Tariq Amin

Tariq Amin Information system

24/03/2025

یقین، عشق، اور عقیدت کا حسین امتزاج! قاری ادریس اجمل صاحب کی روح پرور نعت، حضور نبی اکرم ﷺ کی شان میں، دلوں کو منور کر دینے والی کمال شاعری کے ساتھ۔ سنیں اور ایمان کو تازگی بخشیں! ✨❤️

31/08/2024
28/03/2023
Friends, those who do not know anything about internet-based earning, take a look at https://www.beingguru.com/online-ea...
13/03/2023

Friends, those who do not know anything about internet-based earning, take a look at https://www.beingguru.com/online-earning-pakistan/ and read till the end.

Then go to Udemy.com, and search for the skill set you want to learn. In the price section, select "FREE" and enroll in that course for FREE and learn.

Give yourself 90 days, 45 days for learning, and 45 days for practice.
Then do the following.

- Create LinkedIn Account
- Create YouTube Account
- Create page
- Create TikTok Account
- Create Instagram Account

Populate all these above accounts with videos, pictures, and posts about your skill set. Remember, the best way of growing in your niche is to teach people.

NOW.

Create 7 GIGS related to your skill set on Fiverr.com. Make sure you use long tail keywords so your GIG is ranked amid high completion on this popular freelancing website.

Also, Create an account on
- Upwork.com
- Guru.com
- Workchest.com

Start bidding on the projects. Keep in mind...
- Only Pick projects that match your expertise, protect your (connects/bids)
- Bid on projects that seem real (Verified employer account, previous payment made to another freelancer)
- Use 7Rangi Formula (Thank me later 🙂 )
- When a client sends you a message, respond quickly and professionally.

Remember, the only key to winning projects is to give clients box solutions your competitor is not giving. Tell them why you are different and a perfect fit for their job. The art of persuasion weighs a long way in the freelancing world.

When you win the freelance world, do not stop.
WHY?

The reason is very simple. Freelancing or working in the GIG economy should be your starting point but not your destination. Think about multiple sources of income.

Think...
- Blog. For example, I own https://beingguru.com (I am a co-founder)
- Digital Products (Games, online store)
- Affiliate Marketing
- Consultancy/Teaching
- YouTube
- Investing in Startups

Give yourself a fair one year *365* days but remember....

The success of your activities online is largely dependent on Digital Marketing because
Digital Marketers are the next millionaires".

Learn how to put your product/service out there in the market, learn how to get eyeballs focused on you, learn how to advertise to the targeted audience, learn how to sell, and most importantly...

Learn how to retain existing clients.

Peace and Love
Hisham Serwar
Copied

Online earning has become increasingly popular with the rise of the internet and digital technology. It is possible for anyone to earn money online regardless of their location, family background, or even a four-year college degree. All you need is a decent internet connection and a computer and you

28/02/2023

*السلام علیکم!*

پاکستان بھر میں ساتویں خانہ و مردم شماری کا آغاز یکم مارچ 2023 سے ہو رہا ہے۔ پاکستان میں یہ پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہو رہی ہے جو کہ TABs کے ذریعے ہو گی۔
پہلے تین دن *لسٹنگ* کا کام ہو گا جس میں عمارتوں کو نمبرز لگائے جائیں گے اور چند بنیادی انفارمیشن معلوم کی جائے گی۔
1: *گھر کے سربراہ کا نام*
2: *سربراہ کا موبائل نمبر*
3: *گھریلو معاشی سرگرمی*

اس کے بعد Enumeration کا عمل شروع ہو جائے گا جس میں ہر گھر سے اس کی تمام معلومات لی جائیں گی ۔۔۔
*لہذا عوم الناس سے گزارش ہے کہ مندرجہ ذیل معلومات کو کسی کاغذ پر خوب صورتی سے لکھ لیں تاکہ آپ کو مردم شماری کے عملے کے سوالات کے جوابات کے لیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔۔۔*
اور عملے کا قیمتی وقت بھی ضائع نہ ہو۔۔۔

ہر گھر سے تین قسم کی معلومات لی جائیں گی جن میں
گھر کے افراد کی معلومات، گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات، جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات

*گھر کے افراد سے متعلقہ معلومات*
1: گھر کے تمام افراد کے نام اور ان کا سربراہ کے ساتھ رشتہ (جو افراد کسی سرکاری و پرائیویٹ نوکری یا کاروبار کے سلسلے میں 6ماہ سے گھر سے باہر رہ رہے ہوں تو ان کا اندارج ادھر گھر میں نہ ہو گا اور نہ ہی وہ گھر کے سربراہ شمار کیے جائیں گے)
2:تمام افراد کی عمریں سالوں میں (عمر جتنے سال مکمل ہو چکی ہے)
3: جنس
4: ازدواجی حیثیت
5: مذہب
6: مادری زبان
7: قومیت (ملک کا نام جس کا شہری ہے)
8: پڑھا لکھا/ ان پڑھ
9: تعلیمی قابلیت (جو جماعتیں پاس کر چکا ہے)
10: ذریعہ آمدن
11: کام جو کر رہا ہے (ملازمت، کاروبار، زراعت یا پینشن وغیرہ)
12: نقل مکانی
13: پیدائش کا ضلع
14: موجوہ ضلع میں کتنے عرصہ سے رہائش پذیر
15: دیکھنے، سننے، چلنے یا بولنے میں مشکلات

