01/09/2025
ڈی ایس پی پولیس سرکل حضرو محترم سکندر گوندل صاحب سے طارق جاوید ملنگی اور صدر چھچھ خدمت کمیٹی حضرو ذاہد میر کی اپنی پوری ٹیم جنرل سیکرٹری طارق اشتم محمد طارق اعوان امیدوار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی احتشام خان ابوبکر نقیب کے ہمراہ ان کے افس میں میٹنگ
چھچھ کی موجودہ صورتحال پہ تفصیلی بات چیت ہوئی اور لوکل سطح پہ سیکیورٹی معاملات کو مزید بہتر بنانے کے لیئے لائحہ عمل پیش کیا گیا اس موقع پر ڈی ایس پی سکندر گوندل خدمت کمیٹی کے ٹھیکری پہرے کو پولیس کے ساتھ تعاون کو سرایا اور کہا کہ جہاں ہمیں ضرورت پڑے گی انشاءاللہ اپ سے مشاورت کے بعد حضرو سٹی میں ٹھیکری پہرہ بھی لگائیں گے لیکن فلحال حضرو سٹی کے حالات امن و امان کے حوالے سے بالکل ٹھیک ہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا چھچھ کے گاؤں میں جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں ان پر پولیس نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے انشاءاللہ بہت جلد عوام کو سرپرائز دیں گے اور علاقہ چھچھ کے باسیوں کو بھی چاہیے کہ اپنے آس پاس نظر رکھیں اور پولیس سے تعاون کریں جس سے جرائم پیشہ عناصر تک رسائی بآسانی ہوگی اس موقع پر ڈی ایس پی سکندر گوندل نے کہا کہ انشاءاللہ بہت جلد ہم اپ سے اور اپ کی کمیٹی کے دیگر معززین علاقہ سے اپ کے پاس ا کر ایک مشاورتی میٹنگ کریں گے اور علاقے کے امن و امان کے حوالے سے اپ کی تجاویز سنی جائیں گی اور اس پر عمل بھی کیا جائے گا
اس موقع پرچھچھ عوامی خدمت کمیٹی نے ہقین دہانی کرائی کہ علاقہ کی سطح پہ تمام مکاتب فکر کے لوگ پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے میٹنگ کے اختتام پر طارق اشتم صاحب نے علاقہ چھچھ کی خیر خریت کے لیے دعا کروائی کہ اس مشکل کی گھڑی میں اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو امین۔