GNN.Hub

GNN.Hub GNN News Network Tv.Hub

ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق:ڈسٹرکٹ حب میں نئے تعی...
12/05/2026

ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق:

ڈسٹرکٹ حب میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن کو ایس ایس پی آفس حب آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن نے باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا بعد ازاں ایس ایس پی حب نے ضلع کے تمام آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ میرا اسٹاف اپنے فرائض منصبی محنت ،لگن و ایمانداری اور خوش اسلوبی سے سر انجام دے گا ایس ایس پی حب نے مزید حب عوام کے جان و مال کا تحفظ، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مثر کارروائیاں قانون کی حکمرانی، جرائم و جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ میرے اولین ترجیحات میں شامل ہے اور خاص طور پر منشیات فروشوں سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انسداد جرائم کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی حب عوام کے تعاون سے امن و امان کے قیام، منشیات، جرائم اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی ایس ایس پی حب مرزا بلال حسن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو شفاف ذمہ دار اور عوام دوست پولیسنگ کی فراہمی کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں گی.

03/05/2026

حب: ندی پل میں ڈوبنے والے اورنگی ٹاؤن کراچی کے رہائشی تینوں نوجوانوں کی لاشیں ایدھی بحیرہ رضاکاروں کی ٹیم نے ریسکیو کرکے نکالی ہیں۔ ایدھی ریسکیو زرائع

حب: تینوں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسیس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کر دی گئی ہے۔ ریسکیو زرائع

حب: ندی پل میں ڈوبنے والے جانبحق افراد کی شناخت، ادیپ، حزیفہ، اورحارث ہیں۔ریسکیو زرائع

03/05/2026

حب: ندی پل میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب کر جانبحق ہوگئے۔ ریسکیو زرائع

حب: ندی پل میں ڈوبنے والے اورنگی ٹاؤن کراچی کے رہائشی تینوں نوجوانوں کی لاشیں ایدھی بحیرہ رضاکاروں کی ٹیم نے ریسکیو کرکے نکالی ہیں۔ ایدھی ریسکیو زرائع

حب: تینوں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں ایدھی ایمبولینسیس کے ذریعے سول ہسپتال حب منتقل کر دی گئی ہے۔ ریسکیو زرائع

حب: ندی پل میں ڈوبنے والے جانبحق افراد کی شناخت، ادیپ، حزیفہ، اورحارث ہیں۔ریسکیو زرائع

02/05/2026
02/05/2026
حب:خصوصی رپورٹ:یومِ مئی : پسینہ بہانے والوں کی عظمت کا نشانآج یکم مئی ہے، وہ دن جو دنیا بھر کے ان ہاتھوں کے نام ہے جو پت...
02/05/2026

حب:خصوصی رپورٹ:

