06/08/2025
ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد
مس منیجمنٹ ۔۔ فنڈز کی کمی ۔۔ یا کچھ اور ۔۔
کروڑوں کی لاگت سے چلنے والے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے لازوال مسائل ۔۔
سب سے بڑا مسئلہ پانی نہیں ہوتا اور واش رومز کی صفائی بالکل نہیں ہوتی ۔۔
گائنی وارڈز کی نرسز اور عملہ نہایت ہی بدتمیز اور بد اخلاق ہے اپنے رومز میں موبائل فون میں مصروف رہتے ہیں مریضوں کو میڈسن وغیرہ کے لیے بلایا جائے تو نہایت ہی بدتمیزی کرتی ہیں اور کوئی خاص توجہ نہیں دیتیں ۔۔ گیٹ پر مامور سیکیورٹی عملہ سفارشی اور من پسند افراد کو اندر جانے دیتے ہیں ۔۔
اکثر گیٹ پر مامور آفس کا عملہ ڈیوٹی پر دیر سے آتا ہے اور جلدی چلے جاتے ہیں ۔۔ اور لوگوں کے 50 روپے سے نیچے پیسے یہ کہہ کر رکھ لیتے ہیں کہ ٹوٹے ہوئے نہیں ہیں واپسی پر ملیں گے اور واپسی پر وہ ادھر ہوتے ہی نہیں ہیں ۔۔ صحن میں موجود نماز کے لیئے مخصوص جگہ پر لوگ سوئے ہوئے ہیں ۔۔ مہمان خانوں میں لوگ بستر لگا کر کئی دنوں سے سوئے رہتے ہیں ۔۔
اور صفائی نہ ہونے کے برابر ہے ۔۔
وارڈز میں بیڈز۔۔ویل چیئر اور کرسیاں ٹوٹی پھوٹی ہیں ۔۔
ایک بار پھر لکھ رہا ہوں ۔۔ نرسز انتہائی بد تمیز اور بد اخلاق ہیں اور اپنی ڈیوٹی بالکل بھی نہیں دیتیں۔۔
اس کے علاوہ پورے ہسپتال کا یہی حال ہے ۔۔
ہسپتال کے صحن میں لانز وغیرہ بہت خوبصورت ہیں لیکن عوام کے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے ۔۔
اس کے علاوہ بھی بہت سے مسائل ہیں ۔۔
جو ہسپتال منیجمنٹ اچھی طرح جانتی ہے
کیا ہسپتال منیجمنٹ ، فلاحی تنظیموں اور سیاسی نمائندوں ، انتظامیہ ، سول سوسائٹی نے ان بنیادی مسائل پر کبھی توجہ دی ہے اور ان جگہوں کا کبھی دورہ کیا ہے اگر نہیں تو ضرور کرنا اور پھر کہنا میں نے غلط لکھا ہے
یہ کوئی سیاسی پوست نہیں ہے حقیقت ہے ۔۔ مجھے خود ایک مریض کے ساتھ جانے کا اتفاق ہوا ۔۔اور یہ میرا آنکھوں دیکھا حال ہے ۔۔
یاد رکھیں جتنے بھی ادارے یا لوگ ان مسائل کو حل کر سکتے ہیں یا کروا سکتے ہیں ۔۔ نہیں کرتے تو غریبوں کی آہ ان کو ضرور لگے گی ۔۔ اگر اس دنیا میں نہیں تو آخرت میں ضرور جواب دینا ہوگا ۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
Dpo Abbottabad
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa
Iftikhar Ahmed Khan Jadoon
Ali Asghar Khan (Official)
Deputy Commissioner Abbottabad
Ali Amin Khan Gandapur
Health Department, KP