Hunza Gazette

Hunza Gazette Hunza Gazette is a local news channel of Hunza Valley. Which will only highlight the public issues. H

18/06/2025

گلگت
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جٹیال گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں افواج پاکستان کو آپریشن بنیان المرصوص میں شاندار کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا گیا اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وژنری اور بے باک قیادت کو سنہری الفاظ میں سراہاگیا۔اجلاس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی، امن و امان، لا اینڈ ارڈر، توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم کی سیکورٹی پرخصوصی غور و خوض کیا گیا، جس کے تحت اس اہم قومی منصوبے کی پیشرفت اور اس سے وابستہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علاوہ ازیں قراقرم ہائی وے اور جگلوٹ سکردو روڈ کی سیفٹی اور سیکیورٹی کے معاملات، سیاحت کے فروغ اور تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بھی جامع گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اجلاس کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ محرم کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے تمام ادارے مل کے کام کریں اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
اس موقع پر کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کسی بھی موقع پر علاقے کی امن و امان کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے تیار ہیں اور کسی بھی غیر قانونی عمل کو کامیابی سے روکنے کے لیے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن کی بحالی کے لیے عوامی تعاون انتہائی ضروری ہے۔اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری حکام سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے مختلف امور پر اپنی تجاویز پیش کیں۔اجلاس کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا اور تمام سٹیک ہولڈرز اس عمل میں مکمل تعاون کریں گے۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
ISPR

17/06/2025

𝗛𝗮𝗽𝗽𝘆 𝗔𝗱𝘃𝗮𝗻𝗰𝗲 𝗘𝗶𝗱 𝗠𝘂𝗯𝗮𝗿𝗮𝗸

𝗛𝘂𝗻𝘇𝗮 𝗣𝗼𝗹𝗶𝗰𝗲 extends heartfelt Eid greetings to all our fellow citizens, travelers, and tourists visiting our beautiful valley. May this Eid bring peace, happiness, and blessings to your families. Ameen

As we celebrate this joyous occasion, we urge everyone to prioritize safety on the roads. Every life is precious, and we want your journey to Hunza to be as peaceful and beautiful as the destination itself.

Please keep the following precautions in mind while traveling.

Drive Carefully on mountain roads, avoid overtaking on sharp turns and blind spots.
Do Not Over speed, your life and others are not worth the risk of saving a few minutes.
Avoid One Wheeling or Rash Stunts, these are dangerous, illegal, and can lead to fatal accidents.

Ensure Vehicle Fitness, check brakes, tires, and engine before beginning your journey.
Stay Alert and take breaks during long drives to avoid fatigue.
Respect Traffic Rules and cooperate with traffic police for your safety and the safety of others.
Recklessness can turn a celebration into tragedy. Let's all celebrate responsibly and ensure this Eid remains a time of joy, not mourning.

𝗛𝘂𝗻𝘇𝗮 𝗣𝗼𝗹𝗶𝗰𝗲, is here to serve and protect. For assistance, don’t hesitate to reach out, we’re always on duty for your safety.
03555553717- 05813930721
05813-15

17/06/2025

ہنزہ میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے ذریعے ترقی کے دعوے دار اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں۔ کہ بڑے ہوٹلز کس طرح سے فطری وسائل اور آب و ہوا کو غیرمقامی نجی منافع کے لیے تباہ کر رہے ہیں.

05/06/2025
05/06/2025

حکومت پاکستان نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ۔
جمعہ 6 جون سے لیکر پیر 9 جون تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ۔

05/06/2025

سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کا نفاذ، شفافیت کی جانب اہم قدم.