*گھر کی عمارت سے متعلقہ معلومات*
1:گھر کی ملکیت
2:گھر کے مالک کی جنس
3:کمروں کی تعداد (جانوروں اور بھوسے والا کمرہ شمار نہ ہو گا)
4: گھر کی تعمیر کا عرصہ
5: گھر کی دیواروں کی ساخت
6: گھر کی چھت کی ساخت
7: باورچی خانے کی سہولت
8:کھانا پکانے کا ذریعہ
9: پینے کے پانی کا ذریعہ
10: روشنی کا ذریعہ
11: غسل خانہ
12: بیت الخلاء
13: بیت الخلاء کی نوعیت
14: ذرائع ابلاغ
15: بیرون ملک مقیم گھر کے افراد

*جواب دہندہ سے متعلقہ معلومات*
1:جواب دہندہ کا نام
2:ولدیت

28/02/2023

حضرات ایک ضروری اعلان سنیں!!!
کل صبح مورخہ یکم مارچ 2023 مردم شماری کے پہلے مرحلے کا آغاز ھو رہا ھے۔
محکمہ مردم شماری کا نمائندہ آپ کے پاس تشریف لائے گا پہلے مرحلے میں صرف گھر کے سربراہ کا نام اور فون نمبر درکار ہو گا اس لئیے آپ سے گزارش ھے کہ گھر کا سربراہ اپنا نام اور فون نمبر کاغذ پر لکھ کر محفوظ کر لے تا کہ وزٹ کے دوران اگر سربراہ گھر میں موجود نہ ہو تو گھر والوں سے سربراہ کا نمبر حاصل کیا جا سکے۔
مردم شماری ایک قومی فریضہ ھے لہذا آپ سے گزارش ہے کی اس قومی فریضہ کی انجام دہی میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں اور نمائندگان کا ساتھ دیں

21/02/2023

اپنی مردم شماری خود کریں

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔1- موضع :یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہ...
30/12/2022

زمین کے کھاتوں میں کھیوٹ، کھتونی، خسرہ نمبر اور دیگر اصلاحات کیا ہیں؟ جانیے اس تحریر میں۔