یومِ مئی : پسینہ بہانے والوں کی عظمت کا نشان

آج یکم مئی ہے، وہ دن جو دنیا بھر کے ان ہاتھوں کے نام ہے جو پتھروں کو تراش کر شاہکار بناتے ہیں اور بنجر زمینوں کا سینہ چاک کر کے اناج اگاتے ہیں۔ یہ دن محض ایک روایتی تعطیل یا جلسوں کا نام نہیں، بلکہ یہ اس عہد کی تجدید ہے جو 1886 میں شکاگو کے مزدوروں نے اپنے خون سے لکھا تھا،تاریخ گواہ ہے کہ تہذیبوں کی تعمیر ہو یا جدید شہروں کی بلند و بالا عمارتیں، ان کے پیچھے کسی بادشاہ کا نام تو ہو سکتا ہے، لیکن ان کی بنیادوں میں چھپا خون اور پسینہ صرف ایک محنت کش کا ہوتا ہے۔ وہ مزدور جو تپتی دوپہروں میں سڑکیں بناتا ہے، وہ کسان جو ٹھٹھرتی سردیوں میں کھیتوں کو پانی دیتا ہے، اور وہ ورکر جو مشینوں کے شور میں ملک کی معیشت کا پہیہ گھماتا ہے،دراصل یہی وہ گمنام سپاہی ہیں جن کے دم سے دنیا میں رونق اور زندگی قائم ہے،دینِ اسلام نے چودہ سو سال پہلے ہی محنت کی عظمت کا وہ درس دیا جس کی مثال نہیں ملتی۔ جب نبی کریم ﷺ نے محنت کش کو "اللہ کا دوست" قرار دیا اور حکم دیا کہ "مزدور کی مزدوری اس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے ادا کرو"، تو درحقیقت انسانی حقوق کا وہ چارٹر پیش کر دیا گیا تھا جس پر عمل کر کے ہی ایک منصفانہ معاشرہ تشکیل پا سکتا ہے،آج کے اس مہنگائی زدہ دور میں مزدور طبقہ جن مشکل حالات سے گزر رہا ہے، وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ صرف ایک دن ان کے نام کر دینا کافی نہیں، بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ انھیں معاشی تحفظ فراہم کیا جائے، ان کے بچوں کو تعلیم کے مساوی مواقع میسر ہوں اور ان کی اجرت ان کی بنیادی ضروریات کے مطابق ہو،مزدور وہ معمار ہے جو دوسروں کے لیے گھر بناتا ہے مگر خود کچے مکان میں رہتا ہے۔ وہ دوسروں کی زندگیوں میں روشنی بھرتا ہے مگر اس کا اپنا چراغ اکثر تیل کی کمی کا شکوہ کرتا نظر آتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ معاشرے کا ہر طبقہ، بالخصوص حکمران اور صاحبِ ثروت لوگ، ان محنت کشوں کی قدر کریں اور انھیں وہ وقار دیں جس کے وہ مستحق ہیں،آئیے آج کے دن ہم عہد کریں کہ ہم نہ صرف مزدور کی محنت کا احترام کریں گے، بلکہ اسے سماج میں وہ اعلیٰ مقام دلانے کی جدوجہد کریں گے جہاں اس کا استحصال ختم ہو اور اسے اپنے حق کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے۔ کیونکہ سچی ترقی وہ نہیں جہاں صرف بلند و بالا عمارتیں ہوں، بلکہ سچی ترقی وہ ہے جہاں مزدور خوشحال اور اس کا مستقبل محفوظ ہو:

سلام اے محنت کش! تیری ہمت کو سلام

حب: بلوچستان کا اہم اور سب سے بڑا صنعتی شہر حب سے ٹو کراچی سفر کیلئے گرین بس سروس فراہم کی جائے گرین بس سروس حب عوام اور...
29/04/2026

حب: بلوچستان کا اہم اور سب سے بڑا صنعتی شہر حب سے ٹو کراچی سفر کیلئے گرین بس سروس فراہم کی جائے گرین بس سروس حب عوام اور وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے حب عوامی حلقوں کا گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے خصوصی اپیل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق:

حب: بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر اور دنیاء کی دوسری یا تیسری شب بریکنگ یارڈ صنعت حب شہر میں ہے بلوچستان کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والا حب شہر ہے جہاں روزانہ ہزاروں مزدور، طلبہ، تاجر اور مریض کراچی کا سفر آئے روز کرتے ہیں اس وقت حب شہر سے کراچی کیلئے کوئی منظم، آرام دہ اور سستی سرکاری ٹرانسپورٹ عوام کیلئے موجود نہیں ہے پرائیویٹ ویگنیں اور کوچز میں سفر نہایت ہی مشکل تکلیف دہ ہے خاص کر معصوم بچوں، خواتین بزرگ اور بیمار اور تاجر برادری اکثر اپنے علاج، معالج کاروبار کیلئے کراچی شہر کا رخ کرتے ہیں انہیں سفر کے دوران کافی مشکلات اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ساتھ سفر بھی غیر محفوظ اور مہنگا ہے جبکہ سندھ حکومت کی کامیاب پیپلز بس سروس اور گرین لائن کی طرز پر حب ٹو کراچی گرین بس سروس شروع کرنا حب شہر عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے حب کے شہریوں کی حکومت وقت صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم میاں شہباز شریف، باالخصوص گورنر بلوچستان، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے اپیل کی پیک گرین بس سروس حب عوام کی اہم ضرورتوں میں سے ایک اہم ضرورت ہے حب شہر کے عوام کی پریشانی اور مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے حب شہر کے عوام کیلئے گرین بس سروس کی منظوری دی جائے۔

