان خدرانی نے اپنے والد شہید ملک گل شاہ خان کے قاتل کو فی سبیل اللہ معاف کیا۔
ملک امو جان خدرانی نے اپنے زخمی بیٹے کی رقم معاف کی۔
ٹل خان خدرانی نے اپنے زخمی بھائی کی تلافی معاف کی۔
ایڈووکیٹ مصور خدرانی نے 8 مغویوں کی عزت نفس مجروح کرنے کی رقم معاف کی۔ جبکہ
حاجی عبدالصمد بزدانی نے اپنے بھائی شہید حاجی محمد نور بازدانی اسپانی کی دیت معاف کی۔
تقریباً ایک کروڑ روپے کی مجموعی رقم مخیانی قبائل کو ملنی تھی، مگر انہوں نے اللہ کی رضا کیلئے سب کچھ معاف کر دیا۔
لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئیں، دشمنی کے بادل چھٹنے لگے۔

دوسرا مرکہ — 29 اکتوبر 2025

اگلے دن مخیانی قبائل کی طرف سے ونیچی ترین کے دو شہداء مولوی نیاز محمد اتملانی اور وزیر محمد جلوانی کی نصف کروڑ روپے دیت دینی تھی۔ مرکہ میں پانچ ہزار زائد افراد شریک تھے۔
ونیچی قبیلہ نے مخیانی قبیلہ کی جانب سے ملنے والی دیت کی رقم بھائی چارے کی خاطر معاف کر دی۔

تیسرا مرکہ — 4 نومبر 2025

یہ مرکہ ونیچی قبیلہ کی جانب سے خمیس قبیلہ کے شہید دلاور شاہ مشوانی کے معاملے پر ہوا، جو غلطی سے قتل ہوئے تھے۔ اس مرکہ میں تین ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔
مشوانی خمیس قبیلہ نے بھی اپنے شہید کی دیت ونیچی قبیلہ کو معاف کر دی۔

چوتھا مرکہ — 20 نومبر 2025

مخیانی ترین (خدرانی) اور ملک حسن خان ونیچی ترین کے درمیان فائرنگ کے واقعے کا تصفیہ ہوا۔
مولوی سید نظام الدین شاہ پیچی کی سربراہی میں جرگہ ملک حسن خان کے گاؤں کلی حمل آباد بابہان پہنچا۔ اس مرکہ میں ایک ہزار کے قریب افراد شریک تھے۔
ملک حسن خان نے مخیانی ترین کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا۔
یوں دل صاف ہوئے اور تعلقات مزید مضبوط ہو گئے۔

اصل مسئلہ — صحرا زمین کا تاریخی فیصلہ (27 نومبر 2025)

جرگہ جامع مسجد ہرنائی کے مقدس ممبر رسول پر منعقد ہوا جہاں مولوی سید نظام الدین صاحب نے 25 سالہ تنازعہ کا آخری اور فیصلہ کن اعلان کیا:

ونیچی قبیلہ کے دو شہداء کے لواحقین کو 50، 50 ایکڑ زمین،
ونیچی قبیلہ کو 100 ایکڑ زمین،
باقی تمام اراضی مخیانی ترین قبیلہ کی ملکیت قرار دی گئی۔
لیکن اس فیصلے کا سب سے روشن پہلو یہ تھا کہ ونیچی قبائل نے اپنے حصے کی 100 ایکڑ زمین واپس مخیانی قبائل کو دے دی۔
یہی وہ لمحہ تھا جب دشمن بھائی بن گئے اور زمین کا جھگڑا ہمیشہ کیلئے ختم ہو گیا۔

یہ صلح پشتون روایات کا تابناک باب ہے۔
بدلہ دشمنی کو بڑھاتا ہے، معافی نسلوں کو بچاتی ہے۔

جرگہ جب انصاف، دیانت اور اللہ کی رضا کیلئے ہو تو دل بدل جاتے ہیں۔
اختلاف ہو تو بیٹھ کر بات کرو، فیصلہ آئے تو اسے اللہ کیلئے قبول کرو۔

معاف کرنے والا ہمیشہ اللہ کے قرب میں آجاتا ہے۔

اس عظیم امن میں کردار ادا کرنے والے معززین:

