
29/04/2025
جوٹیال ذوالفقارآباد میں ٹریفک کا حادثہ، چار موٹر سائیکل سوار زخمی، ایک کی حالت تشویشناک.
سابق جی ایم کے سی بی ایل شیر جہان میر کےصاحبزادے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر میر انتخاب کی سرکاری گاڑی گھر میں داخل ہو رہی تھی کہ جوٹیال سے آنے والی کار جسے خاتون چلا رہی تھی نے پہلے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی اور میر انتخاب کی سرکاری گاڑی جسے ڈرائیور چلا رہا تھا سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چاروں افراد زخمی ہو گئے. زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا. کار میں سوار دو خواتین اور دونوں بچوں کو خراش تک نہیں آئی جبکہ میر انتخاب کا سرکاری ڈرائیور معمولی زخمی ہوا. Voice of GB It Follows