Usama Ramzan Official

Usama Ramzan Official وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُزِلُّ مَن تَشَاءُ.💞💞💞 Just For News and Entertainment And Public Views

اگر ایک لڑکی کا وزن 45 کلو گرام ہے اور اس نے High Heel اونچی ایڑی والا جوتا پہننا ہوا ہے تو اس لڑکی کے جوتے کا زمین پر پ...
19/04/2025

اگر ایک لڑکی کا وزن 45 کلو گرام ہے اور اس نے High Heel اونچی ایڑی والا جوتا پہننا ہوا ہے تو اس لڑکی کے جوتے کا زمین پر پڑنے والا پریشر 6000 پاؤنڈ وزنی ہاتھی کے پریشر سے بھی 33 گنا زیادہ ہوسکتا ہے۔
پاؤں کی X-RAY مشین سے لی گئی تصویر سے پاؤں کی ہڈیوں اور ٹخنے کی ہڈی کی پوزیشن واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے
باقی فیصلہ کرنے کا اختیار جوتا پہننے والی خواتین پر منحصر ہے۔

Parwan School Bakhshan Khan 📢 Admission Open for 2025! 📢🏫 Parvaan School – A Gateway to Excellence!✨ Classes: Playgroup ...
07/02/2025

Parwan School Bakhshan Khan
📢 Admission Open for 2025! 📢
🏫 Parvaan School – A Gateway to Excellence!

✨ Classes: Playgroup to Matric
🚌 Safe & Reliable Transport Available
📚 Quality Education | Experienced Teachers | Modern Learning

📍 Give your child the best start to a bright future! Enroll today.

📞 Limited Seats Available – Apply Now!

اویمیاکون (Oymyakon) نامی یہ گاؤں روس میں واقع ہے اور یہ دنیا کا سرد ترین آباد علاقہ مانا جاتا ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت ان...
30/11/2024

اویمیاکون (Oymyakon) نامی یہ گاؤں روس میں واقع ہے اور یہ دنیا کا سرد ترین آباد علاقہ مانا جاتا ہے۔ یہاں کا درجہ حرارت انتہائی کم یعنی منفی 71 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہماری روزمرہ کی زندگی میں جو سردی محسوس ہوتی ہے، وہ اس کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔

پاکستان کے کچھ علاقوں جیسے مری اور کوئٹہ میں بھی سردی پڑتی ہے، لیکن وہاں کا درجہ حرارت اویمیاکون کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔

یہاں کا موسمیاتی ماحول زندگی کو انتہائی چیلنجنگ بنا دیتا ہے۔

30/11/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Abdul Rehman, M Qasim

نان کی ابتدا کب ہوئی نان کی ابتدا قدیم دور میں ہوئی اور اس کی تاریخ وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کی ابتدائی تہذیبوں سے جڑی...
25/11/2024

نان کی ابتدا کب ہوئی
نان کی ابتدا قدیم دور میں ہوئی اور اس کی تاریخ وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کی ابتدائی تہذیبوں سے جڑی ہوئی ہے۔ نان کی ایجاد کی درست تاریخ معلوم نہیں ہے، لیکن یہ قدیم فارس (موجودہ ایران) اور ہندوستان کی روایتی روٹیوں میں شامل رہا ہے۔

نان کا لفظ فارسی زبان سے آیا ہے، جس کا مطلب "روٹی" ہوتا ہے۔ یہ قدیم فارسی سلطنت میں خاص مواقع اور دعوتوں پر بنایا جاتا تھا۔ وقت کے ساتھ، نان کی ترکیب اور اقسام مختلف ثقافتوں اور علاقوں میں رائج ہوگئیں۔

ہندوستانی مغل دور میں نان خاص طور پر مشہور ہوا، جب مغل بادشاہوں کے دربار میں یہ خمیر سے بنی ہوئی نرم اور خستہ روٹی خاص پکوانوں کے ساتھ پیش کی جاتی تھی۔ آج بھی نان مختلف شکلوں اور ذائقوں میں، جیسے کہ مکھن نان، لہسن نان، اور تندوری نان، جنوبی ایشیا کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں مقبول ہے۔

چاہے آپ یقین کریں یا نہ کریں آپ کے سب سے زیادہ بدترین دشمن وہ لوگ ہیں جن کی آپ پہلے مدد کر چکے ہیں۔
17/11/2024

چاہے آپ یقین کریں یا نہ کریں آپ کے سب سے زیادہ بدترین دشمن وہ لوگ ہیں جن کی آپ پہلے مدد کر چکے ہیں۔

کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ تاریخ کا سب سے طویل سرجری آپریشن 1951 میں ہوا تھا، جو 96 گھنٹے تک جاری رہا؟یہ سرجری جرٹروڈ لیونڈو...
17/11/2024

کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ تاریخ کا سب سے طویل سرجری آپریشن 1951 میں ہوا تھا، جو 96 گھنٹے تک جاری رہا؟
یہ سرجری جرٹروڈ لیونڈوسکی نامی خاتون پر کی گئی، جن کا وزن آپریشن سے پہلے تقریباً 270 کلوگرام تھا۔ ان کے جسم میں ایک بلیچ بیگ کی طرح کا تھیلا تھا، جس کا وزن تقریباً 135 کلوگرام تھا۔
ڈاکٹرز نے اس تھیلے کو براہ راست نکالنے کے بجائے، 4 دن تک اس میں موجود سیال مادہ نکالا، تاکہ اس کا وزن کم ہو کر تقریباً 45 کلوگرام رہ جائے اور پھر اسے کامیابی سے نکال لیا گیا۔
یہ میڈیکل تاریخ کی ایک منفرد اور غیر معمولی مثال ہے!

*روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین  یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلوٹو...
17/11/2024

*روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں ۔ یہ سیارہ پلوٹو کے سائز کا ہے. روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں، اسکی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں، یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں*
⭕ دنیا کی سب سے لمبی ریلوے لائن بھی روس میں ہی ہے۔ یہ 9200 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگر ایک طرف سے نان سٹاپ سفر شروع کیا جائے تو آخری سٹیشن تک پہنچتے پہنچتے 153 گھنٹے (6 دن سےبھی زیادہ) لگ جاتے ہیں، صرف ماسکو سے 90 لاکھ لوگ میٹرو ریلوے سے روزانہ سفر کرتے ہیں.
⭕ روس کی کل آبادی 15 کروڑ کے قریب ہے اور خواتین کی تعداد مردوں سے ایک کروڑ زیادہ ہے، شرح خواندگی تقریبا 100 فیصد ہے، دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی گیس کے ذخائر یہاں پائے جاتے ہیں، یورپ اپنی 40 فیصد گیس روس سے حاصل کرتا ہے
⭕ روس کے پاس 8400 ایٹمی ہتھیار ہیں جبکہ پاکستان کے پاس 165 ہتھیار بتائے جاتے ہیں، روس نے 2017 میں 66 ارب ڈالرز دفاع کا بجٹ رکھا تھا.
⭕ روس پر کسی ملک کا قبضہ کرنا تقریبا ناممکن ہے۔ اسکی وجہ وہاں کا سرد ترین موسم اور رقبہ ہے۔ بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق روس پر مکمل قبضے کرنے کیلئے تقریبا سوا کروڑ فوج درکار ہے۔۔
⭕ روس کے بارے میں یہ بات بھی مشہور رہی ہے کہ اس نے 15 کے قریب خفیہ شہر آباد کئے ہوئے ہیں، ان شہروں کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وہاں کون رہتا ہے، کیا ہوتا ہے؟

یہی حال رہا تو دس سال بعد سموگ ہی سموگ ہوگیہر جگہ۔ ہر ماہہر جگہ اپنی پسند کے پودے لگاٸیں خاص کر بڑے درخت اور ضرور لگاٸیں...
16/11/2024

یہی حال رہا تو دس سال بعد سموگ ہی سموگ ہوگی
ہر جگہ۔ ہر ماہ
ہر جگہ اپنی پسند کے پودے لگاٸیں خاص کر بڑے درخت اور ضرور لگاٸیں۔ جگہ نہیں تو گملے اور ڈبے۔ آکسیجن کے ساتھ اچھی آب و ھوا اور سموگ سے بچت

کراچی کی انتہائی مختصر سی دلچسپ تاریخکراچی ایک قدرتی بندرگاہ ہے جس کی تاریخ بھی بہت قدیم ہے اور کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظ...
16/11/2024

کراچی کی انتہائی مختصر سی دلچسپ تاریخ
کراچی ایک قدرتی بندرگاہ ہے جس کی تاریخ بھی بہت قدیم ہے اور کہا جاتا ہے کہ سکندر اعظم وادی سندھ میں اپنی مہم کے بعد فوج کی واپس روانگی کے لیے کروکولا (کراچی) میں مقیم ہوا۔

عرب اس علاقہ کو دیبل کے نام سے جانتے تھے جس میں موجودہ کراچی کے چند علاقے اور جزیرہ منوڑہ وغیرہ شامل تھے۔

تاہم 1772 میں کولاچی نامی گاﺅں تجارتی مرکز میں تبدیل ہونا شروع ہوا تو شہر کی فصیل بنائی گئی جس کے ایک دروازے کا رخ سمندر کی طرف تھا جسے کھارادر کا نام دیا گیا جبکہ لیاری ندی والے دروازے کو میٹھا در کہا گیا۔
انگریزوں نے 1839 میں اس شہر پر حملہ کرکے قبضہ کرلیا اور پھر اسے ضلع کی حیثیت دے دی جس کے بعد یہ پھیلنا شروع ہوگیا۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں اکثر پرانی عمارات کا فن تعمیر کلاسیکی برطانوی نوآبادتی طرز کا ہے۔
1936 میں سندھ کو صوبہ بنایا گیا تو کراچی اس کا دارالحکومت بنا جبکہ 1947 میں پاکستان کے قیام کے بعد یہ پاکستان کا دارالحکومت بن گیا، اُس وقت شہر کی آبادی چند لاکھ تھی مگر پاکستانی صدرمقام بننے کی وجہ سے اس کی آبادی بڑھنے لگی۔

اب کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور صنعتی و تجارتی مرکز ہے۔

‏جنہوں نے زندگی میں آگے نکلنا ہوتا ہے وہ وسائل کا رونا نہیں روتے!
07/11/2024

‏جنہوں نے زندگی میں آگے نکلنا ہوتا ہے وہ وسائل کا رونا نہیں روتے!

زلزلہ 8 اکتوبر 2005..🥺صبح 8:52 منٹ مقامی وقت ، شدت 7.6 ، دورانیہ 52 سیکنڈ، آج 19سال مکمل ہو گئے...ویسے تو پورے پاکستان م...
08/10/2024

زلزلہ 8 اکتوبر 2005..🥺
صبح 8:52 منٹ مقامی وقت ، شدت 7.6 ، دورانیہ 52 سیکنڈ، آج 19سال مکمل ہو گئے...
ویسے تو پورے پاکستان میں ہی بیشتر مقامات پر نقصان ہوا تھا مگر کشمیر مری راولپنڈی کے گردونواح میں شدید نقصان ہوا تھا اللہ پاک سب شہدا کی مغفرت فرمائے

Address

Chk 12 F/W
Hasilpur

Telephone

+923167855991

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Usama Ramzan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Usama Ramzan Official:

Share