ثالث و رہبر
مولوی سید نظام الدین پیچی،
عبدالباقی ترین،
حاجی بشک علی کٹہ پال،
مولوی عبدالعزیز (امام جامع مسجد ہرنائی)

امن کے معاون:
سردار معصوم ترین،
رحیم جان آغا،
ایف سی کرنل ارباب علی محمد خان،
ایس ایچ او لیویز سید کامل شاہ،

دونوں قبائل کے قابلِ احترام معززین:

ملک مہر اللہ خان خدرانی،
ملک علی محمد اسپانی،
ملک حیات ونیچی،
محمد گل ونیچی،
اور وہ تمام افراد جنہوں نے دل بڑا کیا اور امن کو گھر بلایا۔

کلی شور خدرانی چیف آف ملازئی خدرانیالحاج ملک آزادخان ملازئی کے جانب سے چیف آف خدرانی ملک خادم ھرنائی ملک مہراللہ خان تری...
30/10/2025

کلی شور خدرانی
چیف آف ملازئی خدرانیالحاج ملک آزادخان ملازئی کے جانب سے چیف آف خدرانی ملک خادم ھرنائی ملک مہراللہ خان ترین ملک آموجان ترین ملک عثمان ترین ملک غلام جان دادوزئی ملک مظفر خان ترین میاں خان دادوزئی لالئی آغا معصوم آغا حاجی نور محمد ترین عبدالروف درانی محمد یسین ترین حاجی رمضان علیزئی صاحب جان ملازئی ملک حضرت ناصر ملازئی سلام جمالی ودیگر کو پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا تھا
جبکہ چیف آف خدرانی ملک مہراللہ خان ترین کو روایتی دستار پہنایا
ھم ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ھیں

ہرنائی کے دو بڑی قوموں مخیانی ترین اور ونیچی ترین کے درمیان 25 سالہ پرانے صحرا زمین کے سب سے بڑے تنازعے نے جہاں ماضی میں...
30/10/2025

ہرنائی کے دو بڑی قوموں مخیانی ترین اور ونیچی ترین کے درمیان 25 سالہ پرانے صحرا زمین کے سب سے بڑے تنازعے نے جہاں ماضی میں گھر اجاڑ دئیے تھے۔ اس تنازعے کی وجہ سے کئی لوگ بے گھر ہوگئے تھے۔ وہی اب 25 سال کی طویل انتظار کے بعد اب یہ تنازعہ برف کے بلاک کی طرف پگھل کر دیرینہ دشمنی سے دیرینہ دوستی میں بدل گیا۔ دونوں قوموں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے پشتون اور بلوچ بیلٹ کے دیگر قوموں کے لئے بھائی چارے کا ایک مثال چھوڑ دیا۔ بندوق اور مورچہ بندی کی یہ دیرینہ دشمنی اب ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اتحاد کی زنجیر کے ساتھ دوستی میں بدل گئی۔ جن کے تحمل اور سمجھداری نے ہرنائی سمیت پورے بلوچستان کو حیران کردیا۔ جس نے تمام لوگوں کو سابقہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ، ایف سی 81 ونگ کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ارباب علی خان، واحد ثالث مولوی سید نظام الدین شاہ، خدرانی قوم کے سربراہ ملک مہراللہ خان ترین اور ونیچی قوم کے سربراہ ملک حیات خان ونیچی اور لیویز ایس ایچ او سید کامل شاہ کی تعریفیں کرنے پر مجبور کردیا۔

ہرنائی کے ان دونوں قوموں کے درمیان آخری مرتبہ 18 فروری 2025 اس تنازعے ان ایک مرتبہ پھر اس تنازعے نے سر اٹھایا۔ جبکہ دونوں قومیں ایک دوسرے کے لئے مورچہ بند ہوگئے تھے۔ جس نے ہرنائی سمیت پورے بلوچستان کو پریشان کردیا۔ کیونکہ اس میں دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ تھا۔ لیکن پھر ہرنائی اس وقت کے ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ، ایس ایچ او لیویز تھانہ ہرنائی سید کامل شاہ اور دیگر انتہائی مثبت کردار کرتے ہوئے ان دونوں قوموں کو مورچوں سے اتار دیا تھا۔ انہیں صبر اور بھائی چارے کا پیغام دیا تھا۔ جس پر دونوں قوموں نے تن ومن عمل کیا تھا۔ جس سے پورا علاقہ خون ریزی سے بچ گیا تھا۔

