Gilgit baltistan

Gilgit baltistan 👉land of jewel Gilgit Baltistan 👍
follow Us For More information about
Gilgit Baltistan

Ya haal ha Government ka dikhawa ka liya Awam ko foul banata ha
08/12/2025

Ya haal ha Government ka dikhawa ka liya Awam ko foul banata ha

اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو طالبات کا قتل 😭🥹  اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف ریکی کے بیٹے نے...
03/12/2025

اسلام آباد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو طالبات کا قتل 😭🥹

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف ریکی کے بیٹے نے رات کے 1:30 بجے سیکرٹریٹ میٹرو اسٹیشن، اسلام آباد کے قریب 2 بچیوں بلتستان کی معصوم بیٹی تابندہ بتول اور اس کی سہیلی کو کچلا، پولیس پہنچ گئی مگر بگڑے نواب کو گرفتار نہیں کیا گیا، پھر تھوڑی دیر بعد جسٹس محمد آصف ریکی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور اطلاعات کے مطابق بچے کو گھر بھیج دیا گیا حیران کن طور پر 15 سے 20 منٹ گزر گئے ایمبولینس نہیں پہنچ سکی، ہسپتال لیکر جایا گیا تو دوسری بچی بھی دم توڑ گئی یوں بگڑے نواب کی گرفتاری رات کے 4 بجے کے بعد عمل میں لائی گئی اوروہ بھی فرمائشی گرفتاری۔
جسٹس محمد آصف ریکی کے بیٹے سے جس وقت ایکسیڈنٹ ہوا تو وہ تنہا نہیں تھا بلکہ دو دوست بھی ہمراہ تھے، پولیس نے جج صاحب کے بیٹے کو گرفتار نہیں کیا کیونکہ اس نے پہلے ہی بتا دیا کہ وہ "جج کا بیٹا" ہے اور جسٹس آصف موقع پر خود پہنچے بیٹے کو گھر بھیجا، اس کے دوستوں کو بھگایا اور کمزور ایف آئی آر کے بعد صبح بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا، باقی دونوں دوستوں کا ایف آئی آر میں تذکرہ ہے نا پولیس نے کیا۔

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خپلو کے ایس پی ایس اسٹاف کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ...
02/12/2025

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خپلو کے ایس پی ایس اسٹاف کنٹریکٹ میں توسیع نہ کی وجہ سے گزشتہ چھ ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث درجنوں خاندان شدید معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ اسٹاف کے مطابق وہ دن رات کام کر رہے ہیں مگر ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔
متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں بچوں کی اسکول فیس، سردی کے موسم کی ضروریات، گھر کا راشن اور دیگر اخراجات پورے کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔ ان کے بقول: “ہم بھی انسان ہیں، ہمارے گھروں میں بھی ضرورتیں ہیں، چھ ماہ کی تنخواہ بند ہونے سے زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔”
ملازمین نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتی مختص کردہ اجرت کے تحت انکی تنخواہوں میں اضافہ کر کے کنٹریکٹ میں اضافہ کیا جائے

خپلو ڈوقسہ ایرائے میں یرقان کی بیماری وائرل،ہر گھر میں ایک / دو افراد یرقان کی مرض میں مبتلا ، اہل محلہ پریشاناہلِ محلہ ...
01/12/2025

خپلو ڈوقسہ ایرائے میں یرقان کی بیماری وائرل،
ہر گھر میں ایک / دو افراد یرقان کی مرض میں مبتلا ، اہل محلہ پریشان

اہلِ محلہ اور متعلقہ حکام کی فوری توجہ کے لیے چند نہایت سنگین اور تشویشناک نکات:

1 سرکاری پانی کی ٹینکی انتہائی خستہ حالت کا شکار ہے۔
اس ٹینکی کے اندر آئے روز چوہے اور چھپکلی مردہ حالت میں مل رہے ہیں، جس سے پانی زہریلا اور مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکا ہے۔ یہ صورتحال محکمہ واٹر سپلائی کی سنگین غفلت کا واضح ثبوت ہے۔

