چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network

چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network نثار نیوز نیٹ ورک
Nisar News Network (NNN) is the most famous Social Media Platform

06/09/2025
خوشخبریجشن عید میلاد النبی ﷺ  اور یوم دفاع کی خوشی میں پورے مینئو پر %20 ڈسکائونٹبروز ہفتہ گری لیکس  پیزا شاپ سلطان پلاز...
05/09/2025

خوشخبری
جشن عید میلاد النبی ﷺ اور یوم دفاع کی خوشی میں پورے مینئو پر %20 ڈسکائونٹ

بروز ہفتہ گری لیکس پیزا شاپ سلطان پلازہ نزد لاثانی ہوٹل / چھچھ انٹرچینج تربیلہ روڈ حضرو تشریف لائیں اور ہمارے مینئو میں سے جو مرضی آرڈر کریں اور %20 خصوصی ڈسکائونٹ حاصل کریں

رابطہ نمبر

03325749546

*وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان  نے 12 ...
05/09/2025

*وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق، آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے 12 ربیع الاول کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔*

ڈی پی او اٹک نے 12 ربیع الاول کے موقع پر اٹک شہر میں محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جلوس کے پروگراموں اور روٹ کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات چیک کیے.

ڈی پی او اٹک کی ہدایت کے مطابق مرکزی جلوس کے تمام راستوں پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں تاہم 2000 سے زائد پولیس افسران و ملازمین سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں

ٹریفک کا بہاؤ قائم رکھنے کے لیے ٹریفک افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں تاکہ جلوس کے مقررہ راستوں میں کسی قسم کی کوئی روکاوٹ نہ ہو۔

جلوس کے راستوں پر اور جلوس کے ہمراہ اٹک پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں.

جلوس کی نگرانی کے لیے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جلوسوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی پی او اٹک

کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو فورس کے دستے پولیس لائن میں الرٹ ہیں. ڈی پی او اٹک

*تمام مکاتب فکر کے علماء کرام متحد ہیں اور اٹک پولیس محافل اور جلوس کے پروگراموں کو مکمل سیکیورٹی دے رہی ہے، ڈی پی او اٹک*

05/09/2025

سیالکوٹ کی رہائشی لڑکی کے گھر میں داخل ہوتے وقت نازیبا حرکت کرنے والا ملزم عرفان عرف فورمین پولیس سے پستول چھپانے کے لیے اپنے نیفے میں رکھ رہا تھا کہ گولی چل گئی جس سے مجرم اپنی مردانگی ( مردانہ عضو ) سے محروم ہو گیا

Sialkot

#سیالکوٹ

05/09/2025

ویلڈن ڈی پی او اٹک سردار مواہن خان
انصاف وہ جو بولے

حویلیاں کے شہری نے نئی مثال قائم کر دیبھائی کے قاتل کو معاف کرتا ہوں مگر ایک شرط ہے۔۔کہ جرگے میں آئے ہوئے تمام لوگ بھی ج...
05/09/2025

حویلیاں کے شہری نے نئی مثال قائم کر دی
بھائی کے قاتل کو معاف کرتا ہوں مگر ایک شرط ہے۔۔
کہ جرگے میں آئے ہوئے تمام لوگ بھی جس جس سے ناراض ہیں یا ان کا کسی سے لین دین،زمین، رشتہ یا کوئی اور تنازعہ ہے وہ بھی سب کو اللہ کی رضا کے معاف کردیں۔۔۔معاف کرنا حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت ہے آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے چچا کے قاتل وحشی کو معاف کر دیا تھا ۔۔۔۔
سید اظہر حسین شاہ نے فتنے کے اس دور میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سنت کو پھر سے زندہ کیا اللہ اجر عظیم عطا فرمائے ۔۔۔۔
لالچ اورنفسا نفسی کے اس پرفتن دور میں جسطرح کے جذبات کا اظہار شاہ صاحب نے کیا ان کے الفاظ سونے سے پرونے والے ہیں شرط میں مانگا بھی تو وہ جس سے معاشرے میں نفرتیں عداوتیں دوریاں ناراضگییاں ختم کرنے کے لیے بھائی چارہ۔۔۔۔
سلام ہے ایسے شخص پر جو بھائی کا خون معاف بھی کر رہا تو لوگوں کی بھلائی کی شرط پر معاشرے میں امن پیار اور محبت کے لئے۔۔۔اللہ کریم معاف کرنے والوں کو اپنا دوست رکھتا ہے ۔

04/09/2025

زلزلہ کہاں کہاں محسوس کیا گیا؟
اپنے علاقہ کا نام لکھیں

04/09/2025

زلزلہ
استغراللہ

حضرو: واپڈا شادی خان کا ایک اور انوکھا کارنامہ، بجلی کا میٹر اور کنکشن لگے بغیر بل آگیا۔ قیصر نواز ولد حق نواز ساکن ڈھوک...
04/09/2025

حضرو: واپڈا شادی خان کا ایک اور انوکھا کارنامہ، بجلی کا میٹر اور کنکشن لگے بغیر بل آگیا۔ قیصر نواز ولد حق نواز ساکن ڈھوک افغان نے نے چھچھ نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو نثار علی خان کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل میں نے بجلی کا میٹر لگانے کیلئے آئسیکو سب ڈویژن شادی خان کے دفتر میں درخواست دی اور بنک میں فیس جمع کرانے کے بعد کئی بار واپڈا والوں نے میرے چکر لگوائے اور بار بار دفتر چکر لگانے کے باوجود میٹر تو نہ آیا البتہ بل ضرور آ گیا ادھر میٹر ریڈنگ کی تصویر والی جگہ پر بھی نوٹ کیا گیا ہے کہ میٹر سائٹ پر نہیں لگا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Address

Hazro
43440

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when چھچھ نیوز نیٹ ورک Nisar News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

SAR E AAM

کرپشن اور برائیوں کے خلاف جنگ.......اقرار الحسن کے سنگ ۔۔۔انشاء اﷲ