حب شہر میں مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق
29/04/2026

حب شہر میں مختلف واقعات میں تین افراد جانبحق

ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ شہر میں قدیم ترین اور تاریخی سنگلاخ سر سبز پہاڑوں کے درمیان ہنگلاج ماتا نانی مندر سالانہ میلہ ش...
23/04/2026

ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ شہر میں قدیم ترین اور تاریخی سنگلاخ سر سبز پہاڑوں کے درمیان ہنگلاج ماتا نانی مندر سالانہ میلہ شروع ہوچکا ہے ملک بھر سے لاکھوں ہندو یاتریوں کی آمد شروع ہوچکا ہے۔

(تحریر: عبدالحمید مگسی)

حب: ضلع حب اور لسبیلہ بلوچستان کا ایک نہایت ہی خوبصورت ترین، دلکش، قدرتی حسن، نعمت، دولت ، خوبصورت ترین پہاڑی سلسلوں اور ساحل سمندر شہروں میں سے ایک ہے جو اپنی مثال آپ سمجھا اور جانا جاتا ہے۔
مزہب، سیر و تفریح اور ثقافت کے حوالے سے پاکستان میں اسے ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔
ضلع حب اور لسبیلہ قدرتی حسن کا شہکار، دلفریب مناظر جبکہ گونجتا اور چھم چھم کرتا ہوا ساحل سمندر پانی کی لہریں جبکہ سیر و تفریحی جنت کے نظاروں میں سے ایک ہے یہاں موسم چاہے جیسا بھی ہو ہر وقت سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔
صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں جہاں ثقافتوں، عقیدوں اور روایات کے رنگ ایک خوبصورت ہم آہنگی میں ڈھل کر امن اور رواداری کی دلنشین تصویر پیش کرتے ہیں اسی ہم آہنگی کی ایک روشن جھلک بلوچستان کے علاقے ضلع لسبیلہ میں دکھائی دیتی ہے، جہاں ہندو دھرم کی مقدس یاتراہوں میں شمار ہونے والے ہنگلاج مندر کا تین روزہ سالانہ میلہ شروع ہو چکا ہے۔

ضلع لسبیلہ کی سنگلاخ پہاڑوں کے درمیان وادی ہنگول کے خاموش، پُراسرار اور سنگلاخ پہاڑ آج عقیدت کے قدموں کی چاپ سے گونج رہے ہیں، جہاں ہنگلاج ماتا نانی مندر سالانہ میلے کے رنگوں میں نہایا ہوا دکھائی دیتا ہے ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں ہندو یاتری، طویل اور کٹھن سفر طے کر کے اس مقام پر پہنچ رہے ہیں۔
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے سنگلاخ سر سبز پہاڑوں کے دامن میں واقع ہنگلاج نانی مندر ہندو مذہب اور قدیم تاریخ کا اہم ورثہ ہے ہندو مزاہب کے مطابق جس کی تاریخ ایک ہزار سال سے بھی پرانی ہے،ہنگلاج ماتا نانی مندر یہ ہندو برادری کے لئے مذہبی طور پر بہت اہمیت کا حامل ہے اس مندر کی یاترا کے لئے ہندوؤں کے علاہ دیگر سیاح بھی ملک بھر سے بڑی تعداد میں یہاں کا سفر طے کرکے اسکو دیکھنے کیلئے آتے ہیں جبکہ بعض ہندو یاتری ملک سے مختلف اضلاع اور تحصیل شہروں سے اپنے مزہبی رسومات ادا کرنے کیلئے طویل نہایت ہی کٹھن دشوار گزار راستوں سے ہوتا ہوا پیدل سفر کرکے یہاں تک آکے پہنچتے ہیں۔

