BRS News

BRS News BRS News — بنیادی حقیقت تلاش ٹریکر

27/08/2026

حکومت نے نومولود بچوں کے لواحقین کیلئے فی کس 50 لاکھ روپے مالی معاوضے کا اعلان کر دیاہے۔

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاکہلاک دہشت گردوں ...
27/08/2026

سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد

- *ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت سید ولی ولد عبدالغنی، سکنہ ننگرہار، افغانستان کے نام سے ہوئی۔ افغان مہاجر کارڈ برآمد*

- *سید ولی ولد عبدالغنی قبل ازیں افغانستان سے پاکستان دہشت گردی کی غرض سے داخل ہونے والے 3 خودکش حملہ آوروں میں سے ایک ہو سکتا ہے، مزید تحقیقات جاری*

- *دیگر فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے تعاقب اور سرچ آپریشن جاری*

*پریس ریلیز*

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) خیبرپختونخوا کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئیں کہ فتنہ الخوارج JUA جمروز گروپ کی قیادت میں سیکیورٹی فورسز کو ٹارگٹ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی غرض سے منصوبہ بندی کرنے والے دہشت گرد میراکچوڑی کے مقام پر موجود ہیں۔

مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی SWAT ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ مذکورہ مقام، قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی، پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) شروع کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے جوانوں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جو تقریباً 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی۔ فائرنگ تھم جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک پائے گئے جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے جوانوں نے انتہائی پیشہ ورانہ حکمتِ عملی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کارروائی انجام دی، جس کے باعث تمام اہلکار محفوظ رہے۔

سرچ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوفیں، ایک پستول، ایک ہینڈ گرینیڈ، 7 میگزین اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے، جنہیں مزید تفتیش اور فرانزک تجزیے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید برآں، ایک ہلاک دہشت گرد کی جیب سے افغان مہاجر کارڈ برآمد ہوا، جس سے مذکورہ دہشت گرد کی شناخت سید ولی ولد عبدالغنی، سکنہ ننگرہار، افغانستان کے نام سے ہوئی۔

قبل ازیں انٹیلیجنس ایجنسیز کی جانب سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا تھا، کہ افغانستان سے ضلع خیبر کے راستے دہشت گردی کی غرض سے 3 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہو گئے ہیں۔

27/08/2026

ہزارہ میں عزتوں کے لٹیرے درندوں کیخلاف کل احتجاج کا اعلان 28 اگست بعد نمازِ جمعہ

ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور نے آج ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس ہری پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ہ...
27/08/2026

ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور نے آج ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر آفس ہری پور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ہری پور مس فری رفِیق، ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر جاوید یوسف اور اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر مس بشریٰ اشرف, اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر رعدہ شاہین سمیت پراسیکیوشن ٹیم سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ایت نور کیس کے حوالے سے پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم اور پراسیکیوشن ٹیم کے درمیان تفصیلی مشاورت اور کیس کے مختلف قانونی و تفتیشی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ پراسیکیوشن ٹیم نے کیس سے متعلق دستیاب ریکارڈ اور شواہد کا بغور جائزہ لیتے ہوئے پولیس کی جے آئی ٹی ٹیم کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے پولیس جے آئی ٹی ٹیم کو کیس کی تفتیش کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کرنے، شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لینے اور کیس کو میرٹ پر آگے بڑھانے کے حوالے سے ضروری قانونی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن اور پولیس جے آئی ٹی ٹیم نے پراسیکیوشن ٹیم کو کیس کی اب تک کی تفتیش اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم نے کیس کے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لے کر مزید قانونی رہنمائی فراہم کی۔
ملاقات کے اختتام پر مرحومہ ایت نور کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کیس کو قانون اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق میرٹ پر آگے بڑھایا جائے گا۔
پولیس اور پراسیکیوشن کی مشترکہ کاوشوں کا مقصد کیس کے تمام قانونی و تفتیشی پہلوؤں کو مؤثر انداز میں مکمل کرتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانا ہے

27/08/2026

ماموں اور چاچو نے 9 سالہ رفعت فاطمہ کیساتھ کی درندگی کی انتہا! رات کو ماں نے ساتھ سلایا، صبح تک ظالموں نے زمین میں دفن کردیا باپ امام مسجد ، ماں گڑیا جیسی بیٹی کے غم میں پاگل۔

27/08/2026

کڑچھ گاؤں والے چنویز اعوان گاؤں حاجیہ گلی آۓ ہوئے تھے ھارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہار گے۔۔

27/08/2026

درندوں کو سرعام چوک میں لٹکا کر پھانسی دی جاۓ آیت نور کے والد کا مطالبہ

27/08/2026

سہیل آفریدی ہفتہ کے روز آیت نور کے گھر تشریف لائے گا
ایک کروڑ روپے کا چک دینے کے ساتھ محمد شفیق کے لیے سرکاری نوکری کا بھی اعلان

27/08/2026

تلاش ورثاء
یہ بچہ تھانہ میرپور پولیس کو ملا ہے جس کسی کا ہو تو تھانہ میرپور سے رابطہ کریں

27/08/2026

حویلیاں کئی گھنٹوں سے بجلی بند عوام نہ جانے کیوں اتنی تکلیف برداشت کرتے ہوئے گہری نیند سو رہی ہے۔

Address

Pakistani
Havelian
22500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BRS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share