HavelianNet

HavelianNet Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from HavelianNet, News & Media Website, Havelian. Net, Haripur Road, Havelian.

23/08/2026

عقیل خان ایڈووکیٹ مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حویلیاں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

23/08/2026

امان اللہ خان جدون ایڈووکیٹ مرکزی سیرت کمیٹی تحصیل حویلیاں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

23/08/2026

بانڈہ صاحب خان تا کوکل،برسین ،دوبیاں اورگجل 53 کروڑ کی لاگت سے مین اور لنک روڈز کا افتتاح کر دیا گیا،ایم این اے علی اصغر خان اور ایم پی اے افتخار خان جدون نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا،
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

21/08/2026

حویلیاں پریس کلب اور ہلیپ فاونڈیشن کے زیر انتظام حویلیاں مکتب تعلیم القرآن میں الشفاء آئی ٹرسٹ کے تعاون سے آنکھوں کا مفت علاج کا کیمپ
اس کیمپ کا آغاز صبح دس بجے سے کیا کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کی آنکھوں کا مفت معائنہ اور مفت عینک اور ادویات مریضوں کو دی گئی اس موقع پر ہلیپ فاونڈیشن حویلیاں پریس کلب اور مکتب تعلیم القرآن کے زمہ دران نے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے انھیں کیمپ کی جانب سے دی جانے والی فری سہولیات فراہم کیں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی جن میں مرد خواتین بوڑھے بزرگوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہلیپ فاونڈیشن حویلیاں کے زمہ دار حافظ مظہر حسین نے کہا ہم ایک عرصہ سے حویلیاں پریس کلب کے اشتراک سے سو سے زائد فری میڈیکل کیمپس لگا چکے ہیں جن میں ہزاروں افراد کا الحمدللہ فری علاج کی سہولت میسر اچکی ہے اور انشااللہ آہندہ بھی اسی سلسلہ کو جاری رکھیں گے
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

حویلیاں میں ریڑھی بانوں کے ساتھ انتظامیہ اور ٹی ایم اے (TMA) کے اس دوہرے رویے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے...
21/08/2026

حویلیاں میں ریڑھی بانوں کے ساتھ انتظامیہ اور ٹی ایم اے (TMA) کے اس دوہرے رویے پر عوامی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
ایک طرف دن کے وقت خود ساختہ یا انتظامی افسران کی جانب سے تجاوزات کے نام پر کارروائیاں کی جاتی ہیں اور غریب ریڑھی بانوں کو ہٹا دیا جاتا ہے، جبکہ دوسری طرف شام ہوتے ہی ٹی ایم اے اہلکار انہی جگہوں پر کاروبار کرنے کے عوض فیس (پرچی) وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں۔
**اس صورتحال کے اہم پہلو:**
* **دوہرا معیار:** دن کو غیر قانونی قرار دے کر بھگایا جانا اور شام کو فیس لے کر بیٹھنے کی اجازت دینا انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے۔
* **غریب کاسبوں کا استحصال:** روزانہ کی بنیاد پر کمانے والے چھوٹے تاجر اور ریڑھی بان اس دہری پالیسی کی وجہ سے ذہنی اور مالی مشکلات کا شکار ہوتے ہیں۔
* **عوامی مطالبات:** مقامی شہریوں اور ریڑھی بانوں کا مطالبہ ہے کہ:
* ریڑھی بانوں کے لیے ایک مخصوص اور مستقل جگہ (گرین زون/مخصوص منڈی) تعینات کی جائے۔
* ٹی ایم اے کی جانب سے وصول کی جانے والی فیسوں کی شفافیت اور قانونی حیثیت کو واضح کیا جائے۔
* بلاجواز ہراسانی کے بجائے مستقل اور جامع حکمت عملی اپنائی جائے۔

20/08/2026

حویلیاں تنولی پلازہ سیدنا امیرمعاویہ چوک میں ہیومن رائٹس کے باقاعدہ آفس کی افتتاحی تقریب
ایس پی ٹریفک اشتیاق خان، صدر ایوان تجارت ہزارہ ڈویژن خورشید اعظم خان، اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں اسامہ خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک شہزاد محمود اعوان، چوہدری مقبول، محمد یونس اعوان اور دیگر کر رہے ہیں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب
#

17/08/2026

تحصیل حویلیاں کے گاؤں حاجیہ میں تاریخ رقم ہو گئی
فیض اللہ خان جدون اف لنگرہ کی کوششوں سے دوہرے قتل کا ایک ہفتے میں راضی نامہ
ایک ہفتہ قبل گاؤں حاجیہ میں ایک ہی خاندان کے دو نوجوان گھریلو ناچاکی پر قتل ہو گئے تھے ایک ہفتے کے اندر دونوں رشتہ داروں کو ایک دوسرے سے ملا دیا گیا
ڈسٹرکٹ یوتھ چیف ارگنائزر مسلم لیگ ن ضلع ایبٹ اباد فیض اللہ خان جدون سردار فرید سردار اصف صوبیدار نہیم چیئرمین مشتاق خان چیئرمین ابرار خان جدون چیئرمین جاوید خان جدون چیئرمین نعیم خان جدون کی انتھک کوششوں سے دور قتل کا ایک ہفتے میں رضی نامہ ہو گیا گرینڈ جرگہ میں سردار سلیم رضا اور سردار ذوالقرنین حیدر چوہدری عدیل سردار طاہر قادر اور وادی نیلاں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات پولیس وکلا اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی
شرکاء نے اس موقع پر خطاب بھی کیا انہوں نے اس تاریخی جرگے کو انے والے وقت کے لیے امن کا پہلا قطرہ قرار دے دیا دور قتل کا ایک ہفتے میں راضی نامہ ایک ہی خاندان کے لوگوں کی اعلی ظرفی صبر استقامت اور امن کے لیے بہت بڑی قربانی قرار دے دیا گیا
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

17/08/2026

حویلیاں۔یونین کونسل دیوال کے گاؤں جنڈالہ میں تین ماہ قبل کرکٹ میچ میں جھگڑے کے دوران قتل ہونے والے سردار مدثر کے والد ناظم اورنگزیب کی دکھ بھری باتیں
رپورٹ حویلیاں پریس کلب

Address

Havelian. Net, Haripur Road
Havelian
22500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when HavelianNet posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to HavelianNet:

Shortcuts

Share