2 اہلِ محلہ کی جانب سے متعدد تحریری شکایات اور درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں، مگر متعلقہ اداروں نے صرف ٹال مٹول اور غفلت سے کام لیا۔ آج تک سرکاری ٹینکی کی صفائی، مرمت یا بحالی کا کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔

3 اس کے بالکل ساتھ موجود ایک دوسری ٹینکی جاپانی این جی او نے “محلہ ڈوقسہ” کے نام پر تعمیر کی تھی۔
اس ٹینکی پر آج بھی بورڈ لگا ہوا ہے، جس سے اس کا اصل مقصد واضح ہوتا ہے۔
لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس این جی او ٹینکی پر سرینہ ہوٹل والوں کا قبضہ ہے، اور اہلِ محلہ کے لیے ایک بھی سپلائی لائن فعال نہیں کی گئی۔

4 نتیجتاً محلے کے مکین آلودہ، بدبودار اور ناقص پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ یہ صورتحال بنیادی انسانی حقوق، صحت کے قوانین اور بلدیاتی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

5 اسی آلودہ پانی کے استعمال کے باعث محلہ ڈوقسہ میں یرقان کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ہر گھر میں 1 سے 2 افراد یرقان میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ زیادہ تر متاثر بچے اور نوجوان ہیں۔

ہم ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، بلدیہ اور واٹر سپلائی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:

سرکاری ٹینکی کی فوری صفائی، مرمت اور بحالی کروائی جائے۔

جاپانی این جی او ٹینکی کو سرینہ ہوٹل کے قبضے سے واگزار کرایا جائے۔

محلہ ڈوقسہ کے لیے اصل مقصد کے مطابق صاف پانی کی سپلائی فوری بحال کی جائے۔

یرقان کی وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہنگامی طبی اقدامات کیے جائیں۔

😭خبر غم😭      اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنخپلو کے مشہور لوہار، محلہ گربونگ خسرگرونگ کونوا کے  سرکردہ  اور س...
27/11/2025

😭خبر غم😭 اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن

خپلو کے مشہور لوہار، محلہ گربونگ خسرگرونگ کونوا کے سرکردہ اور سب کے لاڈلے اتا راجا آج اس فانی دنیا سےرخصت ہو گئے۔
مرحوم نہایت محنتی، ہنر مند اور اپنے کام میں ایک پہچان رکھنے والے انسان تھے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ نصیب فرمائے۔ آمین۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون🥹🥹🥹🥹خپلو کے باصلاحیت اور ہونہار نوجوان فٹبالر عقیل کی اچانک وفات نے پورے علاقے...
27/11/2025

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُون🥹🥹🥹🥹

خپلو کے باصلاحیت اور ہونہار نوجوان فٹبالر عقیل کی اچانک وفات نے پورے علاقے کو غم میں ڈوبو دیا۔
ایک چمکتا ہوا ستارہ، جو میدان میں اپنی محنت، اخلاق اور کھیل کے جذبے سے سب کے دل جیت لیتا تھا، آج ہمارے درمیان نہیں رہا۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،
اور والدین، اہلِ خانہ اور تمام چاہنے والوں کو صبرِ جمیل اور
حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین ۔

چترال سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل انفلوئینسر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔ثناء یوسف کو اسلام آباد کے علاقے...
03/06/2025

چترال سے تعلق رکھنے والی معروف سوشل انفلوئینسر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا۔

ثناء یوسف کو اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں ان کے عزیزوں کے ہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ثنا یوسف کا تعلق اپر چترال کے علاقے چوئنج سے تھا اور وہ مشہور سماجی کارکن اور تحریک تحفظ حقوق چترال کے سرگرم رُکن یوسف حسن کی صاحبزادی تھیں۔

مقتولہ نے نہایت کم عمری میں بطورِ کانٹنٹ کریئٹر نام کمایا اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زائد تھی۔

اس واقعے کے پیچھے کارفرما وجوہات کا تعین اور ملزم کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔

30/04/2025

گلشن کبیر سانحے کے زخمی لوگ آر ایچ کیو ہسپتال سکردو پہنچ چکے ہیں تمام لوگوں سے خون عطیہ کے لئے گزارش ہے 03555191076

Address

Khaplu
Northern Areas

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share