
11/08/2025
سولر پلیٹوں نے آج ایک اور جان لے لی
جلالپور بھٹیاں کے نواحی گاؤں بھوبھڑہ تھانہ سکھیکی سے تعلق رکھنے والے مشہور و معروف قانون دان دلشاد خان ایڈووکیٹ ولد خان محمد بھٹی سولر پلیٹوں سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق وہ آج دن 10 بجے کے قریب اپنے رہائش واقع بھوبھڑہ میں نصب سولر پلیٹوں کی کچھ صفائی ستھرائی سیٹنگ وغیرہ کر رہے تھے۔ کام کے دوران انکو سولر پلیٹوں سے سخت کرنٹ کا جھٹکا لگا۔ کرنٹ کے جھٹکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے نے انکو زندہ نہ چھوڑا وہ جھٹکے کی تاب نہ لا سکے اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن