حسن ابدال میں موسلادھار بارش کے باعث جھاری کس کے مقام پر گاڑی ریلے میں بہہ گئی
31/07/2025
حسن ابدال میں موسلادھار بارش کے باعث جھاری کس کے مقام پر گاڑی ریلے میں بہہ گئی۔گاڑی میں سوار پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔۔جبکہ پانچ افراد لاپتا ہو گئے ہیں۔۔ریسکیو کے مطابق بہہ جانے والوں میں چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہے
31/07/2025
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا حسن ابدال میں گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے چار خواتین کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ رنج
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت
30/07/2025
28/07/2025
حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی سائیکل سوار کو ٹکر، موقع پر جاں بحق
تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر کی سائیکل سوار کو ٹکر، جس کے نتیجے میں 30 سالہ انور ولد نوید موقع پر جاں بحق ہو گیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا
28/07/2025
حسن ابدال، ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے 1 شخص زخمی
تفصیلات کے مطابق تحصیل حسن ابدال کے علاقے پتھر گڑھ میں بلاک فیکٹری میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 24 سالہ احمد علی ولد رضا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا
26/07/2025
📷 ارشد محمود ایک کیمرا مین، ایک باپ، ایک انسان... اور اب ایک زندہ لاش
یہ وہی ارشد بھائی ہیں جو برسوں تک کیمرے کے پیچھے رہ کر ہمیں سچ دکھاتے رہے
گولیوں کی تپش، دھوئیں کی چادر، بارش کا طوفان ہو یا احتجاج کا شور وہ ہمیشہ فیلڈ میں ڈٹے رہے، صرف اس لیے کہ ہمیں حقیقت دکھا سکیں
مگر آج وہی ارشد بھائی کینسر جیسے بے رحم مرض سے لڑ رہے ہیں
اور ان کے آس پاس ہیں چار ننھی بیٹیاں جن کے چہروں پر کبھی باپ کی محبت کی روشنی چمکتی تھی، آج وہ چہریں سائے کے پیچھے چھپ گئی ہیں
نیشنل پریس کلب کی طرف سے صرف 5000 روپے کی امداد؟
کیا ایک صحافی، ایک باپ، ایک انسان کی قیمت اتنی کم ہے؟
کیا ہم صرف تب ہی جاگیں گے جب ارشد بھائی کی تصویر سیاہ فریم میں دکھائی دے گی؟
کیا اس وقت ہماری غیرت سو چکی ہو گی؟
صحافی بھائیو اور بہنو، ہم اپنی سالگرہوں پر کیک، ہوٹل، ڈیجیٹل کیمرے، مہنگے تحفے اور شام کی محفلوں پر ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں
تو چلو، اس بار کچھ الگ کریں
اپنی سالگرہ کا خرچ بچا کر ارشد بھائی کو دے دیں
ہو سکتا ہے وہی رقم ان کی دوا بن جائے، ان کی بیٹیوں کے اسکول یا کھانے پینے کے خرچے کا وسیلہ بن جائے
یہ صرف ارشد بھائی کی جنگ نہیں
یہ ہم سب کی انسانیت، غیرت اور صحافت کے ضمیر کا امتحان ہے
اگر مالی مدد کر سکتے ہیں تو ضرور کریں
اگر نہیں کر سکتے تو صرف یہ پوسٹ شیئر کر دیں
شاید آپ کا ایک شیئر کسی ایسے ہاتھ تک پہنچ جائے جو واقعی مدد کر سکتا ہو
ارشد محمود بھائی کا نمبر -2238253 0300
مت بھولیں
آج ارشد ہے، کل ہم بھی ہو سکتے ہیں
17/11/2024
بابا گورونانک کے 555ویں جنم دن کی تقریبات کا سلسلہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں جاری ہیں۔ان تقریبات میں بھارتی سکھ یاتریوں سمیت ہزاروں ملکی و غیر ملکی یاتری بھی اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں
Be the first to know and let us send you an email when Hassan Abdal Ki Awaz Page posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.