
06/09/2025
ہر سال کی طرح اِس سال بھی مرکزی جامعہ نبوی مسجد ہنگورجا میں ایک عظیم الشان اور تاریخی جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد ہوا۔
یہ روح پرور محفل حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں سجائی گئی، جس میں عشق و محبتِ رسول ﷺ کے رنگ بکھر گئے۔
اس بابرکت اجتماع میں ملک بھر سے علما و مشائخ نے شرکت کی۔
خصوصی خطاب ممتاز عالمِ دین مولانا مظہر محمود علوی آف لاہور نے فرمایا۔ آپ نے سیرتِ مصطفی ﷺ، دینِ اسلام کی عظمت اور علم و معرفت کی اہمیت پر نہایت دلنشین اور مؤثر گفتگو فرمائی۔
محفل میں نعت خواں حضرات نے عشق و عقیدت سے بارگاہِ رسالت ﷺ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔
ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے درود و سلام کے نعرے بلند کیے اور پورا ماحول نور و ایمان سے جگمگا اٹھا۔
آخر میں ایک عظیم الشان جلسہ ہوا جس میں اتحادِ امت، محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ شریعت کا پیغام دیا گیا۔
انتظامیہ: استاد الحاج نياز آحمد دايو
متولی، مرکزی جامع نبوی مسجد ہنگورجا