ہرنائی اس کے بعد اس فروری 2025 میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے دیگر قبائلی عمائدین اور مذہبی شخصیات سے ملکر اس مسلے کو حل کرنے کا تہہ کرلیا تھا۔ جس میں خاص طور پر مولوی سید نظام الدین شاہ پیچی کو بڑی ذمہ داری سونپی گئی تھا۔ اور باقاعدہ طور پر حضرت ولی کاکڑ خود بھی اس مسلے کی نگرانی کر رہا تھا۔ اس کے بعد علی پیر نے بھی اس مسلے کو حل کرنے کی ذمہ داری مولوی سید نظام الدین شاہ پیچی کو سونپی۔ جس نے دونوں قوموں کے مشران کے پاس فردا فردا جاکر اس مسلے کو حل کرنے کے لئے سخت جدوجہد کی۔ اور انتہائی کم عرصے میں اس مسلے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کو ممکن بنایا۔ اور پھر آخرکار 28 اکتوبر 2025 کو ونیچی قوم نے مخیانی قوم کے پاس جرگہ لایا۔ جس نے انہیں فئ سبیل اللہ معاف کردیا۔ جس کے بعد 29 اکتوبر 2025 کو مخیانی ترین نے ونیچی ترین کے پاس جرگہ لے گیا۔ تو انہوں نے بھی انہیں فی سبیل اللہ معاف کردیا۔ اور پھر دیرینہ دشمنی کا یہ باب ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا۔

ہرنائی کے دو سب سے بڑی قوموں مخیانی ترین اور قوم ونیچی ترین کے درمیان صحرا زمین کا تنازعہ 4 جنوری سال 2000 کو اس وقت بڑھ گیا تھا۔ جب دونوں اقوام اس زمینی تنازعے پر ایک دوسرے کے لئے مورچہ بند ہوگئے تھے۔ جس میں اس تنازعے کے آغاز سے اب تک تقریباً 5 قیمتی جانیں ضائع ہوچکے ہیں۔ جبکہ اس تنازعے میں کئی بندے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ اس زمینی تنازعے میں اب تک ٹوٹل 5 بندے شہید ہوچکے ہیں۔ جن میں حاجی محمد نور بازدانی سکنہ کلی سناڑی، حاجی نیاز محمد جلوانی ونیچی سکنہ کلی بیلی، وزیر محمد ونیچی سکنہ کلی پیر شہر، ملک گل شاہ خان قوم خدرانی سکنہ جلال آباد، سید دلاور شاہ قوم خمیس سکنہ گچینہ شامل ہیں۔ جبکہ ایک بندہ عمل خان قوم دادوزئی سکنہ محلہ اسلام آباد ہرنائی اس تنازعے میں زخمی بھی ہوا تھا۔ جبکہ پسند خان ولد گل خان قوم دادوزئی سکنہ محلہ اسلام آباد ہرنائی پر ہرنائی بازار میں تین دفعہ فائرنگ ہوا تھا۔ تاہم اس میں ایک دفعہ پاوں میں گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ جبکہ باقی دو دفعہ وہ بچ گئے تھے۔ جبکہ اس میں غلطی سے کاکڑ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک چھوٹا بچہ بھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔

ہرنائی اب تک اس مسلے کے حل کے لئے ان دونوں قوموں کے درمیان ماضی میں ایک جرگہ ہوچکا ہے۔ جس میں دونوں قوموں نے پیر علی الگیلانی کو اختیار دیا تھا۔ جس میں انہوں نے اس وقت فیصلہ سناتے ہوئے شہید ہونے والے ہر شخص کا جرمانہ 15 لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔ جبکہ ان میں ایک شخص شہید ملک گل شاہ خان ترین کا جرمانہ 30 لاکھ روپے مقرر کیا تھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا۔ کہ مرحوم ملک گل شاہ خان ترین کو مرکے پر بلاکر دھوکے سے شہید کیا گیا تھا۔ اس وجہ سے اس کا جرمانہ زیادہ ہے۔ جبکہ زمین مخیانی ترین کے حوالے کیا تھا۔ تاہم اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا۔

