KPK Boy Scouts Association

KPK Boy Scouts Association no

Training of Trainers TOT for the Disaster Risk Management Badge at Provincial Scouts Headquarters Khyber pakhtunkhwa Boy...
31/08/2026

Training of Trainers TOT for the Disaster Risk Management Badge at Provincial Scouts Headquarters Khyber pakhtunkhwa Boy Scouts Association Peshawar

نینشل ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کے زیر انتظام ۔ ڈیزاسٹر رسک ریکڈشن ٹریئنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ جس میں خیبر پختو...
17/08/2026

نینشل ہیڈ کوارٹر میں نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ کے زیر انتظام ۔ ڈیزاسٹر رسک ریکڈشن ٹریئنگ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ جس میں خیبر پختون خواہ کے صوبائی سیکریٹری جناب شموزئی صاحب کے زیر نگرانی 5 سکاؤٹ لیڈر نے شرکت کرر ہے ہیں ۔ خیبر پختون خواہ بوائے سکاؤٹس ایسوسیشن کے سلیم احسن اور عماد اعجاز صاحب اور فدا صاحب نے پہلے دن قدرتی آفات میں سکاؤٹس کی شمولیت پر بہترین پریزنٹیشن دی۔ اور ایک بہترین ذیگزمفل کے طور پر پریزنٹیشن کو سراہا جا رہا ہے۔ ۔

، سوات میں پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے فوری بعد سوات سکاؤٹس اوپن گروپ اور دیگر اوپن گروپس کے سکاؤٹس فوری طور پر ضلعی...
03/08/2026

، سوات میں پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے فوری بعد سوات سکاؤٹس اوپن گروپ اور دیگر اوپن گروپس کے سکاؤٹس فوری طور پر ضلعی ہسپتال پہنچ گئے، جہاں انہوں نے زخمی افراد کی خدمت، تیمارداری اور ہر ممکن معاونت میں بھرپور کردار ادا کیا۔ سکاؤٹس نے زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی، رہنمائی اور ضروری معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا، تاکہ متاثرین کو بروقت اور مؤثر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔
اس موقع پر سوات سکاؤٹس اوپن گروپ اور دیگر اوپن گروپس کے سکاؤٹس نے انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت زخمیوں کے لیے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ بھی دیا، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کی کوششوں میں اپنا مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
یہ خدمتِ انسانیت سوات سکاؤٹس اوپن گروپ اور دیگر اوپن گروپس کے سکاؤٹس کے جذبۂ ایثار، ہمدردی، سماجی ذمہ داری اور اسکاؤٹنگ کے بنیادی اصولوں سے عملی وابستگی کا عملی مظہر ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں انسانیت کی بے لوث خدمت کے ان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
خیبر پختونخوا بوائے سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی سکاؤٹ سیکرٹری اور تمام عملے نے اس المناک سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے بلند درجات، زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی، اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، زخمیوں کو شفائے کاملہ و عاجلہ نصیب فرمائے، اور تمام متاثرہ خاندانوں کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

Swat Scouts Open Group conducted a hospital service activity today by visiting patients admitted to the hospital. During...
31/07/2026

Swat Scouts Open Group conducted a hospital service activity today by visiting patients admitted to the hospital. During the visit, the Scouts inquired about the patients' well-being, offered prayers for their speedy recovery, and provided moral support to the patients and their families.
The activity was organized as part of the Group's ongoing commitment to community service and humanitarian values. Through this initiative, the Scouts reaffirmed their dedication to serving humanity with compassion, empathy, and a strong sense of social responsibility, reflecting the true spirit and principles of the Scout Movement.

23/07/2026
20/07/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون.  جہانگیر ٹکر مرحوم، ساکن ٹکر تخت بھائی، مردان، 15 مئی 2026ء کو اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وہ...
03/06/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون. جہانگیر ٹکر مرحوم، ساکن ٹکر تخت بھائی، مردان، 15 مئی 2026ء کو اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔ وہ سکاؤٹنگ کا ایک بڑا نام تھے اور تقریباً آٹھ سال تک ڈویژنل سکاؤٹ آرگنائزر (DSO) ہزارہ کے فرائض انجام دیتے رہے۔ اس کے علاوہ وہ متعدد بار تکیہ سکاؤٹ کیمپ کے انچارج بھی رہے۔

مرحوم صوبائی سکاؤٹس ہیڈکوارٹرز کا ایک قیمتی اثاثہ تھے۔ انہیں سکاؤٹنگ سے بے حد محبت تھی اور وہ اس جذبے کے ساتھ اس شعبے کی خدمت کرتے رہے۔ وہ انتہائی خوش اخلاق، ملنسار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔

صوبائی سکاؤٹ سیکرٹری اور صوبائی سکاؤٹس ہیڈکوارٹرز کا تمام عملہ اس غم کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

بنیان المرصوص معرکہ حق کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تقاریب
12/05/2026

بنیان المرصوص معرکہ حق کے حوالے سے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تقاریب

Address

Phase 4
Hayatabad

Telephone

+92919217137

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK Boy Scouts Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK Boy Scouts Association:

Shortcuts

Share