گلگت. حکومت گلگت بلتستان نے گورننس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے سلسلے میں ایک نمایاں قدم اٹھاتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر میں بائیو میٹرک حاضری نظام نافذ کر دیا ہے۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت حالیہ سیکریٹریز کمیٹی اجلاس میں تمام انتظامی سیکریٹریز اور سینئر افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ سرکاری نظام میں جامع اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے سمیت بائیو میٹرک حاضری، جیو فینسنگ،اور انٹرنیٹ سے منسلک ایپلیکیشنز کے ذریعے دفتری نظم و نسق میں جدت لائیں۔اس حوالے سے سیکریٹری S&GAD عثمان احمد نے بتایا کہ یہ نظام ملازمین کی ذمہ داری میں اضافہ اور جزا و سزا کے عمل کو شفاف بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے مذید کہا کہ بائیو میٹرک نظام اور ای-فائلنگ کے امتزاج سے نہ صرف اداروں کی کارکردگی بہتر ہوگی، بلکہ غیر حاضر یا غیر فعال عملے کی نشاندہی کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ڈائریکٹر PMRU، ڈاکٹر ادریس احمد نے بھی اس سے متعلق کہا کہ تمام ملازمین کے انفرادی لاگ اِن آئی ڈیز جاری کی جا چکی ہیں۔ملازمین، دفتر کے احاطے میں داخل ہوتے ہی مخصوص موبائل ایپ کے ذریعے اپنی حاضری درج کریں گے، جس میں جیو فینسنگ کے ذریعے ان کی موجودگی کی تصدیق کی جائے گی۔ اس عمل سے حاضری کے نظام کی شفافیت اور اعتبار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ اقدام گلگت بلتستان حکومت کی بہتر طرزِ حکمرانی اور ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی جانب ایک نمایاں پیش رفت ہے۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
PMRU GB Performance Management & Reforms Unit
Planning & Development Department GB
Communication and Works Department
Home & Prisons Department Gilgit-Baltistan
Health Department Gilgit Baltistan
Secretary School Education Department, Government of Gilgit-Baltistan
Gilgit-Baltistan Disaster Management Authority
Gilgit Baltistan Tourism Department
Finance Department Gilgit-Baltistan
Local Government and Rural Development Department, Gilgit-Baltistan
Industries, Labour and Commerce Department GB
Food Department GB
HT&S Education Colleges NEWS, Gilgit-Baltistan
Commissioner Diamer Astore Division Commissioner Gilgit Division

26/05/2025

گلگت۔ صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ,زکواة عشر،کوآپریٹو،نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق کی زیر صدارت محکمانہ اجلاس منعقد ہوا ۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان ابوبکر صدیق خان، ایڈمنسٹریٹر زکواة عشر اقبال جان اور رجسٹرار کوآپریٹو محمد امین نے صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکواة عشر، کوآپریٹو حاجی رحمت خالق کو محکمے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمان شاہ نے ریونیو اور دیگر اہم نکات کا ذکر کرتے ہوئے محکمے کی طرف سے پچھلے سال کی نسبت رواں سال ریونیو کولیکشن میں ۳۲٪اضافہ کا بھی بتایا جس پر منسٹر صاحب نے محکمانہ کارکردگی کی تعریف کی ۔
مزید یہ کہ کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے تمام کوآپریٹو سوسائٹیز کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے عمل کو بھی مثبت اقدام سمجھا ۔
جس کے بعد صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، زکواة عشر، نارکوٹکس کنٹرول اینڈ ٹرانسپورٹ گلگت بلتستان حاجی رحمت خالق نے ریونیو کو مزید بڑھنے کے لئے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹوکن نادہندگان گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑیوں کی رجسٹریشن اور بر وقت ٹوکن کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائیں اور جن سرکاری محکموں کی گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں ہوا ہے اور ٹوکن جمع نہیں ہوا ہے ان کی فہرست تیار کریں اور متعلقہ محکموں کو بذریعہ خط ٹوس جاری کرے تاکہ گاڑیوں کی برقت رجسٹریشن اور ٹوکن جمع ہوگا تو ریونیو میں اضافہ ہو گا۔*
بعدازاں تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے بذریعہ zoom اپنی کارکردگی کے بارے میں اگاہ کیا۔

Chief Minister Gilgit-Baltistan
Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan
Excise & Taxation, Zakat & Usher, Cooperatives and Transport Department GB

🏏 Congratulations Sanan Aliyari!🏏  We are thrilled to announce that another player from Ahmedabad Sannan Aliyari  has be...
26/05/2025

🏏 Congratulations Sanan Aliyari!🏏

We are thrilled to announce that another player from Ahmedabad Sannan Aliyari has been selected to represent Team Pakistan 🇵🇰 in Cricket as a Wicket Keeper Batter at the prestigious Global Encounter 2025 in Dubai!

This incredible achievement is a testament to Sanan's dedication, talent, and love for the game. We couldn’t be prouder of this milestone and are confident he will make us shine on the international stage.

19/05/2025
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور...
19/05/2025

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد کی منتقلی سے متعلق اہم قرارداد سندھ اسمبلی میں منظور کی گئی ہے۔

سندھ اسمبلی میں پرنس کریم آغا خان کی جائیداد کی منتقلی سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے جسمیں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی تمام جائیداد آغا خان جماعت اور ان کے سربراہ کو منتقل ہوگی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نے سندھ میں صحت، ثقافت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ پرنس رحیم آغا خان جماعت کے سربراہ ہونے کے ناطے تمام جانشینوں کے وارث ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان کی جائیداد ان کی جماعت اور سربراہ کو منتقل کرنے کے لیے کسی قانونی دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

قرارداد کے مطابق سندھ آغا خان پراپرٹی بل کا اطلاق سندھ بھر میں 4 فروری سے ہوگا اور اس جائیداد کی منتقلی کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان رواں برس 4 فروری کو لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے بعد پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا بنے ہیں۔

08/05/2025
08/05/2025

Address

Hunza

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hunza Gazette posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share