سالانہ مقابلہ سیرت النبی ﷺ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب کے زیرِ اہتمام نہایت شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ہیلاں کے ہونہار اور ذہین طالب علم عبدالمعیز نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت اور لگن کے بل بوتے پر نہ صرف ضلع منڈی بہاؤالدین میں پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ڈویژن گوجرانوالہ میں دوسری پوزیشن بھی اپنے نام کر کے ادارے، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کر دیا۔یہ کامیابی اس حقیقت کی غماز ہے کہ جب طلبہ اخلاص نیت، محنت اور دعا کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں تو کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔ اس شاندار کارکردگی میں جہاں عبدالمعیز کی ذاتی محنت شامل ہے وہیں اساتذہ کی رہنمائی اور انتھک کوششوں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ خصوصی طور پر سر عمران صاحب اور ڈاکٹر غلام شبیر صاحب کی علمی محنت، اخلاقی تربیت اور مخلصانہ توجہ نے اس کامیابی کو ممکن بنایا۔
ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ایک کامیاب طالب علم کے پیچھے اس کے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی رہنمائی کی روشنی موجود ہوتی ہے۔ عبدالمعیز نے اپنے اس کارنامے سے یہ ثابت کیا ہے کہ لگن، محنت اور اچھے اساتذہ کی رہنمائی انسان کو منزل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ عبدالمعیز کو دین و دنیا میں مزید ترقی عطا فرمائے، علم و عمل کے میدان میں کامیاب کرے اور ہمارے تعلیمی ادارے کو ہمیشہ کامیابی و کامرانی سے نوازے۔ آمین۔ 🌹✨
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ہیلاں کے مکمل سٹاف کو مبارکباد 🌹
04/09/2025
03/09/2025
ہیلاں میں چوریوں کا سلسلہ شروع، چور پکڑ کر بھی پولیس کے حوالے کریں توپولیس میں موجود کالی بھیڑیں عوام کو ذلیل کرنا ثواب سمجھتے ہیں
Be the first to know and let us send you an email when HELAN PRESS CLUB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.