
22/09/2025
ہرنائی بلوچستان نیوز؛
ہرنائی کے علاقے بابیان یونین کونسل ٹو کلی تکہ بالا سے تعلق رکھنے والے نصیب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے۔ کہ محکمہ تعلیم ہرنائی کے حالیہ ٹیچنگ کے عارضی پوسٹوں میں کرپشن کی انتہا کردی گئی ہے۔ کچھ دن پہلے محکمہ تعلیم ہرنائی ٹیچنگ کے کنٹریکٹ پوسٹوں پر تعیناتیاں ہوئی۔ جن میں بابیان یونین کونسل ون کے ایک شخص جان محمد کو جے وی ٹی کے پوسٹ پر ہمارے یونین کونسل ٹو کے پوسٹ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ حالانکہ جان محمد کا تعلق یونین کونسل ون بابیان سے ہے۔ جوکہ گزشتہ ایس بی کے ٹیچنگ کے پوسٹوں میں جان محمد کا نام یونین کونسل کے پوسٹ پر آیا تھا۔ جوکہ ایک واضح ثبوت ہے۔ جوکہ تعلیم جیسے مقدس محکمے میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئی ہے۔ اس بابت شخص نے اپنا لوکل دو نمبر طریقے سے تبدیل کردیا ہے۔ لہٰذا سیکرٹری تعلیم بلوچستان، کمشنر سبی ڈویژن، ڈپٹی کمشنر ہرنائی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہرنائی اس کا نوٹس لیکر اس کے خلاف کارروائی کریں۔
(منجانب۔ نصیب اللہ ولد ملا گل جان قوم علیانی ترین سکنہ تکہ بالا ہرنائی)