
03/06/2025
*سمائیر کے ساجد حسین: عوام کا بے لوث خدمتگار، حکومت کی توجہ کے منتظر*
ساجد حسین، جو گزشتہ کئی سالوں سے تحصیل سمائیر میں کنٹریکٹ بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، صرف ایک ملازم نہیں بلکہ عوام کے لیے ایک سچے اور عملی مسیحا ثابت ہوئے ہیں۔ وہ نہ صرف پوری دیانتداری سے سرکاری فرائض انجام دیتے ہیں، بلکہ عام شہریوں کے لیے تمام کاغذی کارروائیاں بغیر کسی فیس کے، خلوص دل سے مکمل کرتے ہیں۔
ایسے افراد معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں — جو نہ عہدے کے پیچھے بھاگتے ہیں، نہ پیسے کے۔
بلکہ وہ خدمت، اخلاق اور ایمانداری سے عوام کا اعتماد جیتتے ہیں۔
ہم حکومتِ گلگت بلتستان، متعلقہ حکام اور پبلک سروس کمیشن سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ *ساجد حسین جیسے باکردار اور فرض شناس افراد کو مستقل کیا جائے۔*
کیونکہ اگر نظام کو بہتر بنانا ہے تو بنیاد ایسے لوگوں پر رکھنا ہوگی جو واقعی عوام کے لیے کام کرتے ہیں، نہ کہ صرف تنخواہ کے لیے۔
*ایسے لوگ اگر نظر انداز ہوئے، تو یہ صرف ان کے ساتھ نہیں، بلکہ پورے نظام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔*
Deputy Commissioner, Nagar
Nagar Youth Organization
Government of Pakistan