سبیل الجنہ/ Jannat's way

سبیل الجنہ/ Jannat's way 🎤 "A global platform for real talk, deep stories, and inspiring content to the world."
🇺🇸 🇬🇧 🇵🇰 🇨🇦 🇦🇪 — Connecting cultures, sharing voices.

*‏حضرت جابر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب خندق کھودی گئی تو میں نے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بھوکا پایا...
10/03/2025

*‏حضرت جابر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب خندق کھودی گئی تو میں نے آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کو بھوکا پایا۔
میں اپنی بیوی کے پاس آیا،
اور پوچھا کہ تیرے پاس کچھ ہے؟

اس نے ایک تھیلا نکالا ،
جس میں ایک صاع جو تھے،
اور ہمارے پاس ایک بکری کا ‏بچہ پلا ہوا تھا،
میں نے اسے ذبح کیا،
اور میری بیوی نے آٹا پیسا،
میں نے اس کا گوشت کاٹ کر ہانڈی میں ڈالا اس کے بعد میں آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس لوٹا‏
بیوی نے کہا کہ
آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کرام کے سامنے مجھے رسوا نہ کرنا-"
( یعنی زیادہ آدمیوں کی دعوت نہ کردینا)

جب میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو چپکے سے عرض کیا: "
‏یا رسول اللّٰہ ہم نے ایک بکری کابچہ ذبح کیا ہے اور ایک صاع جو کا آٹا ہمارے پاس تھا، وہ تیار کیا ہے۔
تو آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم چند لوگوں کے ساتھ تشریف لے چلئے۔

یہ سن کر آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے‏پکارا اور فرمایا: "اے خندق والوں جابر نے تمہاری دعوت کی ہے۔
لہذا چلو ، اور
آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا! میرے آنے تک ہانڈی نہ اتارنا ،
اور نہ گوندھے ہوئے آٹے کی روٹی پکانا۔

چنانچہ میں وہاں سے آیا، اور آنحضرت‏ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بھی تشریف لائے
اور آپ صلی اللّٰہ سب لوگوں کے ساتھ آگے تھے،
میں اپنی بیوی کے پاس آیا وہ بولی !"تمہاری ہی فضیحت و رسوائی ہوگی۔ میں نے کہا ، میں نے وہ ہی کیا جو تونے کہا تھا

بلآخر اس نے گوندھا ہواآٹا نکالا
‏آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے اس میں لعابِ دهن ملا دیا، اور برکت کی دعا کی ، پھر ہانڈی میں لعابِ دهن ملايا۔ اس کے بعد فرمایا، ایک روٹی پکانے والے کو اور بلا لو جو میرے ساتھ روٹی پکائے۔ اور ہانڈی سے سالن نکالو، مگر اس کو‏اوپر سے نہ اتارنا۔

حضرت جابرؓ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اس وقت حاضرین ایک ہزار تھے اور میں خدا کی قسم کھا کر بیان کرتا ہوں کہ سب نے کھایا،

یہاں تک کہ چھوڑ دیا اور لوٹ گئے، اور ہماری ہانڈی کا وہی حال‏ت کہ ابل رہی تھی
اور آٹا بھی اسی طرح تھا،
اس کی روٹیاں پک رہی تھیں

(صحیح المسلم۔ کتاب الاشربہ۔ حدیث نمبر۔ 612.)

یہ فوٹو مدینہ منورہ نمائش گھر میں رکھے مدینہ ماڈل سے ھے ۔۔۔
پلیز دوستو جس نے بھی یہ پوسٹ آخر تک پڑھی ہے وہ میری آٸی ڈی کو ضرور فالو کرے آپکا شکریہ جزاك اللهُ

"دنیا کی سب سے بڑی بھوک روٹی نہیں، احساس ہے! 💔🥺 ایک طرف بچے بھوک سے بلک رہے ہیں 😢🍽️ اور دوسری طرف ٹنوں کھانا کچرے میں پھ...
09/03/2025

"دنیا کی سب سے بڑی بھوک روٹی نہیں، احساس ہے! 💔🥺 ایک طرف بچے بھوک سے بلک رہے ہیں 😢🍽️ اور دوسری طرف ٹنوں کھانا کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے 🗑️🥖🍲... اگر یہی کھانا کسی ضرورت مند کے پیٹ میں چلا جائے تو کتنی دعائیں ملیں گی! 🙏😭 دنیا کو بدلنے کے لیے بڑے کام ضروری نہیں، بس تھوڑا سا احساس کافی ہے! 💕🌍"

قیامت کے دن جب اللہ مجھ سے پوچھے گا کیا تم نے کسی کو اسلام کی دعوت دی ؟ تو جو یہ پڑھ رہے ہیں وہ اپنی انکھیں گواہ رکھیں م...
03/03/2025

قیامت کے دن جب اللہ مجھ سے پوچھے گا کیا تم نے کسی کو اسلام کی دعوت دی ؟ تو جو یہ پڑھ رہے ہیں وہ اپنی انکھیں گواہ رکھیں میں آپ کو اور اپنے آپ کو الله سے ڈرنے؛ نماز پڑھنے، نیکی کرنے اور اللہ کی رضا اور رحمت کے حصول کی تلقین کرتا ہوں لوٹ کے اوُ اپنے رب کی طرف اس سے پہلے کہ تمہارا رب تمہیں اپنے پاس بلا لے ۔☝️

رمضان المبارک کی اس سخت سردی میں اپنے محلے کے غریب افراد و گھروں کے حال کا جائزہ لینا آپ پر فرض ہے. کیونکہ ہر گھر میں وہ...
03/03/2025

رمضان المبارک کی اس سخت سردی میں اپنے محلے کے غریب افراد و گھروں کے حال کا جائزہ لینا آپ پر فرض ہے.
کیونکہ ہر گھر میں وہ سہولیات نہیں ہوتے جو کہ آپ کے گھر میں ہوتے ہے یہ نہ ہوکہ آپ کا پڑوسی گھر مفلسی کی وجہ سے بھوکا سو رہا ہو,
اپنے استطاعت کے مطابق مدد کیا کریں اور جتنا ہوسکے مظلوموں کیلئے سہولیات فرائم کریں
نوٹ۔
بہترین انسان وہ ہے جو اپنے لیئے سوچیں وہی دوسروں کیلئے بھی سوچیں.
شکریہ

احادیث کو دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے اس لیئے جتنا ہو سکےثواب کی نیت سےآگے شیئر کرو۔جزاک اللہرسول اللہ ﷺ نے فرمایا:"...
03/03/2025

احادیث کو دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے اس لیئے جتنا ہو سکےثواب کی نیت سےآگے شیئر کرو۔جزاک اللہ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔"
(صحیح بخاری: 1899، صحیح مسلم: 1079)

Address

Gilgite Baltistan
Hunza
15601

Telephone

+923151764531

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سبیل الجنہ/ Jannat's way posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سبیل الجنہ/ Jannat's way:

Share