1- موضع :
یہ ایک بڑا یونٹ ہوتا ہے جو عموماَ ایک بڑے گاؤں یا ایک سے زیادہ چھوٹے گاؤں کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔ موضع کا نام اس گاؤں یا ایریا کے نام پر ہی درج ہوتا ہے ۔
2- کھیوٹ نمبر:
جب موضع بن جاتا ہے تو اس میں بہت سارے لوگوں اور خاندانوں کی زمین شامل ہوتی ہے اس کی تقسیم مزید آسان بنانے کے لیے کھیوٹ نمبر دے دیے جاتے ہیں، مثلا یہ ایک سو ایکڑ ایک خاندان کے پاس ہے اسے ایک نمبر دے دیا کہ فلاں موضع کا یہ کھیوٹ نمبر ہے جو فلاں خاندان کے ان ان حصہ داروں کے پاس ہے۔ یا مختلف خاندانوں یا لوگوں کی زمین کو ملا کر بھی ایک کھیوٹ بنایا جاتا ہے۔ اس کا نمبر تبدیل ہو سکتا ہے جب کوئی زمین فروخت کرتا ہے یا ایسی کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو آپ کے کھیوٹ کا نمبر بدل جاتا ہے۔
3- کھتونی نمبر:
موضع بھی بن گیا، اس میں کھیوٹ نمبر بھی لگ گئے اب کھیوٹ میں بہت سارے مالکان ہیں کسی کے پاس پانچ ایکڑ ہے کسی کے پاس دس اور کسی کے پاس دو ایکڑ تو ان کو کیسے پہچانے گے کہ اس کھیوٹ میں کونسے بندے کی کتنی زمین ہے تو اس کے لیے ہر حصہ دار کو ایک کھتونی نمبر لگا دیا جاتا ہے۔ مثلا کھیوٹ نمبر 1 میں دس ایکڑ زمین ہے اور دو مالک ہیں پانچ پانچ ایکڑ کے تو ان دونوں کو الگ الگ نمبر دے دیا جائے گا پانچ پانچ ایکڑ کا جسے کھتونی نمبر کہتے ہیں۔ یہ نمبر بھی تبدیل ہوتا رہتا ہے جب کوئی اپنے حصے سے فروخت کر دے کسی کو یا ایسی کوئی دوسری تبدیلی ہو۔
4- خسرہ نمبر:
اب ایک کھتونی میں جو پانچ ایکڑ تھے (جو ہم نے مثال میں لیے پانچ ایکڑ، حقیقت میں ان کی تعداد جو بھی ہو گی) ہر ایکڑ کو ایک خاص نمبر دیا جاتا ہے جو خسرہ نمبر کہلا تا ہے۔ یہ نمبر کبھی تبدیل نہیں ہوتا چاہے کوئی فروخت کرے مگر کھیت کا خسرہ نمبر ایک ہی رہے گا۔ اور اس میں کھیت کی چاروں طرف سے پیمائش بھی لکھی ہوتی ہے کہ اس خسرہ نمبر کا جو کھیت ہے اس کی لمبائی چوڑائی وغیرہ کیا ہے۔
5- مساوی: (شجرہ)
یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، کہاں کس کا کھیت ہے کہاں راستہ ہے کہاں کیا ہے سب اس میں ہوتا ہے۔ پٹواری کے پاس یہ نقشہ ایک کپڑے پر بنا ہوتا ہے جسے لٹھا بھی کہا جاتا ہے۔
6- جمع بندی:
اس میں ایک موضع کے کسی کھیوٹ کی کسی کھتونی کے کس خسرہ میں کتنے مالک ہیں سب کی تفصیل درج ہوتی ہے۔ اس میں یہ بھی درج ہوتا ہے کہ مالک کون ہے اور زمین کاشت کون کر رہا ہے ٹھیکہ پر یا کیسے۔ زمین کی فرد بھی اسی رجسٹر کی تفصیل کی بنیاد پر جاری ہوتی ہے۔
7- گرداوری:
آپ جس رقبہ کے مالک ہیں یا مزارع ہیں اس رقبہ میں کیا کاشت ہوتا ہے یا کیا کاشت کیا ہوا ہے اس کی تفصیل بھی پٹواری درج کرتا ہے اسے گردوری کہتے ہیں۔

اہم نوٹ: زمین خریدتے وقت ہمیشہ خسرہ نمبر کی فرد کی بنیاد پر زمین خریدیں۔

مثلا فرض کریں ایک بندہ دو ایکڑ کا مالک ہے اس کا کھیوٹ نمبر 1 اور اس کے دو ایکڑ کھیوٹ نمبر 1 کی الگ الگ کھتونی نمبر 5 خسرہ نمبر 50 اوردوسرا ایکڑ کھتونی نمبر 10 میں خسرہ نمبر 100 ہیں۔ آپ اس سے ایک ایکڑ خریدنا چاہتے ہیں اور وہ آپ جو پسند کرتے ہیں اس کا خسرہ نمبر 50 ہے مگر اسے فرد اس 50 نمبر خسرہ کی نہیں بلکہ پوری رقبے کی کھیوٹ سے ملتی ہے جس میں وہ آپ کے نام ایک ایکڑ کروا دیتا ہے تو اب قانوناَ آپ اس کے دونوں ایک میں خسرہ نمبر 50 اور خسرہ نمبر 100 میں آدھے آدھے ایکڑ کے مالک بن جائیں گے اور اگر خسرہ نمبر 50فرد ہی آپ کو دے گا تو اس کی بنیاد پر وہی ایکڑ پورا آپ کے نام لگے گا۔ بیشک وہ آپ کو آپ کا پسند کیا ہوا خسرہ نمبر 50 ہی کاشت کے لیے دے رہا ہو مگر مستقبل میں آپ کے بچوں میں جھگڑا ہو سکتا ہے کہ آپ کے یا اس کے بچے کہیں آپ کا آدھا ایکڑ یہاں بول رہا ہے یہاں جاؤ ہمارا وہاں ہے ہم وہاں جائیں گے وغیرہ۔ یہ تو دو ایکڑ کی مثال تھی اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کسی زیادہ ایکڑ کے مالک سے زمین خرید لیں تو بعد میں وہ کہتا ہے کہ میں نے یہ ایکڑ نہیں بلکہ کوئی دوسرا دیا تھا لہذا اسے کاشت کرو جا کر وہ چاہے بنجر ہو۔ اس لیے زمین لینے سے پہلے تسلی کر لیا کریں۔

Address

Govt. Elementary School Gulpur
Hasilpur
63000

Opening Hours

Monday 08:45 - 15:00
Tuesday 08:45 - 15:00
Wednesday 08:45 - 15:00
Thursday 08:45 - 15:00
Friday 09:00 - 12:30
Saturday 09:00 - 12:00

Telephone

+923026594399

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tariq Amin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share