ہرنائی پرانے زمانے میں بابیان میں صحرا کے مقام پر گورنمنٹ کی طرف سے روڈ بنانے کے لئے اس وقت فرمانہ آتا تھا۔ جس میں کہا جاتا تھا۔ کہ خدرانی قوم بیلی تک اپنا روڈ خود بنائے گا۔ کسیاڑی تک قوم بازدانی خود بنائے گا۔ بیلی کے آگے کٹپال خود پل تک بناتا تھا۔ پل کے آگے دادوزئی لکی بیخ، پیر اڈہ تک بناتا تھا۔ پرانے زمانے میں اس علاقے سے بذرئعہ راستہ پہاڑی علاقے وڑیخہ میں شکار کے لئے کمشنر جاتا تھا۔ تو کمشنر کے لئے شکار کا سامان ٹینٹ وغیرہ اونٹوں پر اسی راستے وڑیخہ تک پہنچایا جاتا تھا۔ تاکہ وہ اس میں بیٹھ کر شکار سے لطف اندوز ہوسکے۔

:الحمدللّه ہرنائی میں مخیانی قوم کے اسپانی خدرانی اور ونیچی قوم کے درمیان گزشتہ 25 سال سے جاری خونی جھگڑے کا میڑ معرکہ 2...
22/10/2025

:الحمدللّه
ہرنائی میں مخیانی قوم کے اسپانی خدرانی اور ونیچی قوم کے درمیان گزشتہ 25 سال سے جاری خونی جھگڑے کا میڑ معرکہ 28 تاریخ کو ہونے جا رہا ہے۔
اللہ کرے یہ تاریخی دن امن، بھائی چارے اور مفاہمت کا پیغام لے کر آئے۔
قوموں کے درمیان نفرت کی دیواریں گر جائیں اور محبت و اتحاد کی فضا قائم ہو۔
یہ وقت ہے ماضی کو بھلا کر امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز کریں گے انشاءاللہ ۔

22/10/2025
ھرنائیبلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما خادم ھرنائی ملک مہراللہ خان ترین ضلعی صدر ملک روح اللہ خان ترین ملک مظفر خان ت...
21/10/2025

ھرنائی
بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما خادم ھرنائی ملک مہراللہ خان ترین ضلعی صدر ملک روح اللہ خان ترین ملک مظفر خان ترین ملک عثمان ترین حاجی نور محمد ترین حاجی عرض محمد ترین ودیگر کا دیوالی کےحوالے سے اقلیتی برادری کو مبارکباد کا پیغام

اہم خبرمخیانی اور ونیچی قبائل کے مابین 2000سے 2025تک جاری خونی تنازعہ صحرا زمین پر جاری دشمنی جس میں کئی قیمتی انسانی جا...
21/10/2025

اہم خبر
مخیانی اور ونیچی قبائل کے مابین 2000سے 2025تک جاری خونی تنازعہ صحرا زمین پر جاری دشمنی جس میں کئی قیمتی انسانی جان ضائع ھوئے
آج 21اکتوبر 2025 کو سید نظام الدین پیچی کو دونوں قبائل کے جانب سے مکمل واک واختیاردینےکے بعد مخیانی قبیلے کے خدرانی اور اسپانی قبیلے کے معتبرین کا مشترکہ اجلاس خادمان ھاوس ہرنائی میں منعقد ھوا جس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو اس جرگے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اپنے فرائض سرانجام دینگے

20/10/2025

ہرنائی نیوز
ویلڈن ہرناٸی دبنگ پولیس ایس ایچ او عبدالمجید دشتی
جوڈیشل مجسٹریٹ ہرنائی وچئیرمین کمیٹی محمد آصف، ممبران کمیٹی ایس پی ہرنائی انجینئر عبدالحفیظ جھاکرانی اور اسسٹنٹ کمشنر ہرنائی عبدالرزاق ترین کی موجودگی میں ضلع ہرنائی کے پولیس اور لیویز کے مختلف تھانوں کے فیصلہ شدہ مقدمات کے کیس پراپرٹیز کو آگ لگاکر تلف کر دیا گیا۔

Address

Harnai
82300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ایشیا نیوز ھرنائی HDTV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share