PAL PAL News

PAL PAL News Local News Web Channel

26/07/2026

حویلیاں عمران خان کی بہن حلیمہ خان کی آمد اور کارکنوں سے خطاب ۔

سلطان پور میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا، حاجی افسر خان اور سابق ناظم منصف خان کی پی ٹی آئی میں شمولیتسلطان پور میں پاکست...
22/07/2026

سلطان پور میں مسلم لیگ (ن) کو بڑا دھچکا، حاجی افسر خان اور سابق ناظم منصف خان کی پی ٹی آئی میں شمولیت
سلطان پور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اس وقت بڑا سیاسی دھچکا لگا جب حاجی افسر خان اور سابق ناظم منصف خان نے 35 سالہ رفاقت ختم کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
انہوں نے ایم این اے علی اصغر خان اور ایم پی اے افتخار احمد خان جدون کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقے کی ترقی، عوامی خدمت اور مثبت سیاست کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر تحصیل صدر احمد نواز خان، ایوب خان، خانویز خان، حسن خان، اخیار احمد خان اور مانی خان بھی موجود تھے، جنہوں نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور اس شمولیت کو پی ٹی آئی کے لیے ایک اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا۔

20/07/2026

ایبٹ آباد سوزوکی پک اپ بارش کے دوران پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے گہرے نالے میں جا گری اِس کا ذمیدار کون؟

حویلیاں: ویلج کونسل لنگرا کے سینیٹری ورکرز نے شدید بارش کے دوران فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے لنگرا بائی پاس پر...
20/07/2026

حویلیاں: ویلج کونسل لنگرا کے سینیٹری ورکرز نے شدید بارش کے دوران فرض شناسی کی عمدہ مثال قائم کرتے ہوئے لنگرا بائی پاس پر بند ہونے والی پانی کی نکاسی کو بڑی محنت اور بروقت کارروائی سے بحال کر دیا۔

بارش کے باعث نکاسی آب بند ہونے سے سڑک پر پانی جمع ہو گیا تھا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر اور گاڑیوں کی آمدورفت دشوار ہو گئی تھی۔ سینیٹری عملے نے مسلسل کوششوں کے بعد نالیاں اور گزرگاہیں کھول کر پانی کی نکاسی ممکن بنائی، جس سے ٹریفک معمول پر آ گئی۔ مقامی شہریوں نے سینیٹری ورکرز کی بروقت خدمات اور انتھک محنت کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

20/07/2026

**آزاد کشمیر: نیلم میں کلاؤڈ برسٹ، شاہ کوٹ نالہ بھر گیا، متعدد مکانات اور دکانیں متاثر**
نیلم کے علاقے کٹھہ پیران میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث شاہ کوٹ نالہ طغیانی کا شکار ہو گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم 6 مکانات، 16 دکانیں، ایک مسجد، ایک نجی مڈل اسکول، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول، 6 لکڑی کے پل، 3 گاڑیاں (ایک کیری وین اور دو جیپیں) اور 11 پن چکیاں متاثر ہوئی ہیں۔

20/07/2026

حویلیاں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا پر روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگے

حویلیاں: دو گروپوں میں تصادم، کراس فائرنگ سے 13 افراد شدید زخمی، حویلیاں :مجموعہ گاؤں میں دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ...
10/07/2026

حویلیاں: دو گروپوں میں تصادم، کراس فائرنگ سے 13 افراد شدید زخمی،
حویلیاں :مجموعہ گاؤں میں دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی کے بعد خوفناک تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کراس فائرنگ سے 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، مجموعہ گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں طرف سے ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی گئی۔ فائرنگ کے اس تبادلے میں 13 افراد گولیوں لگنے (Firearm Injuries) سے شدید زخمی ہوئے۔
تمام زخمیوں کو فوری طور پر ٹائپ ڈی (ٹی بی) ہاسپٹل حویلیاں منتقل کیا گیا، جہاں ہسپتال انتظامیہ اور طبی عملے نے ہائی الرٹ رہتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوری ہنگامی طبی امداد (Emergency Treatment) فراہم کی اور ان کی حالت کو سنبھالنے کی ہر ممکن کوشش کی۔
تمام زخمی گولیوں کے زخموں کے باعث شدید نوعیت کی حالت میں تھے۔ ٹائپ ڈی ہاسپٹل میں ابتدائی اور لازمی طبی امداد دینے اور مریضوں کی حالت کو مینیج کرنے کے بعد، انہیں مزید تفصیلی اور ماہرانہ علاج کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس (AMC) ایبٹ آباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

27/06/2026

پاکستان بھر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے 5.7ریکارڑ

18/06/2026

HAVELIAN RAILWAY STATION 🚉

04/06/2026

Address

Havelian
Havelian
22500

Telephone

+923449040550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PAL PAL News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share