ہندو مزہب کے لوگ جہاں وہ نہایت خلوص و عقیدت کے ساتھ اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں یہ میلہ نہ صرف ہندو دھرم کی یاترہ ہے بلکہ عقیدت، روایت اور روحانی وابستگی کی ایک زندہ داستان بھی ہے، جو ہر سال ہزاروں دلوں کو ایک مرکز پر جمع کر دیتی ہے۔

حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ نے ملک بھر سے آنے والے یاتریوں کی سہولت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف میڈیکل کیمپس قائم سمیت 1122 ریسکیو میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس بھی تعنیات کئے گئے ہیں آنے والے ہندو یاتریوں کیلئے بہترین قیام و طعام اور دیگر بنیادی سہولیات کا انتظام کیا ہے ، تاکہ ہندو یاتریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ لسبیلہ اور ایس ایس پی لسبیلہ نجیب ﷲ پندرانی کی جانب سے پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث یہ نگلاج ماتا نانی مندر کا میلہ ایک محفوظ، پُرامن اور پُرسکون ماحول میں جاری ہے یہ منظر نہ صرف مذہبی آزادی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ پاکستان کے اُس روشن چہرے کو بھی دنیا کے سامنے لاتا ہے، جہاں برداشت، احترام اور ہم آہنگی کی روایت آج بھی زندہ ہے۔

پاکستان ہندو دھرم میں کے لوگ ضلع لسبیلہ میں واقع قدیم ترین ہنگلاج ماتا مندر کو اپنا ایک مقدس یاترہ کا اعلیٰ مقام حاصل ہے ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ میلہ جاری ہے اور پاکستان بھرکے لاکھوں ہندو یاتری اس میلے کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان بھر کے مختلف علاقوں کے ہندو یاتری کثیر تعداد میں ایسے بھی ہیں کہ وہ اپنے فیملی اور خاندان کے ہمراہ اپنے اپنے علاقوں سے قافلے کی شکل میں کٹھن ،دشوار گزار راستوں اور علاقوں سے پیدل سفر کرکے ضلع لسبیلہ میں اپنے قدیم ترین ہنگلاج ماتا مندر میں اپنے مزہبی رسومات ادا کرنے کیلئے یہاں آکے پہنچتے ہیں۔

ضلع لسبیلہ ہنگلاج ماتا نانی مندر کے ہندو کمیونٹی انتظامیہ، اور ملک بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں نے حکومت بلوچستان باالخصوص وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر تجارت نواب جام کمال خان، ایم پی اے لسبیلہ و پارلیمانی سیکرٹری سیاحت و ثقافت بلوچستان نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے ہنگلاج ماتا نانی مندر کے سالانہ میلے کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے ہندو یاتریوں کیلئے بہترین انتظامات، اقدامات،سہولیات سمیت انہیں فل پروف سیکیورٹی دینے پر انہوں نے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
بلوچستان ضلع و تحصیل بھر کے علاقائی معزز صحافی برادری باالخصوص حکومتی اور ضلعی انتظامیہ سطح پر کی جانب سے کی جانی والی احسن عوام دوست مختلف اقدام کے متعلق اپنا خصوصی تحریر لکھتے ہیں اور اسے بہترین انداز میں اجھاگر کرتے رہتے ہیں مگر اسکے بنسبت حکومتی سطح پر انکی حوصلہ افزائی نہ کی جائے تو ان علاقائی معزز صحافی برادری کی ساری محنت ضائع ہونے ساتھ ساتھ ان میں مایوسی پھیل جائیگی۔

Address

Hub
Hub

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GNN.Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share