27/06/2023
*حاصلپور )اسسٹنٹ کمشنراحمد سلیم چشتی کی ہدائت پر چیف آفیسر بلدیہ وقاص گجر نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کےلیے شہر کے مختلف چوکوں میں بیگز تقسیم کیے اس موقع پع انکا کہنا تھا کہ جانوروں کی باقیات میونسپل کمیٹی کچرا دانوں یا مختص جگہوں پر رکھیں تاکہ عملہ عید کے دنوں میں مثالی اقدام یقینی بنائے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع صفائی ستھرائی اور آلائشوں کو مناسب طور پر ٹھکانے لگانے اور قربانی کے جانوروں کی باقیات کے لیے عوام الناس بایوڈیگریبل بیگ استعمال کریں اور میونسپل کمیٹی کے کچرا دانوں یا مختص کردہ جگہوں پر رکھیں مزید عملے کو ہدائت کی کہ قربانی والے گھروں میں بیگ تقسیم کیے جائیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ۔نے مختلف چوک اور شاپس پر جاکر شہریوں میں بیگ تقسیم کیے تاکہ وہ جانوروں کی آلائشیں ان میں پیک کر کے کچرہ دانوں یا مختص کردہ جگہوں پر رکھیں تاکہ بروقت صفائی ہوسکے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے اور ڈیوٹی روسٹر جاری کرنے کی ہدائت کی اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ وقاص گجر سب انجنیر فہیم سلیم سب انجنیرملک حمید سینٹری انسپکٹر رانا لیاقت علی سمیت دیگر سٹاف مجود تھا*